... loading ...
کھاریاں میںنقاب پوش افراد نے ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور ملک فہد مسعود کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے ، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج ، 2 پی ٹی آئی رہنما زیر حراست
امجد خان نیازی اور ظفر اقبال گوندل کو پولیس نے جہلم منتقل کر دیا،صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ،پاکستان میں جو آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ اس تحریک کا ساتھ دے، محمود اچکزئی کی گفتگو
تحریک تحفظ آئین پاکستان تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ تحریک کا قافلہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گا، جہاں مختلف مقامات پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کھاریاں کے مقام پر ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور ملک فہد مسعود کی گاڑی پر نقاب پوش نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قافلے کو جہلم کے قریب روک لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے امجد خان نیازی اور ظفر اقبال گوندل کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ سٹی جہلم منتقل کر دیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد سے پرامن طریقے سے لاہور کے لیے نکلے ہیں لیکن کھاریاں کے مقام پر پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کیا چاہ رہی ہے؟ کیا آپ مستقبل میں پنجاب اسمبلی کو مفلوج کرنا چاہ رہے ہیں؟ پولیس کی جانب سے اپوزیشن کے ایم پی ایز کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس دورے کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی رابطہ مہم قرار دیا جا رہا ہے۔تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں روانہ ہونے والے قافلے میں سینئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر، سیکرٹری جنرل اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی سمیت دیگر اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تقریباً 70 گاڑیوں کا قافلہ لاہور کی جانب روانہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے قافلے کا پہلا بڑا استقبال جہلم میں کیا جائے گا، جبکہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا قافلہ لاہور پہنچے گا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بھی لاہور آ رہی ہے۔تحریک کے رہنما لاہور میں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور زمان پارک میں بھی ملاقاتوں کا شیڈول رکھا گیا ہے۔ روانگی سے قبل قافلے کے شرکا نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ نہ کسی کو فتح کرنے، نہ گالیاں دینے اور نہ ہی پتھر مارنے نکلے ہیں بلکہ آئین بچانے اور ظلم کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو بھی پاکستان میں آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ اس تحریک کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ ملک ناکامیوں کی طرف جا رہا ہے، ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں اور حکومت خود جانتی ہے کہ وہ ہار چکی ہے۔ محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ 8 فروری کی کال دی جا چکی ہے اور تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے سلسلے میں لاہور کا دورہ کیا جا رہا ہے۔فوکل پرسن پنجاب بریگیڈیٔر (ر) مشتاق نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گوجر خان میں قافلے کے استقبال کے لیے آنے والے کارکنوں پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے مطابق یہ دورہ پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا اہم حصہ ہے، جس کے دوران آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...