... loading ...
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف
خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر سر اٹھا لیاہے،پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِہند میں ڈبو دیں گے۔قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے غربت، بے روزگاری کے خاتمے، قرضوں سے نجات اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھا لیاہے خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، مگر ہم دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاکھوں قربانیوں کے بعد وجود میں آیا۔ تحریکِ پاکستان میں تمام مکاتبِ فکر اور اقلیتی برادری نے کردار ادا کیا۔پاکستان میں تمام مذاہب کو عبادت اور تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل عطا کیے ہیں، اگر ان سے درست استفادہ کیا جائے تو غربت، بے روزگاری اور قرضوں سمیت ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مئی 2025 میں معرکہ حق میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا یہ کامیابی اللہ تعالی کی نصرت، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور 24 کروڑ عوام کی دعاں کا نتیجہ ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں قوم نے عظیم فتح حاصل کی۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ جس طرح 2018 میں دہشت گردی کو شکست دی گئی تھی، اسی عزم کے ساتھ اس بار بھی اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کنوینر مولانا طاہر اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں علما و مشائخ کی 2 روزہ کانفرنس منعقد کی جائے گی، کمیٹی کے ارکان ملک بھر میں دورے کریں گے، سلامتی اداروں کے ساتھ وقت گزاریں گے اور بیانیہ کی جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کریں گے۔شرکا کا کہنا تھا کہ علما کرام نظریاتی محاذ پر کردار ادا کریں گے۔ انتہاپسندی اور فکری دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور پیغامِ پاکستان کو تعلیمی و سماجی سطح پر عام کیا جائے گا۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...