... loading ...
اُباما انتظامیہ ان دنوں ایک مسودے پر کام رہی ہے جس میں معاشی پابندیوں اور امریکا میں کاروبار کے مواقع پرممانعت سمیت مسلسل اقدامات کا ایک پورا ڈھانچہ ترتیب دیا جارہا ہے۔ یہ اقدامات چین اور دیگر ایسے ممالک کو سزا دینے کے لئے استعمال ہوں گے جو مستقلاً امریکی کارپوریٹ کمپیوٹر نیٹ ورک میں “ہیکنگ” کے مرتکب ہیں۔اس امر کا انکشاف اس پوری منصوبہ بندی سے آگاہ اُباما انتظامیہ کے دو افسروں نے کیا ہے۔البتہ تاحال وہ اقدامات طے نہیں کئے گئے جو اس ضمن میں اُٹھائیں جائیں گے۔ اُباما انتظامیہ اس حوالے سے نہایت احتیاط سے آگے بڑھ رہی ہے۔اب تک زیر غور اقدامات میں جوابی سائیبر حملے شامل ہیں مگر خدشہ ہے کہ اس سے امریکی حکومت کے متعلق اطلاعات اور نجی سائیبر تحفظ کی تمام صلاحیتیں بھی افشاء ہوجائیں گی۔اس کے علاوہ اس سے نئی آن لائن اور تجارتی جنگیں بھی شروع ہو سکتی ہیں جسے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔
زیر غور اقدامات سے صرف چین کوہی مکمل طور پر نشانا نہیں بنایا جائے گا۔اس کے باوجود امریکا کو یہ یقین ہے کہ چین کی جانب سے مسلسل اور وسیع پیمانے پر ہیکنگ کی جارہی ہے۔ اس کے مقابلے میں روسی سائیبر جاسوس نسبتاً زیادہ پیچیدہ طریقہ اختیار کرتے ہیں ۔جو اُنہوں نے یوکرین میں روسی اقدامات کے دوران میں اختیار کیا تھا۔اُباما انتظامیہ چین کے متعلق نہایت ہوش مندی سے کا م لے رہی ہے ۔جو امریکا کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکی زر کا سب سے بڑا حامل (ہولڈر) ہے اور ایران و شمالی کوریا کے حوالے سے مرتب کی جانے والی پالیسیوں کا اہم کھلاڑی ہے۔یہ باتیں ایک ایسے وقت میں منظرِ عام پرآئی ہیں جب چینی صدر شی جِن پِنگ اگلے ماہ امریکا کا ایک اہم دورہ کرنے والے ہیں۔ جہاں اُن کی ملاقات امریکی صدر بارک اُباما سے ہوگی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تمام سفارتی تنبیہات کے باوجود تاحال چینی امریکی کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کا مواد چوری کررہا ہے۔ لہذا امریکی حکام کے پاس معاشی پابندیوں کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا۔
ایک امریکی افسر کاکہنا ہے کہ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے کچھ مخصوص جوابی اقدامات زیرِغور ہیں اور کچھ اُٹھائے بھی گئے ہیں تاکہ چین کو امریکا کی” ڈیٹابیس”سے ہیکنگ کی سزا دی جاسکے۔امریکی حکام کو یقین ہے کہ چین ایسے خفیہ (انڈرکور) امریکی افسران کے بارے میں معلومات جمع کررہا ہے جو اُن کی بلیک میلنگ یا پھر رشوت کے شکار ہو کر چینیوں کو محفوظ امریکی معلومات مہیا کر سکیں۔سی آئی اے کےآپریشنل اور جاسوسی کے شعبہ جات میں یہ اضطراب اب بہت پھیل چکا ہے کہ چینیوں کے ہاتھوں میں افسران کی صحت ، ازدواجی اور مالیاتی معاملات سمیت تمام نجی معلومات پہنچ سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین کے خلاف زیرغور اقدامات پر عمل درآمد کے لئے مناسب وقت کی بابت امریکی سفارتی ماہرین اور دیگر متعلقہ لوگوں سے مشاورت بھی کی گئی۔ جن کا خیال ہیں کہ چینی صدر کے دورہ امریکا سے قبل اس طرح کے اقدامات چین سے معاملات طے کرنے کی کوششوں کے لئے باعث نقصان ثابت ہوں گے۔کچھ امریکی افسران کا خیال ہے کہ اُباما چینی صدر سے نجی ملاقات میں اُنہیں آگاہ کرسکتے ہیں کہ ہیکنگ کی یہ روش کتنے مضر اثرات پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ اور پھر امریکی صدر چین کے اگلے رویئےکے سامنے آنے تک اپنے اقدامات موقوف رکھ سکتے ہیں۔مذکورہ پابندیوں کے حکم نامے پر امریکی صدر ممکنہ طور پر اپریل میں دستخط کر سکتے ہیں۔
چین نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل علاقے میں حل ہونے چاہئیں، کسی دوسرے کی مداخلت قبول نہیں۔ یہ بات مشرقی ایشیائی اجلاس کے بعد بحیرۂ جنوبی چین کے معاملے پر سوالات اٹھنے پر چینی نائب وزیر خارجہ لیو چینمن نے کہی۔ گو کہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن وہ ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے جنہوں نے پوچھا تھا کہ جاپان اور امریکا کے رہنماؤں نے بحیرۂ جنوبی چین کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔ جس پر نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ "غیر متعلقہ ممالک اس وقت مداخلت کرنا پسند کرتے ہیں جب و...
چین سال 2016ء میں اپنے دفاعی بجٹ میں صرف 7 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ کرے گا۔ اس امر کا انکشاف سنیچر کو پارلیمان میں پیش کی گئی ایک بجٹ رپورٹ میں ہوا جس کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں دفاع پر رواں سال کہیں کم اخراجات کیے جائیں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سن ہوا کے مطابق یہ چھ سالوں میں کیا گیا سب سے کم اضافہ ہے، جس کی وجہ معاشی طور پر چند کا سخت مراحل سے گزرنا اور فوجیوں کی تعداد میں کی گئی کمی ہے۔ صدر سی جن پنگ نے گزشتہ ستمبر میں پیپلز لبریشن آرمی میں 3 لاکھ اہلکاروں کی ک...
چین نے امریکا کے طاقتور طویل فاصلاتی ریڈار اور میزائل نظام کی تنصیب پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے منصوبوں کی وضاحت پیش کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سینٹر فار انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم رکھتا ہے اور امید ہے کہ اقوام متحدہ شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے خلاف قرارداد پر رضامند ہو جائے گی لیکن THAAD میزائل سسٹم اور ساتھ...
چین کے تازہ ترین میزائل شکن نظام کے ٹیسٹ نے ایک مرتبہ پھر ایسی افواہوں کو جنم دیا ہے کہ بیجنگ ایسا ہائپر سونک ہتھیار تیار کررہا ہے جو زمین کے مدار میں موجود دشمن کے سیٹیلائٹس یعنی مصنوعی سیارچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ امریکا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوگا۔ چین نے یہ تازہ ترین ہمیشہ کی طرح انتہائی خفیہ انداز میں کیے ہیں، جس کے دوران مغربی صوبہ سنکیانگ میں واقع کورلا تنصیب سے ایک ایسا ہائپر سونک میزائل بالائی سمت میں داغا گیا، جو اپنے پیچھے عجیب ...
دولت اسلامیہ (داعش) نے ٹوئٹر پر ہزاروں اکاؤنٹس ہیک کرلیے ہیں اور ساتھ ہی امریکی سی آئی اے اور ایف بی آئی کے سربراہان کے نمبر آن لائن جاری کردیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 54 ہزار سے زیادہ ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تفصیلات، جن میں پاس ورڈز بھی شامل ہیں، گزشتہ ہفتے جاری کی گئیں جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اب سائبر جنگ میں خطرناک تیزی آ جائے گی۔ خود کو "سائبر خلافت" کہنے والا یہ گروپ، جسے داعش کے رکن جنید حسین نے بنایا تھا، اپنے فالوورز سے کہتا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل ک...
بحیرۂ چین کے جنوبی علاقے میں امریکا کے جنگی بحری جہاز کی آمد کے بعد چین نے انتباہ جاری کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنبیہ جاری کی ہے۔ امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس لیسن بحیرۂ جنوبی چین کے اس علاقے میں داخل ہوا ہے جس پر چین اپنا دعویٰ رکھتا ہے۔ اس پر چینی بحریہ کے میزائل بردار لانژو اور کروزر تائی ژو نے امریکی جہاز کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ بین الاقوامی بحری سرحدوں کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ وزارت قومی دفاع کے ترجمان یانگ یو جن ...
چین نے بحیرۂ جنوبی چین میں متنازع جزائر پر دو روشنی میناروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے جس سے چین کےبحری عزائم کے حوالے سے خطے میں ایک مرتبہ پھر تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ویت نام، ملائیشیا، برونائی، فلپائن اور چین کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین میں واقع اسپراٹلی جزائر میں چیف نے کویٹرون ریف اور جانسن ساؤتھ ریف پر روشنی میناروں کی تعمیر مکمل کی ہے۔ امریکا اور فلپائن پہلے ہی ان تعمیرات کی مخالفت کر چکے ہیں جبکہ چین اس بحیرے کے بیشتر علاقے پر اپنا دعویٰ رکھتا ہے۔ یہاں سے ہر سال 5 ٹر...
امریکا کے باشندے چین کی فوجی طاقت سے اتنے پریشان نہیں ہیں جتنے معاشی قوت سے خائف دکھائے دیتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی کسی نہ کسی حوالے سے چین کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق سروے میں 54 فیصد امریکی کسی بھی حوالے سے چین کے بارے میں مثبت رائے نہیں رکھتے اور ری پبلکنز اس معاملے میں ڈیموکریٹس سے کہیں آگے ہیں۔ معاملہ چاہے اقتصادی ہو، عسکری یا پھر سماجی، امریکی چین کو پسند نہیں کرتے اور ایسا ڈنکے کی ...
امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کی وجہ دونوں ممالک کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ایران، شمالی کوریا اور شام کے ساتھ ہتھیاروں کی مبینہ تجارت بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ روسی اور چینی کمپنیاں ایران، شمالی کوریا اور شام کو بیلسٹک میزائل کے پُرزے اور ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہیں۔ چین کی جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اُن میں مشہور چینی کمپنی بی ایس ٹی ٹیکنالوجی شام...