... loading ...
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فوجی سربراہ راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور وفاق المدارس کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی رجسٹریشن اور انہیں ملنے والے فنڈز کے حوالے سے بات کی گئی جب کہ اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو مدارس کے نصاب، آمدن کے ذرائع اور رجسٹریشن کے امور طے کرنے کے ساتھ دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔اجلاس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا مفتی منیب الرحمن ،سنیٹر پروفیسر ساجد میر، وفاق المدارس عربیہ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری ،جسٹس (ر) مولانا مفتی تقی عثمانی ،رابطہ المدارس کے صدر اور جماعت اسلامی کے مرکزی ہیڈکوارٹر منصورہ میں شیخ الحدیث مولانا عبد المالک موجود تھے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ ملک میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس کے لیے مدارس بھی حکومت سے تعاون کریں کیونکہ باہمی تعاون سے ہی ملک کو خرابی سے پاک کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے روبہ عمل آئیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مدارس کی تنظیمات کے ساتھ مشاورت کی جاچکی ہے ۔تمام علمائے کرام نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔تاہم مدارس سے متعلق حتمی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم خود کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں تیزی لانا ہے ۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے پایا گیا۔ مدارس کے لیے رقوم کی ترسیل بینکوں کے ذریعے کی جائے گی جبکہ بیرونی امداد کا طریقۂ کار حکومت طے کریگی۔ مدارس کی آسان رجسٹریشن کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے مکمل کیے جائینگے۔مدارس کیلئے غیر ملکی امداد کا طریقۂ کار بھی بنایا جائیگا اور اتفاق رائے سے مدارس کی رجسٹریشن کا فارم تیار کیاجائیگا ۔چوہدری نثار نے کہا کہ بنیادی محور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہے ۔اس موقع پر انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ مدارس میں اے اور او لیول تک کی تعلیم کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ 10؍ستمبر کو چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس طلب کیا گیاہے۔وفاق اور صوبائی حکومتوں اور تنظیمات المدارس پر مشتمل کمیٹی قائم کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے مدارس کے معاملے پر کچھ نہیں کیا ۔مدارس کو استعمال کرکے مقاصد حاصل کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ پاکستان میں مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔میں نے امریکا میں بھی کہاکہ علما ء دہشت گردوں کے خلاف اسلام کاموقف پیش کررہے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث فردیاادارے کے خلاف بلاتفریق کا رروائی کی جائیگی۔مدارس اور انکی قیادت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت اور فوج کی معاون ہیں ۔چوہدری نثار نے واضح طور پر کہا کہ اب کسی کوکافر قرار دینے پر حکومت کارروائی کرے گی۔اور فرقہ واریت پھیلانے پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جائیں گے۔اشتعال انگیز تقاریر میں نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ اس سلسلے میں مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔
’’وجودڈاٹ کام،، کو اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ تمام اتحاد تنظیمات المدارس عربیہ نے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات سے قبل اپنے اپنے اپنے وفاق کا اجلاس طلب کرکے اُنہیں وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اتحاد تنظیمات المدارس عربیہ کے اس وفد نے وزیر اعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ہونے والی ملاقات کے بعد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لئے بھی رابطہ کیا تھا لیکن مولانا فضل الرحمن چونکہ آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے بلائے گئے قبائلی قومی جرگہ کے سلسلے میں پشاور میں مصروف تھے اس لئے یہ ملاقات نہ ہو سکی جبکہ آئندہ ایک دو روز میں یہ ملاقات متوقع ہے۔ ادھر گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کی مجلس شوریٰ میں دو روز جاری رہنے والے اجلاس کے آخری روز فیصلوں کے اعلان کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں دینی مدارس کے موضوع پر بات کی تھی اور حکومت کی جانب سے دینی مدارس پر چھاپوں کے حوالے سے اپنی جماعت کی شوریٰ میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے چودھری نثار احمد خان کے رویے کو تنقید کا نشانا بنایا تھا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...