... loading ...
کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا
امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے تھے،روس ایران سمیت مختلف ممالک کی حملے کی مذمت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور اِس دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر کے بیرون ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کا حکم دیا تھا جس کے بعد دارالحکومت کراکس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے وینزویلاکے دارالحکومت کراکس اور کئی ریاستوں پر فضائی حملے کردیے ہیں جس میں ملک کی اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا پر حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد امریکی دھمکیوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کراکس میں ہفتہ تین جنوری کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریبا دو بجے کم از کم سات دھماکوں اور نچلی پرواز کرتے طیاروں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد وینزویلا کی حکومت نے امریکہ پر متعدد ریاستوں میں شہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی گرفتاری امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے انجام دی۔امریکی اسپیشل فورس کے اہلکار وینزویلا کے صدر کے کمرے میں داخل ہوگئے تھے،وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی فورسز نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے تھے۔اس بات کا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دو معتبر اور مستند ذرائع کے حوالے سے کیا جو اس واقعے سے واقف ہیں۔ان ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکی فوجی کمرے میں داخل ہوئے تھے تو وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ سو رہے تھے۔یہ گرفتاری امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے انجام دی اور امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی میں کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے ایجنٹس بھی اس خصوصی آپریشن کے دوران موجود تھے اور منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ مادورو کو نیویارک منتقل کیا جائے تاکہ وہ مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں مقدمے کا سامنا کریں۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے طویل عرصے تک مادورو کے خلاف قانونی اور خفیہ تحقیقات کیں تاکہ اس وقت کی کارروائی کو درست قانونی بنیاد فراہم کی جا سکے۔امریکی محکمہ دفاع نے اس حوالے سے تبصرے کے لیے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی درخواست وائٹ ہاس کو بھیج دی، تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس دوران امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کراکس میں دھماکوں سے قبل جاری فوجی سرگرمی کے پیش نظر امریکی کمرشل پروازوں کے لیے وینزویلا کی فضائی حدود بند کر دیں۔کراکس میں ان دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ 21 سالہ دفتری ملازم کارمن ہڈالگو نے کہا، ساری زمین لرز اٹھی، یہ خوفناک تھا۔ ہم نے دھماکے اور طیاروں کی آوازیں سنیں۔ یوں لگا جیسے ہوا ہمیں ٹکرا رہی ہو۔ وہ سالگرہ کی تقریب سے واپس آتے ہوئے اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ تیزی سے چل رہی تھیں۔حکومتی بیان میں صدر نکولاس مادورو کے حامیوں سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی گئی۔ بیان میں کہا گیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئیں… حکومت ملک کی تمام سماجی اور سیاسی قوتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ متحرک ہوں اور اس سامراجی حملے کی مذمت کریں۔بیان کے مطابق صدر مادورو نے تمام قومی دفاعی منصوبوں پر عملدرآمدکا حکم دیا اور بیرونی خلل کی حالت نافذ کر دی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی فوج حالیہ دنوں میں مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جمعے کے روز وینزویلا نے کہا تھا کہ وہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف امریکہ کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔کراکس میں مقیم صحافی وینیسہ سلوا نے اپنی کھڑکی سے دھماکے کا منظر دیکھا۔ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز بہت گونج دار جس سے ان کا گھر لرزنے لگا۔ وینیسہ نے بتایا کہ کاراکس ایک وادی میں واقع ہے، اس لیے آواز پورے شہر میں گونجتی رہی۔میرا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا اور ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ میں خوفزدہ تھی کہ دھماکے بہت قریب محسوس ہو رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اب شہر میں خاموشی ہے، لیکن لوگ ایک دوسرے کو پیغامات بھیج کر خیریت دریافت کر رہے ہیں۔ان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ انھوں نے آسمان سے کچھ گرتے دیکھا اور دس سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکہ سنائی دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حملے میں وینیزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے ،دوسری جانب امریکی میرینز کی وینیزویلا کے اندر زمینی کارروائیوں کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وینزویلا پر حملوں سے قبل امریکی صدر فلوریڈا میں اپنی مار-اے-لاگو رہائش گاہ پر تھے جہاں انہوں نے 2 جنوری کی شام کو قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی۔اس بریفنگ میں صدر کی متعدد اعلی مشیران کے ساتھ طویل بات چیت رہی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا وینیزویلا میں آپریشن کر رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے کامیابی کے ساتھ وینزویلا اور اس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ آج صبح 11 بجے مار اے لاگو میں پریس کانفرنس ہو گی۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ! صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔یہ اعلان امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات میں ایک غیر معمولی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ ٹرمپ نے کہا کہ مزید معلومات پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور اہلیہ کو حراست میں لینے کا آپریشن کیا ہے ریپبلکن سینیٹر مائیک لی نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ امریکہ میں فوجداری الزامات پر مقدمے کا سامنا کریں گے۔ یہ تصدیق سینیٹر مائیک کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ فون کال کے بعد سامنے آئی ہے۔سینیٹر لی نے کہا کہ روبیو کا خیال ہے کہ اب جبکہ مادورو امریکی تحویل میں ہیں تو وینزویلا میں مزید کوئی کارروائی متوقع نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی حملے ان افراد کے تحفظ اور دفاع کے لیے کیے گئے تھے جو گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کر رہے تھے۔اس سے قبل لی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں یہ جاننے کا منتظر ہوں کہ جنگ کے اعلان یا فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت کے بغیر اس اقدام کو آئینی طور پر کس چیز سے جواز فراہم کیا جا سکتا ہے۔وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے ملک بھر میں فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ہسپانوی زبان میں اپنے ایک ویڈیو خطاب کے دوران وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے کہا ہے کہ وینزویلا کو اپنی تاریخ کی اب تک کی بدترین جارحیت کا سامنا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو کر مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وینزویلا صدر مادورو کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلح افواج کو ملک بھر میں تعینات کر رہا ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ انھوں نے ہم پر حملہ کیا ہے، لیکن وہ ہمیں زیر نہیں کر سکیں گے۔وینزویلا کے وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے کہا ہے کہ حکومت ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔وینزویلا کے وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا غیر ملکی فوجی دستوں کی موجودگی کے خلاف مزاحمت کرے گا۔تیزی سے بدلتی صورتحال کے بیچ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت کو صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلوریس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت دونوں کے لیے پروف آف لائف (یعنی زندہ ہونے کا ثبوت) فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ امریکہ کے فضائی حملوں میں ملک کے مختلف مقامات پر فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ نے وینزویلا کی سرزمین پر فضائی حملے کیے ہیں اور دعوی کیا تھا کہ صدر نکولاس مادورو کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملے زیادہ تر فوجی اڈوں، ہوائی اڈوں، مواصلاتی تنصیبات اور بندرگاہوں کو نشانہ بناتے رہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈا نے ایکس پر لکھا کہ یہ وینزویلا کے لیے نیا سویرا ہے اور مادورو اپنے جرائم کا حساب دیں گے۔وینزویلا کی نائب صدر روڈریگز نے مطالبہ کیا کہ امریکہ فوری طور پر زیر حراست صدر کی زندگی کا ثبوت فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ صدر نکولاس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلوریس کہاں ہیں۔امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی فوج کے خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔ڈیلٹا فورس امریکی فوج کا اعلی ترین انسدادِ دہشت گردی یونٹ سمجھا جاتا ہے، جو انتہائی خفیہ اور حساس کارروائیوں میں مہارت رکھتا ہے۔امریکہ نے ڈیلٹا فورس کو وینزویلا کے دارالحکومت کے قلب میں بھیج کر صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے، یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔اس کے قریب ترین موازنہ سنہ 1989 میں پاناما کے فوجی رہنما مانوئل نوریگا کی گرفتاری ہے، جو خصوصی امریکی فوجی دستوں کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔ان دونوں رہنماں نے حالیہ متنازعہ انتخابات میں کامیابی کا دعوی کیا تھا، دونوں پر امریکہ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، اور دونوں کے خلاف کارروائی سے قبل امریکہ نے بڑے پیمانے پر فوجی تیاری کی تھی۔تاہم نوریگا کی گرفتاری ایک مختصر اور فیصلہ کن جنگ کے بعد ہوئی تھی، جس میں پاناما کی افواج جلد ہی شکست کھا گئیں۔نوریگا نے ویٹیکن کے سفارتخانے میں پناہ لی، جہاں وہ 11 دن تک مقیم رہے۔بالآخر انھیں نفسیاتی جنگ کے ذریعے باہر آنے پر مجبور کیا گیا، خاص طور پر بلند آواز میں راک موسیقی بجا کر، جس میں دی کلاش، وین ہیلن اور یو2 کے گانے شامل تھے۔بعد ازاں انھیں امریکہ لے جایا گیا، جہاں وہ منشیات کے جرائم میں مجرم قرار پائے۔نکولس مادورو کی گرفتاری کی کارروائی کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن بظاہر یہ ایک اور بھی زیادہ پرخطر اور وسیع آپریشن تھا، جس میں صدر اور ان کی اہلیہ کو روایتی زمینی افواج کو داخل کیے بغیر ہی ڈیلٹا فورس نے نکال لیا۔ان کا مستقبل غیر واضح ہے، لیکن غالب امکان یہی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ امریکی جیل میں ہی موجود ہوں گے۔کولمبیا اور کیوبا کی حکومتوں نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کولمبیا کی حکومت وینزویلا میں حالیہ گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی دھماکوں اور غیر معمولی فضائی سرگرمیوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے، اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کو باعثِ تشویش سمجھتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کولمبیا کا مقف خطے میں امن قائم رکھنے پر مبنی ہے اور ہم فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ تمام فریقین سے مطالبہ ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تصادم کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں۔دوسری جانب کیوبا کے صدر میگل ڈیازکینل نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے کو جرائم پر مبنی حملہ قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے امن زون کو بری طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بہادر وینزویلائی عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وینزویلا کی سرحد پر فوجی دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اقدام ان امریکی حملوں کے بعد کیا گیا، جن کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کو گرفتار کر لیا گیا۔پیٹرو نے واشنگٹن کی کارروائیوں کو لاطینی امریکہ کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
پنجاب میں احتجاج کی قیادت سہیل آفریدی، خیبرپختونخوا میں شاہد خٹک کریں گے جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں احتجاج ہر صورت ہوگا، پارٹی ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لی...
سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ...
9 تا 11 جنوری کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، سلمان اکرم راجا مزارقائد پر حاضری شیڈول میں شامل، دورے سے اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ عوام سے براہِ را...
اٹلی،ارجنٹائن،پیرس، یونان ، ٹائمز اسکوائر ،شکاگو ،واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میںاحتجاج امریکا کو وینزویلا سمیت کسی غیر ضروری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے،مشتعل شرکا کا مطالبہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کے خلاف امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں ٹرمپ ...
فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں نے کیا، آئی ایس پی آر پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ،سائنسدانوںاور انجینئرز کو مبارکباد پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئ...
ظلم و فسطائیت کے نظام میں قومیں نہیں صرف سڑکیں بنتی ہیں، نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا صحت آگہی کانفرنس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہ...
26 ستمبر 2024 کے بعد جب ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد ہوئی تھی نیویارک منتخب میئر نے یہود دشمنی کی بھڑکتی آگ پر پیٹرول ڈال دیا ہے،اسرائیلی وزارتِ خارجہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق میٔر ایرک ایڈمز کے تمام وہ ایگز...
معید پیرزادہ ، سید اکبر حسین، شاہین صہبائی شامل، بھاری جرمانے عائد، عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں ، ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کی سزا دوران سماعت پراسیکیوشن نے مجموعی طور پر24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا ،پراسیکیوشن کی استدعا پر...
ریاستی اداروں کی نجکاری حکومتی معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے، شہباز شریف وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔اعلامیہ ...
82فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر، 10.5فیصد کرایہ دار ہیں، گھریلو اخراجات 79ہزار ہوگئے ملک میں 7فیصد آبادی بیت الخلا (لیٹرین)جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے،ہائوس ہولڈ سروے حکومت کے ہائوس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطا آمدن...
سربمہر املاک میں 19 ہوٹل اور الیکٹرانکس کی 13 دکانیں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی فٹ پاتھ پر کرسیاں رکھنے والے ہوٹل سیل کیے ،تجاوزات کے خلاف مہم ساؤتھ میں جاری ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں 32 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیے گئے ہیں...
لاشیں دو خواتین ، ایک مرد اور ایک لڑکے کی ہیں،پولیس نے تفتیش شروع کردی ملزمان نے لاشیں مین ہول میں پھینکنے کے بعد اس پر پتھر ڈال دیے تھے،پولیس شہر قائد کے مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں ملی ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب می...