... loading ...
روشنیوں کا شہر مختلف مسائل کا شکار، ٹوٹی سڑکیں، کھلے نالوں نے شہر کی شکل بگاڑ دی،ماہرین نے صحت کیلئے ہولناک قرار دیدیا
ان فوڈ اسٹریٹس اور غذائی اسٹالز میں پہلے ہی حفظان صحت کے اصولوں کا فقدان ہے رہی سہی کسر اڑتی دھول مٹی نے پوری کردی
روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی مختلف مسائل کا شکار ہے، ٹوٹی سڑکیں، کھلے نالوں نے شہر کی شکل بگاڑ دی، گزشتہ کئی برس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ادھڑی ہوئی سڑکوں کے اطراف فوڈ اسٹریٹس قائم ہیں جو کھانے پینے کا مرکز بنی ہوئی ہیں جہاں روزانہ ہزاروں افراد باربی کیو اور دیگر چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ان فوڈ اسٹریٹس میں غیرمعیاری اور غیر حفظان صحت کھانے فراہم کیے جارہے ہیں کیونکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے اڑنے والی دھول مٹی اور گاڑیوں کا دھواں سڑک کنارے تیار ہونے والے کھانوں میں شامل ہوجاتا ہے علاوہ ازیں لوگ سڑک کنارے بیٹھ کر ہی یہ کھانے تناول کرتے ہیں۔ماہرین صحت نے گندے نالوں اور ٹوٹی سڑکوں پر قائم فوڈ اسٹریٹس کو صحت کے لیے ہولناک قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھلے ہوئے نالوں سے اٹھنے والا تعفن کھانوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر صحت کے مسائل میں مسلسل اضافہ کررہا ہے، شہر میں بعض فوڈ اسٹرٹ ایسی ہیں جو کہ نالوں پر قائم ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں اور ان سے تعفن اٹھ رہا ہوتا ہے، ٹریفک کا دھواں اور دھول مٹی ہوتی ہے، سڑکوں پر ہی کھانے تیار کیے جارہے ہیں، زیادہ تر فوڈ اسٹرٹ ایسے گنجان علاقوں میں قائم ہیں جہاں ٹریفک کی امدورفت بہت زیادہ ہے ایسی فوڈ اسٹریٹس میں کھانے کی معیار خراب ہوتا ہے، ان فوڈ اسٹریٹ کا عملہ احتیاطی تدابیر نہیں اپناتا۔ماہرین کے مطابق کھلے عام فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء پر مچھر اور مکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے، ان فوڈاسٹریٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کو ناقص حالات، آلودگی، کھلی دھول، گندے برتن یا غیر معیاری اجزاء کے ساتھ تیار یا فروخت کیا جاتاہے جس کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ، ہیضہ، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس A اور E، ڈائریا اسہال، پیٹ کے امراض، ای کولائی انفیکشن گیسٹرو اینٹرائٹس کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...