... loading ...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی
پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد میں موٹر سائیکل والوں کیلئے 2 ہزار 200 روپے کا اعلان کرتے ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ معاون اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کم نہیں کر رہی، عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، وفاق کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہیے، وفاقی وزیرخزانہ کو ہم نے اپنے بقایاجات بتائے، وفاق صوبوں کو اعتماد میں لے یہ اچھی بات ہے، کورونا میں جب ہم نے پیٹرول مہنگا کیا تو یہ لوگ اس پر سیاست کر رہے تھے۔سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ پنجاب میں سیلاب آ یا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا ہم نے سیاست نہیں کی، کراچی میں گل پلازہ آگ کی لپیٹ میں آیا ہم نے سیاست نہیں کی، نواز شریف کے پلیٹلیس گر گئے اس پر ہم نے سیاست نہیں کی، عمران خان کی صحت کی بات ہے تو یہ اس پر سیاست کر رہے ہیں، حکومت نے خود کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، مرضی کے مطابق ان کے ڈاکٹرز سے علاج ان کا حق ہے، عمران خان واقعی بیمار ہیں، ان کا علاج ان کی مرضی کے ڈاکٹر سے کروانا ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کر رہے، حکومت خود خرچہ اٹھائے گی، 140 بی آر ٹی بسوں میں 10 پنک بسیں صرف خواتین کے لیے ہوں گی، کرایہ بھی کم ہوگا، کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے بھی جلد اعلان کریں گے، 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم جون سے پہلے لگا کر دیں گے، وفاق کو تجویز دی کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی نے ایک روپے اضافہ بھی تنخواہوں میں نہیں کیا، ہم نے نئی گاڑیوں کی خرید وفروخت پر پابندی لگائی ہے، بین الاقوامی دوروں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہیلی کریش کرگیا لیکن ہم پھر بھی ہیلی کاپٹر نہیں لے رہے، دوسری طرف یہ لوگ اپنے لیے پرائیویٹ جیٹ خرید رہے ہیں، یہ اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کر رہے، عوام پر 55 روپے فی لیٹر پیٹرول کا ایٹم بم گرا رہے ہیں، ہم عوام مخالف پالیسیوں میں کسی کے ساتھ نہیں ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ڈیش بورڈ بنا رہے ہیں اس سے پتا چلے گا کون ذخیرہ اندوزی کر رہا ہے، جنگ جاری رہی تو پیٹرول کی قلت ہو سکتی ہے۔سہیل آفریدی نے بتایا کہ پشاور میں پانچ ہزار بیڈز کے ہسپتال پر کام جاری ہے، کوہاٹ میں بھی ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے وڑن کے مطابق صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، افسوسناک بات ہے کہ وفاق نے ضم اضلاع کے لیے ایک روپیہ تک نہیں دیا، خیبرپختونخواہ حکومت نے اپنی پالیسی کے ذریعے خود کو مستحکم کیا، ہم اپنی عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...
آبنائے ہرمز کی بندش:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری، دفاتر کیلئے کام کے دنوں میں کمی پر غور توانائی بحران کے سبب دفاتر و تعلیمی اداروں کیلئے کوڈ 19 والی تعطیلات اپنانے، ورک فراہم ہوم کی تجاویز سامنے آئی ہیں آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدش...