... loading ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا
ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب
چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، لیکن عوام جانتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انہیں ریلیف دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیٔرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جنگ کے اثرات صرف ایران تک محمود نہیں رہے، خطرہ ہے کہ یہ جنگ پوری دنیا تک پھیل جائے گی۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگ سے نقصان عوام کا ہوتا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ ایران پر غیرقانونی جنگ شروع کی گئی، ایران میں اسکول پر حملہ ہوا جس میں بچے شہید ہوئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خطے میں جنگ کی صورت حال ہے، جنگ کے اثرات صرف ایران تک محمود نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان ہے لیکن اس کے اثرات ہر پاکستانی محسوس کر رہا ہے۔جنگ میں عام آدمی کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کی کوشش کرنے والی تمام قوتوں کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں دعا ہے یہ کامیاب ہوں۔ چیٔرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو اکٹھا کرنے کی سیاست کی۔ پیپلزپارٹی امن پسند جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کو متحد کیا، ہم یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آج شہید بھٹو کے دئیے ہوئے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔ ہم نے ہر حالات کا مقابلہ کیا ان حالات کا بھی مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، لبنان، شام پر حملے کرنے والی صہیونی قوتیں پاکستان کی طرف ملی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی سیاسی، معاشی، خارجہ پالیسی غریب عوام کیلئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے عظیم ترین لیڈر تھے، لاہور میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد شہید بھٹو کی عالمی سفارتی بصیرت کا مظہر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام جانتی ہے جو قوتیں جنگ چھیڑ رہی ہیں ان کے ارادے کیا ہیں۔ چیٔرمین پی پی پی نے کہاکہ قومی پالیسی کی تشکیل اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد ناگزیر ہے، صدر مملکت اعلیٰ سطح کی مشاورت میں تمام صوبوں کے نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اجلاس میں شرکت اور مثبت سیاسی رویہ خوش آئند ہے، ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا مقابلہ تمام اکائیوں کے اشتراک سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں تمام صوبائی حکومتوں نے ملکر وفاق کے ساتھ کام کیا۔مارچ کے آخر تک حکومت کے پاس سبسڈی جاری رکھنے کی گنجائش نہیں تھی۔اپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑا۔
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
ملک بھر میں توانائی کی بچت کیلئے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز صوبائی حکومتیں کی چیمبرز اور تجارتی تنظیموں سے مشاورت جاری ، ذرائع وزارتِ توانائی نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں چی...
اپوزیشن کی اے پی سی اتوار کو لاہور میں بلائی جائے گی،ترکیہ، تھائی لینڈ، چین، افغانستان میں پیٹرول پاکستان سے سستا ہے، یہ قیمت اور لیوی دونوں بڑھا رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئی،شاہ خرچیوں کی وجہ سے پیٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جارہا، بیرسٹر گ...
پاکستان کوبڑا معاشی اور خارجی دھچکا،قرض واپسی مؤخر کرنے کی حکومتی کوششیں ناکام، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے 17 اپریل تک 2ارب ڈالرز کا قرضہ واپس مانگ لیا 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظہبی کو واپس کرینگے، رقم اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طورپر موجود تھی، رقم پر 6 فیصد کی شر...
باقی رقم ڈیوٹی ٹیکسوں اور آئی کمپنیوں و ڈیلر مارجن کی مد میں وصول کی جارہی ہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا ،ذرائع وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگا کیا جانے والا پیٹرول 271۔27 جبکہ ڈیزل 496۔97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کئے جانے کا انکشاف ہ...
جماعت اسلامی کا پیٹرول قیمتوں میں اضافہ مسترد، عوام پر پیٹرول بم قرار حکمران عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، مہنگے جہاز اور گاڑیاں عوام پر بوجھ ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر پیٹرول بم ...
افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں طالبان دہشت گردوں کوتحفظ اور دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کررہی ہیں افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں ہیں۔عالمی جریدے کا افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی...
موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 20لیٹر پیٹرول100 روپے قیمت پر دینے کا اعلان،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا، ٹرک، گڈز اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر سبسڈی ملے گی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سارے وزرائے اعلیٰ، فوجی قیادت اور دیگر قائدین شریک تھے،وزیرپیٹرولیم، وزیر خزانہ...