وجود

... loading ...

وجود

مسلم خاتون کا نقاب نوچنا بیمارذہنیت

بدھ 24 دسمبر 2025 مسلم خاتون کا نقاب نوچنا بیمارذہنیت

حمیداللہ بھٹی

مذہبی تعصب حکمت ِعملی بن جائے تو انسانیت پر حیوانیت غالب آجاتی ہے کیونکہ اِس میں غلط طاقت کو اُبھارنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ بھارت میں یہی کچھ ہورہا ہے یہاں مذہبی تعصب سیاسی حکمت ِعملی ہے۔ اسی بناپر اقلیتوں کو حقوق حاصل نہیں اوربی جے پی جیسی غلط طاقت کے پاس اقتدار ہے جسے صرف ہندواکثریت کے ووٹ درکار ہیں۔ اب تو حالات اِس نہج پر جا پہنچے ہیں کہ دیگر جماعتیں بھی اسی روش پرچل نکلی ہیں جس سے ہندواکثریت کے ووٹ حاصل ہوں ۔پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب ہوئی جس میں مسلمان خاتون ڈاکٹر نصرت پروین کوبہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے تقررنامہ دیتے ہوئے اُس کانقاب کھینچ دیا جوکہ عورت کی عزت،شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔ خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر ملازمت کرنے سے ہی انکار کردیا۔نتیش کمارکا رویہ نہ صرف غیر شائستہ ،توہین آمیز ، افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے۔ خاتون ڈاکٹر کانقاب کھینچنا کوئی معمولی واقعہ نہیں۔ یہ بڑھتی تنگ نظری کااظہار ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایک ہجوم نے دومسلم خواتین کے نہ صرف نقاب نوچے بلکہ کرسیوں سے مار مارکرزخمی کردیا۔ جب وزیراعلیٰ جیسے منصب پر فائز ایک شخص بے شرمی اور ڈھٹائی سے کام لے توکسی اور کواپنے گھٹیا عمل پر افسوس یا ملال نہیں ہوسکتا۔ مدرسے کی تقریب میں سرپر ٹوپی پہننے سے انکار کرنے والا نتیش کمار گزشتہ برس ہی مودی کے پائوں چھونے کی کوشش کر چکاہے ۔
لباس شخصی آزادی کے ذمرے میں آتاہے۔ لہٰذا لباس اور حلیے پر تنقید کرنااور پسند کے مطابق رکھنے کا مطالبہ شخصی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے ۔ خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچنے کی ویڈیو غیرمعمولی ہے ۔اِس کا منظرعام پر آنا دنیا بھر میں انسانی حقوق کے دعویداروں کے لیے سنجیدہ سوال ہے۔ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون سے محض مسلمان ہونے کی بناپر اِس نوعیت کے سلوک سے نہاد سیکولر ریاست کا اصل اور گھنائونا چہرہ بے نقاب ہوا ہے جس میں اقلیتوں بالخصوص مسلم خواتین کے ساتھ امتیازی اور تحقیر آمیزسلوک عام ہے ۔یہ ہندوتوانظریے کا عملی اظہارہے مگر کیا عالمی ذرائع ابلاغ ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور امن کے علمبرداروں نے اِس کا نوٹس لیا ہے؟بظاہر صورتحال مایوس کُن ہے۔ حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ بھارت میں اہم ترین مناصب پر براجمان لوگ مذمت کرنے کی بجائے نہ صرف جواز پیش کررہے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی کرتے اور داد دیتے نظر آتے ہیں ،جب بی جے پی جیسی غلط طاقت مذہبی تعصب کو حکمتِ عملی بناکر اقتدار میں آ سکتی ہیں تولامحالہ دیگر جماعتیں بھی تعصب وتنگ نظری کے اظہار سے اقتدارحاصل کرنے کی کوشش کریں گی تواِس کے نتیجے میں اقلیتوں کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے ۔اگر بھارت میں اقلیتوں سے روارکھے جانے والے امتیازی سلوک کودنیانظر انداز کرتی رہی تو ہندوتواکو آزادی ملے گی اورتعصب وتنگ نظری کی آگ مزید پھیلے گی۔ لہٰذا اِس کے خلاف موثر ،پُرامن اور مسلسل احتجاج ناگزیر ہے تاکہ یہ معاملہ کہیں دب نہ جائے اور انصاف کی آواز عالمی ضمیر تک پہنچائی جا سکے۔
مذہبی تعصب کے خلاف بھارت کے طول وعرض میں بھی بے چینی اور اضطراب ہے۔ خاتون کے چہرے سے نقاب نوچنے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف جب مقدمہ درج کرنے کامطالبہ ہونے لگا تو کاغذی حد تو چندسطور لکھ دی گئیں مگر اِن سطور سے انصاف کی اُمید اِس لیے نہیں کہ گجرات کا وزیرِ اعلیٰ ہوتے ہوئے مودی جیسا سفاک اور بے رحم شخص ہزاروں مسلمانوں کوقتل کرادیتاہے لیکن آج تک کسی متاثرہ کو انصاف نہیں مل سکاجب وزارتِ عظمیٰ پر فائز ہواتوحکومتی مددسے دارالحکومت دہلی میں مسلم کُش فسادات کرائے جن میں درجنوں مسلمانوں کو موت کی نیند سُلادیا گیا مگرآج تک کسی فرد یا خاندان کوبھارتی قانون انصاف نہیں دے سکاکیونکہ ہندوئوں کے حق میں بھارتی قانون لچکدار ہوجاتا ہے۔ اِس طرح متعصب اورتنگ نظر ہندوصاف بچ نکلتے ہیں یہاں مسلمان ،سکھ ،عیسائی اور دلت خوف وہراس میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں لیکن عالمی ضمیر گہری نیند میں ہے۔ عالمی طاقتوں نے تجارتی مفاد کے لیے ہندوشدت پسندی سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ بی جے پی اور اُس کے اتحادی مذہبی تعصب کو حکمت عملی بناکرمسلسل اقتدار میں ہیں ۔اُنھیں بخوبی علم ہے کہ ایک بڑی تجارتی منڈی ہونے کی بناپر کوئی ملک بھارت کو نظر اندازنہیں کر سکتا۔اسی لیے اقلیتوں بلاخوف وخطر کچلا جارہا ہے۔ مزید ستم ظریفی یہ کہ ایک ایسا ملک جہاں مسلمان ہونا جرم ہے اورحکومت مسلم شناخت مساجد اور درگاہیں ختم کرنے میں مصروف ہے۔ اُس کے خلاف وہ عرب مسلم ممالک بھی لائحہ عمل نہیں بنا سکے، جہاں لاکھوں بھارتی مقیم ہیں۔ ہندوتواکی علمبردار بھارتی حکومت کو خوش کرنے کے لیے دبئی نے مندربنادیاہے لیکن ہندوئوں کی مسلمانوں سے سفاکی برقرارہے۔ سعودی عرب اور بھارت نے ایک ایسے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی روسے سفارتی ،خصوصی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو قیام کے ویزہ سے استثنیٰ ہوگا ۔اِس معاہدے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط یا سرکاری سفرکو آسان بنانا ممکن ہو سکے گایا نہیں ،البتہ بھارتی ساکھ ضروربہتر ہوگی ۔کاش یہ پہلو عرب ممالک سمجھیں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک ترک کیا جائے ۔
بھارت کا موازنہ پاکستان سے کرتے ہیں تو واضح فرق نظر آتا ہے۔ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا اور اُنھیں جان و مال کا تحفظ فراہم کرتا ہے ۔یہاں تمام مذاہب کے پیروکاربلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتے ہیں۔ عیسائی بھائیوں کی نہ صرف عبادت گاہیں محفوظ ہیں بلکہ اُن کے تہواروں میں مسلمان بھی شریک ہوتے ہیں۔ سکھوں اورہندوئوں کی ازکاررفتہ عبادت گاہوں کی سرکاری اخراجات سے تزئین و آرائش کرنے سے ملک میں مذہبی بھائی چارے کی فضا بنی ہے اور مذہبی سیاحت میں اضافہ ہواہے۔ مادام رتھ فائو ،جسٹس کارنیلیئس اور جسٹس بھگوان داس کاہر مکتبہ فکر احترام کرتاہے مگر بھارت میں ایساتصور کرنابھی محال ہے۔ صدیوں پرانی بابری مسجد کو مند رپر بنانے کا من گھڑت الزام لگاکر شہید کر دیا گیا۔ مسلم شناخت مٹانے کے لیے ملک بھر سے درجنوں مساجدگرائی جا چکیں ۔شہروں اوردیہات کے نام تک اِس لیے بدل دیے گئے کہ مسلم تاثر اُجاگر ہوتاہے ۔یہ نفرت،تنگ نظری کی انتہا ہے آگرہ اور لال قلعہ جیسی عمارات سے بھی ہندوئوں کی نفرت پوشیدہ نہیں جسے ہندو شدت پسندی کہنا زیادہ مناسب ہوگاجوبھارتی معاشرے کااتحادپارہ پارہ کرچکی ہے۔ مگر یہ بی جے پی اور اُس کی اتحادی شدت پسند جماعتوں کواقتدارکامختصرراستہ ہونے کی بناپرپسندہے لیکن عالمی ضمیر کوبیدار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی عالمگیر مُہم کا آغاز کیا جائے جس سے مناسب ردِ عمل آنے کی راہ ہموار ہو۔


متعلقہ خبریں


مضامین
امریکہ پاکستان تعلقات اور دفاعی معدنی پیش رفت وجود بدھ 24 دسمبر 2025
امریکہ پاکستان تعلقات اور دفاعی معدنی پیش رفت

مسلم خاتون کا نقاب نوچنا بیمارذہنیت وجود بدھ 24 دسمبر 2025
مسلم خاتون کا نقاب نوچنا بیمارذہنیت

قوموں کی اصل پہچان آسائش یا آزمائش میں؟ وجود بدھ 24 دسمبر 2025
قوموں کی اصل پہچان آسائش یا آزمائش میں؟

پاک بنگلہ دو قومی نظریہ سے جڑے ہیں وجود منگل 23 دسمبر 2025
پاک بنگلہ دو قومی نظریہ سے جڑے ہیں

طاقت اور جہالت وجود منگل 23 دسمبر 2025
طاقت اور جہالت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر