... loading ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال
ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مقصد ہے لوگوں کی آزادی، وزیر اعلیٰ کابیرسٹر گوہرکے ہمراہ ریلی سے خطاب
وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عوام کوساتھ لیکرچلیں گے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ مومنٹ شروع کردی ہے آج اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل افریدی نے کہا کہ ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے، ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں کھڑے تھے اور آگے بھی عوام اور بانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ مومنٹ کی تیاری عروج پر ہے، میں ہری پورمیں آپ کا ٹیسٹ لے رہا ہوں، کیا آپ اگلی کال کے لیے تیار ہیں، بانی کیلئے مرنے کے لیے تیارہیں آزادی کیلیے تیار رہیں۔سہیل آفریدی نے ہری پور وویمن اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے لیے مزید فنڈ جاری کیے اورکہا کہ ان شاء اللہ صوبہ میں بھی مزیدترقی ہوتی رہے گی لیکن ان شاء اللہ ہمارے لیے سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کے لیے ہری پور پہنچ تھے جہاں جی ٹی روڈ صدیق اکبرچوک میں کارکنوں سے مختصرخطاب کے بعد ایبٹ آباد مانسہرہ روانہ ہوگئے۔اس موقع پرحطار انٹرچینج پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال بھی کیا گیا، پی ٹی آئی چیٔرمین بیرسٹر گوہر، صوبائی صدر جنید اکبر،سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی اور دیگر پارٹی قائدین بھی ہمراہ تھے۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم اپنا منڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، عمران خان نے سی ایم کے پی کے کو زمہ داری دی ہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تحریک شروع کی جائے۔بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ شروع ہے، عمرایوب کی وجہ سے ہری پور ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہمارے بدقسمتی ہے کہ ہمارا ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری ہوچکاہے، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مقصد ہے لوگوں کی آزادی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بار عوام اپنے منڈیٹ پر چوری نہیں ہونے دیں گے عوام کی بلا دستی ہو ووٹ جس کو پڑے اس کے حق میں ہونہ کہ الٹاکام پڑجائے۔انھوں نے کہا کہ ہماری کوشیش ہے جو زمہ داری خان صاحب نے دی وہ ہم نبھائیں کے پی میں پہلا چیف منسٹر ہے جو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہے، ہماری کوشیش ہے کے پی کے کومثالی صوبہ بنائیں، کے پی کے میں ہم کوشیش کریں گے گوڈ گورنس بھی ہو، دہشتگردی بھی نہ ہو اور عوام کی بہتری کے لئے کام ہوسکے۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...