... loading ...
دو امریکی فکری مراکز (تھنک ٹینکس) نے اپنی ایک مفصّل روداد (رپورٹ) میں اِصرار کیا ہے کہ پاکستان سالانہ بیس جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے۔اس طرح اگلے دس برسوں میں وہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن سکتا ہے۔
کارنیگی اینڈومنٹ اور اسٹمسن سینٹرنے پاکستان کی طرف سے اپنی جوہری استعداد میں اس برق رفتار اضافے کاسبب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے روایتی حریف بھارت سے خطرہ ہے جو خود بھی ایک ایٹمی قوت ہے۔دونوں اداروں کی طرف سے ۲۷؍ اگست بروز جمعرات جاری کردہ روداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں بھارت سے مقابلتاً بہت آگے نکل گیا ہے۔تجزیہ کاروں کے اندازے کے مطابق بھارت کے پاس ۱۰۰جب کہ پاکستان کے پاس تقریباً ۱۲۰ جوہری ہتھیار ہیں ۔روداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس انتہائی افزودہ یورینیم کا ایک وسیع ذخیرہ ہے جس سے آنے والے برسوں میں اُسے ڈرامائی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اور وہ کم لاگت کے جوہری آلا ت بہت تیزی سے تیار کر سکتا ہے۔
پاکستان کے مقابلے میں بھار ت کے پاس جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لئے پلوٹونیئم کے ذخائر ہیں جس سے ہتھیاروں کی تیاری میں بہت زیادہ لاگت آتی ہیں۔تاہم بھارت اپنے پلوٹونیئم ذخائر کا استعمال ملک میں توانائی کے لئے بھی کررہا ہے۔
پاکستان کے پاس اگلے پانچ سے دس برسوں میں ۳۵۰ جوہری ہتھیار ہو سکتے ہیں۔ یوں امریکا اور روس کے بعد پاکستان دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیاروں کا مالک ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا اور روس کے پاس موجودایٹمی ہتھیاروں کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق فرانس کے پاس ۳۰۰، برطانیا کے پاس ۲۱۵، اور چین کے پاس تقریباً ۲۵۰ جوہری ہتھیار ہیں۔مذکورہ روداد میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ ڈھانچے میں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کی رفتار اُس سے کہیں زیادہ ہیں جو وہ اپنے قابلِ اعتبار اور کم ازکم دفاع کے لئے یقین دہانی کراتا آیا ہے۔
پاکستان اس سے قبل ایسی تمام رودادوں کو مفروضوں کی پیداوار قرار دے کر مسترد کرتا آیا ہے۔ اس نوع کے تمام تجزیات دراصل ایک خاص قسم کے حالات میں پاکستان پر دباؤ پیدا کرنے کے لئے سامنے آتے رہے ہیں۔ماضی ٔ قریب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر امریکا جب کبھی ’’ڈومور‘‘ کا دباؤ پیدا کرتا تھا تو مغربی ذرائع ابلاغ میں اس قسم کی رودادیں چھپنا شروع ہو جاتی تھیں۔
بھارتی صدر اگلے ہفتوں میں امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس اثناء میں پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے اندر بھارتی مداخلت کے ثبوتوں کو عالمی سطح پر اُٹھایا جائے گا۔ ایک ایسے موقع پر اس قسم کی رودادوں کاچھپناپاکستان کے خلاف ایک نئی مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔
یہ با ت واضح رہنی چاہئے کہ مغربی ممالک میں ایک منظم مہم پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف مستقلاً موجود ہے جو اس بنیادی نکتے پر متحرک ہے کہ پا کستان کی ایٹمی صلاحیت اُس کے دفاع کے لئے درکار ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔ لہذا اس صلاحیت کا درست جائزہ لینے کے لئے یہ عناصر ایک قسم کی مشاہداتی رسائی چاہتے ہیں۔
میں ایک نئی صف بندی کا آغاز ہو رہا ہے اور سرد جنگ کا ماحول ایک نئے رنگ میں پیدا ہورہا ہے۔ پاکستان بھی اس ماحول میں اپنے کردار کا جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستان کے چین سے تاریخی تعلقات کی تشریح اب اس نئے ماحول میں امریکا کے ساتھ کم ہوتی گرمجوشی میں کی جارہی ہے۔الزامات کے اس نئے سلسلے کو پاکستان پر دباؤ کے ہتھیار کے طور پر بھی سمجھا جاسکتا ہے۔
جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے ، فوج امن اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، گفتگو بلوچستان کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خ...
بدین کے 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4افراد کو 8جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا،شہر میں دہشت گردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف ہوا ہے واردات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے واضح شواہد سامنے آئے ،را نے واردات کے لیے خطیر رقم خرچ...
برسلزدورے میں آرمی چیف کے ساتھ سہیل وڑائچ موجود تھے ، کالم میں درست تھا گرفتاریوں عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، گفتگو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 27 ویں ترمیم اور ملک م...
عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر (ن) لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کریگی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، راجہ پرویز، حنیف عباسی حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے ...
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ک...
تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جم...
مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں ا...
غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...
محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی پر سیاسی کمیٹی اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ ،سیاسی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،ارکان کا مؤقف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں لینے کا فیصلہ کرل...
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...