وجود

... loading ...

وجود

بھارت میں اسمارٹ فون پر سرکاری ایپ

بدھ 17 دسمبر 2025 بھارت میں اسمارٹ فون پر سرکاری ایپ

ریاض احمدچودھری

بھارت نے موبائل تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہر فون پر ایک سیفٹی ایپ انسٹال کرنے کا حکم دیا ہے، جس سے سیاسی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں حکومتی جاسوسی کے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیں۔اس حکم نامے پر مقامی پرائم ٹائم ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ پرائیویسی کے حامیوں اور اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کی ہے۔ بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس حکم کو ”آئینی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے موبائل فون اپلی کیشن ”سنچار ساتھی” کو جاسوسی اپلی کیشن قرار دیا ہے۔ بھارتی محکمہ ٹیلی کام نے موبائل فون بنانے والوں سے کہا ہے کہ وہ نئے ہینڈ سٹس میں سنچار ساتھی پہلے سے انسٹال کردیں۔ پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ملک کو آمریت میں تبدیل کر رہی ہے۔ محکمہ ٹیلی کام نے موبائل ہینڈ سٹس بنانے والوں اور باہر سے منگوانے والوں سے کہا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ دھوکہ دہی کی اطلاع دینے والا اپلی کیشن سنچار ساتھی تمام نئے ہینڈ سیٹس میں 90یوم میں پری انسٹال کر دیا جائے۔ یہ مضحکہ خیز ہے ، شہریوںکو پرائیوسی کا حق ہے ، حکومت اس ملک کو ہر طرح سے ڈکٹیٹر شپ والے ملک میں بدل رہی ہے ۔ آپ لوگ روز مجھ سے پوچھتے ہیں پارلیمنٹ کیوں نہیں چل رہی ہے ، یہ اس لیے نہیں چل رہی ہے کہ حکوت کسی بھی مسئلے پر بات چیت کرنے سے انکار کر رہی ہے۔اپوزیشن کو مورد الزام ٹھہرانا بڑا آسان ہے لیکن حکومت کسی بھی مسئلے پر بحث نہیں ہونے دے رہی ہے ، یہ جمہوریت نہیں ہے۔ سائبر سیکورٹی ضروری ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہرشہری کے ٹیلی فون میں گھس جائیں ، میرے خیال میں کوئی بھی شہری اس سے خوش نہیں ہوگا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ”سنچار ساتھی” اپلی کیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس سے ہر فرد کی رازداری کے حق کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ایپ ممکنہ طور پر صارفین کے حقیقی وقت کے جیو لوکیشن کو ٹریک کر سکتی ہے، سرچ ہسٹری، مالیاتی لین دین اور یہاں تک کہ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والی بات چیت کو مانیٹر کر سکتی ہے۔ وزارت مواصلات نے مبینہ طور پر ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت تمام سیل فون مینوفیکچررز اور سیل فونز کے درآمد کنندگان لازمی طور پر سنچار ساتھی ایپ کو اپ لوڈ کرنے کے پابند ہیں۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس ایپ کو ہر سیل فون اور اسمارٹ فون میں دھکیل دیا جائے۔ کیا یہ ہر فرد کے پرائیویسی کے حق کی مکمل طور پر نفی نہیں کرے گا۔ایپ کا نام ‘سنچار ساتھی’ یعنی مواصلاتی ساتھی ہے، جو اس وقت ایپل، سام سنگ اور شیاؤمی سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تنازعے کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ کمپنیوں کو حکم کی تعمیل کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر پہلے سے موجود یہ ایپ شہریوں کے لیے ایک سیفٹی ٹول کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے صارف اپنا گم شدہ یا چوری شدہ موبائل فون اس کی ‘انٹرنیشنل موبائل ایکوئپمنٹ آئیڈینٹی’ (آئی ایم ای آئی) نمبر کے ذریعے بلاک اور ٹریک کر سکتے ہیں۔ آئی ایم ای آئی ہر ہینڈ سیٹ کا منفرد کوڈ ہوتا ہے۔ ایپ سے یہ بھی پتا چلایا جا سکتا ہے کہ کسی شخص کے نام پر کتنے موبائل کنکشن رجسٹرڈ ہیں، جس سے دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہونے والے جعلی نمبروں کی نشاندہی کر کے انہیں بند کروایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مشتبہ دھوکہ دہی کی کالوں کو رپورٹ کرنے اور استعمال شدہ فون خریدنے سے پہلے اس کی صداقت چیک کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
28 نومبر کو بھارت کی وزارتِ ٹیلی کمیونیکیشن نے تمام اسمارٹ فون مینوفیکچررز کو نجی طور پر ہدایت کی کہ وہ اپنے نئے آلات پر ‘سنچار ساتھی’ ایپ پہلے سے انسٹال کریں اور یہ ایپ پہلی بار سیٹ اپ کے وقت ”نظر آنے والی اور فعال حالت” میں ہو۔ہدایت میں یہ بھی کہا گیا کہ مینوفیکچررز یقینی بنائیں کہ صارف ایپ کی کوئی خصوصیت غیر فعال یا محدود نہ کر سکیں۔ پہلے سے تیار شدہ آلات کے لیے کمپنیوں کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے ایپ انسٹال کرنا ہو گی۔ اس معاملے سے براہِ راست واقف ایک صنعتی ذریعے نے بتایا کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے بالآخر یہ ایپ موجودہ فون صارفین تک بھی پہنچ جائے گی، یعنی یہ 73 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ای آئی میں ردوبدل سے ٹیلی کام سائبر سکیورٹی کو ”شدید خطرہ” لاحق ہے، اس لیے یہ حکم نامہ ناگزیر ہے۔حکومت کے مطابق ایپ کو اب تک ایک کروڑ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس کے نظام کی مدد سے 42 لاکھ سے زائد چوری یا گم شدہ فونز بلاک اور تین کروڑ سے زیادہ جعلی موبائل کنکشنز ختم کیے گئے۔ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ یہ ایپ ”ایپلی کیشن پر اطلاع دیے بغیر آپ سے کوئی مخصوص ذاتی معلومات خودکار طور پر حاصل نہیں کرتی۔”
ایپل کو اس ایپ کے پرائیویسی اور سکیورٹی خطرات کی فکر ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے مطابق بھارت میں 95 فیصد سے زائد اسمارٹ فونز گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں اور باقی ایپل کے آئی او ایس پر۔حکومت کا کہنا ہے کہ مجرم اکثر چوری شدہ آلات پر جائز ‘آئی ایم ای آئی’ نمبرز کو کلون کرتے یا جعلی بناتے ہیں، جس سے مجرموں کو پکڑنا یا ہارڈویئر بلاک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ بھارت میں استعمال شدہ فونز کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، اس لیے حکومت نہیں چاہتی کہ لوگ چوری شدہ یا بلیک لسٹڈ آلات خرید لیں۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
نک دا کوکا ۔۔۔ وجود هفته 31 جنوری 2026
نک دا کوکا ۔۔۔

ٹرمپ کا بورڈ آف پیس، فلسطینی اور رفح راہداری وجود هفته 31 جنوری 2026
ٹرمپ کا بورڈ آف پیس، فلسطینی اور رفح راہداری

بسنت تہوار ثقافت، حفاظت، اور اخلاقی ذمہ داری وجود جمعه 30 جنوری 2026
بسنت تہوار ثقافت، حفاظت، اور اخلاقی ذمہ داری

بھارت کی کمزور معاشی اصلاحات وجود جمعه 30 جنوری 2026
بھارت کی کمزور معاشی اصلاحات

بیداری وجود جمعه 30 جنوری 2026
بیداری

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر