... loading ...
سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کی بھارتی کوششوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سے امریکا، روس اور چین نے بھارت کے لئے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی مخالفت کردی ہے۔بھارت کے لئے یہ خبر اس لئے حیران کن ہے کیونکہ روس روایتی طور پر بھارت کا دوست ملک سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ امریکی صدر اوباما نے اپنے بھارتی دورے میں سلامتی کونسل کے لئے بھارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سیم کٹیسا (Sam Kutesa)نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو ایک خط کے ذریعے سلامتی کونسل میں تبدیلی کے لئے لکھا تھا۔ مگر اس کے جواب میں اقوام متحدہ کے لئے امریکا کی مستقل مندوب سامنتھا پاور (Samantha Power) نے جنرل اسمبلی کے صدر کو لکھا ہے کہ امریکا نظری طور پر سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے جانے پر متفق ہے مگر دیکھنا یہ چاہئے کہ دنیا میں امن وسلامتی قائم رکھنے کے لئے خواہشمند ملک کیا مدد کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے اُس میں اہلیت کتنی ہے۔امریکی مندوب نے یہ بھی لکھا ہے کہ نئے مستقل ارکان پر غور کرتے ہوئے اُس کے نام بھی تحریر کرنا چاہئے۔روس سلامتی کونسل کے لئے بھارت کی بطور امیدوار حمایت کر چکا ہے۔ مگر اب اُس نے جنرل اسمبلی کے صدر کو جواب میں لکھا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے تمام حقوق قائم رہنے چاہئے۔جس میں ویٹو کا حق بھی شامل ہے۔ چین نے اپنے جواب میں واضح طور پر لکھا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات ارکان کے اتحاد کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔اگر کسی مسئلے پر ارکان تقسیم ہو تو چین اس کی حمایت نہیں کرسکتا۔ جب کہ فرانس نے اس موضوع پر بھارت کی حمایت کی ہے۔
بھارت سلامتی کونسل میں توسیع اور اس کی مستقل رکنیت کا خواہش مند ہے۔ وہ اس معاملے کو ایک طے شدہ مدت میں نتیجہ خیز بنانا چاہتا تھا۔ مگر اب تک روس چین اور امریکا کے ردِعمل میں اس کے لئے امید کی کوئی صورت پیدا نہیں ہو سکی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ اس ضمن میں بھارت کیا ردِ عمل ظاہر کرتا ہے ۔مگر ابھی تک کی صورتِ حال سے واضح ہو جاتا ہے کہ امریکا،روس اور چین اس ضمن میں بھارتی کوششوں کے حق میں نہیں۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...