وجود

... loading ...

وجود

اندھیری راہ یاحیرت انگیز خوشحالی؟

هفته 15 نومبر 2025 اندھیری راہ یاحیرت انگیز خوشحالی؟

رفیق پٹیل
۔۔۔۔۔
آج کل

پا کستان میں اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کی برق رفتاری سے منظوری کا چرچا ہے ۔ابتدا میں اراکین پارلیمنٹ کی بھاری اکثریت اس سے لا علم تھی۔ مبصّرین کے مطابق ساری ترمیم کا مقصد کسی ایک یا دو مقتدر شخصیت کو مخصوص نوعیت کے اختیار ات اور تا حیات قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ کراچی کی کا روباری شخصیت سینیٹر فیصل واوڈا (جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طاقتور حلقوں کے تر جمان ہیں )کا کہنا ہے کہ اب 28 ویں آئینی ترمیم بھی اس کے بعد آئے گی۔ بظا ہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ بھی اسی قسم کی کوئی آئینی ترمیم ہوگی۔ اپوزیشن کے خیال میں اس ترمیم سے جمہوریت صرف نمائش کے لیے باقی رہ گئی ہے، عملی طور پر جمہوریت ختم ہوگئی ہے۔ عوام کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
دنیا میں ترقی اورخوشحالی کاموثر طریقہ کارعوام کی امور مملکت میں شراکت اور انہیں معاشی سرگرمیوں کے لیے متحرک کرنے سے ہی ممکن ہے ۔یہ بات خلاف دانش ہے کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی موجودہ نوعیت کی آئینی ترامیم اور غیرنمائندہ پا رلیمنٹ کی حکمرانی کے ذریعے ممکن ہے ؟ حکمران ترقی اور خوشحالی کا دعویٰ کر تے ہیں لیکن حقائق کچھ اور ہیں ،فی الحال خوشحالی نظر نہیں آتی۔ گزشتہ دور کے حکمرانوں نے بھی خوشحالی کے دعوے کیے تھے جس پر عوامی شاعر حبیب جالب نے کیا خوب کہاتھا کہ
وہی حالات ہیں فقیروں کے
دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے
سازشیں ہیں وہی خلاف عوام
مشورے ہیں وہی مشیروں کے
آج کے جدید دور میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے جائزے اور معاشی اور سماجی علوم کے ماہرین کی رائے کے مطابق کسی بھی ملک کو پسماندگی سے نکال کر ترقی یافتہ بنانے اور اس کے خزانے میں بڑے پیمانے میں اضافے کے لیے اگر عوام کو بااختیار بنایا جا ئے اور حقیقی جمہوری نظام کا راستہ اختیا کیا جائے تو کوئی بھی ملک خوشحالی کی راہ پرگامزن ہو سکتا ہے پاکستان میں بھی یہ ناممکن نہیں ہے۔ بالادست طبقے جدید تحقیق اور ترقی یافتہ جمہوری ممالک کے تجربات کے مطابق رویہ اپنائیں اور ذاتی مفادات کے بجائے اجتمائی مفادات اور عوام کو بااختیار اورخوشحا ل بنانے کے عالمی معیار کی حکمت عملی کے مطابق خوشحال اور طاقتور پاکستان کی راہ اختیار کرسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں موجود تیز رفتار اخلاقی زوال اور بد عنوانی پر قابو پانے کے اقدامات کیے جا سکتے ہیں ۔عوام کی شراکت سے معاشی سرگرمیا ں تیز ہوں تو اس کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔ ہر شخص کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ اسی طرح عوام کی بھرپور مدد اور شراکت کے ذریعے دہشت گردی اور جرئم پر قابو پانے کی ایک مربوط اور موثرحکمت عملی بھی ناقابل یقین نہیں ہے، نہ ہی یہ محض کتابی بات ہے بلکہ تحقیق کے مطابق اس پر عملدرآمد ممکن ہے۔ اسے حقیقت میں عملی شکل دی جاسکتی ہے موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع کی مدد سے جدید علوم پر ہر خاص عام کی دسترس اور ٹیکنالوجی کے عام ہونے کی وجہ سے آسانی سے اس ہدف کو حاصل کیا جا سکتاہے۔ اس وقت مایوسی کی ایسی کیفیت ہے کہ کسی سے اس بات کا ذکر بھی کیا جائے کہ پاکستان میں بھی دولت کی ریل پیل ہوسکتی ہے، ہر شخص مالامال ہوسکتا ہے تو وہ اسے سفید جھوٹ کہے گا، شاید اسے مذاق تصور کرکے قہقہ لگا ئے گا۔ حقیقت اور سچ یہ ہے کہ سنجیدگی سے اس بارے میں تحقیق سے جو حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں،اس سے واضح ہوتا ہے۔ یقینا یہ سب کچھ ممکن ہے تحقیقاتی معلومات کے ذرائع میں امریکن ریسرچ جرنل آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنس،دنیا کی جمہوری ریاستوں کے قدیم ترین عالمی ادارے انٹر پارلیمنٹری یونین، یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگ اینڈ کرائم کنٹرول، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے علاوہ دیگر کئی ذرائع شامل ہیں ۔ ورلڈ جیواسٹریٹجک انسائٹ کے مطابق ”پاکستان کے لیے عدم استحکام اور دہشت گردی نئی بات نہیں ہے لیکن عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس میں مزید شدت آئی ہے۔ملک کے طاقتور ادارے کے سیاست میں عرصہ دراز سے عمل دخل کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہوئی ہے ”۔
دوسری جانب ملک میں بدعنوانی اورمہنگائی کی وجہ سے پیداوری لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو صنعت اور تجارت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔پڑوسی ممالک سے کشیدگی ،بے روزگاری ،غربت،بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے دیگر مسائل پاکستان کے لیے چیلنج ہیں ۔انہی تلخ حقائق کی وجہ سے مایوسی بڑھ رہی ہے اور پاکستان کے خوشحال مستقبل کے بارے میںبہت بڑی بے یقینی کی کیفیت ہے۔ مقتدر ہ اور پاکستان کے بالادست طبقات کی آمادگی ہی وہ واحد شرط اور پہلاقدم ہے جو پاکستان کے تقریباً تمام مسائل کا حل ہے۔ مقتدرہ اور پاکستان کے بالادست طبقات کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کسی بھی ملک میں عوام کو متحرک کرنے اور ان میں تیز رفتار معاشی سرگرمیوں کے لیے اعتماد پیدا کرنے کے لیے ایسی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے جو انتہائی ایماندار ہو،عہدوں اور دولت کی لالچ میں مبتلا نہ ہو، آمریت کے نظام میںکوئی بھی ملک ایک بڑی جیل میں تبدیل ہوجا تا ہے، عوام کی جیب پر ڈاکے مارے جاتے ہیں، غربت کا خاتمہ اور خوشحالی کا سفر کرنے والے مملک ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جوجس میںعوام کو گھٹن اور خوف محسوس نہ ہو، وہ آزادانہ طورپر اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے ملک کومالا مال کر نے میں کردار اد ا کرتے ہیں ۔ ان ممالک میں آزادانہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے ایک با اختیا ر پارلیمنٹ وجود میں آتی ہے۔ عدلیہ آزاد ہوتی ہے جو انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور بدعنوانی کو روکنے میں معاونت کرتی ہے۔
عالمی تحقیقاتی رپورٹوںکی روشنی میں پاکستان میں بھی ایک ایسی مربوط حکمت عملی اپنائی جا سکتی ہے جس کے ذریعے جمہوری اداروں کو مستحکم اورطاقتور بنایا جائے، شفافیت اور احتسابی عمل کو پروان چڑھایا جائے،عوام کی شراکت اور انہیں بااختیار بنانے کے عمل کو تیز کیا جائے، آزادانہ اور موثر قانون کی حکمرانی قائم کی جائے،انصاف کا ایک ایسانظام ہوجہاں آزادادانہ تحقیقات ہوں اور بدعنوانی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دی جائے ،چاہے وہ بہت زیاد طاقتور ہی کیوں نہ ہوں۔یا اعلیٰ عہدوں پر فائض ہی کیوں نہ ہوں،حکومت کے منصوبوں کو عوام کے سامنے لانے کے کا عمل ضرری ہے۔ مختلف ترقیاتی اور دیگر منصوبوں کے لیے جن کمپنیوں اور اداروں سے کام لیا جائے ان کی تفصیلات تک میڈیا اور عوام کی رسائی ضروری ہے۔ ہر سرکاری ادارے میں بھرتی اورترقی کے لیے قابلیت پر سختی سے عملدرآمد یقینی ہونا بھی لازمی ہے۔ اس کے علاوہ لوگو ں کو اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ وہ کسی جرم کی معلومات فراہم کرنے میں پہل کریں۔ شہریوں کو اس پر انعامات دیے جائیں۔ میڈیا آزاد ہو ۔سول سوسائٹی سرگرم ہو۔بین الاقوامی سطح پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرمایہ غیر قانونی طور پر باہر منتقل نہ ہو۔ کسی بھی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے والی یہ تحقیقاتی رپورٹس تفصیل کے ساتھ انٹر نیٹ پر موجود ہیں۔شرط یہ ہے کہ حکمران طبقہ نیک نیتی اور ذاتیات سے بالا تر ہوکر اس پر عمل کر ے۔ کچھ قربانی دے خوفناک حد تک بڑھتی ہوئی مایوسی کو روکے ۔دیگر صورت میں اندھیروں میں بھٹک کر ہم تباہی سے کیسے بچیں گے؟
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
دہلی دھماکہ :تمہاری بے حسی تم کو کہاں تک لے کے جائے گی؟ وجود هفته 15 نومبر 2025
دہلی دھماکہ :تمہاری بے حسی تم کو کہاں تک لے کے جائے گی؟

مسلمان بھارت میں درانداز قرار؟ وجود هفته 15 نومبر 2025
مسلمان بھارت میں درانداز قرار؟

اندھیری راہ یاحیرت انگیز خوشحالی؟ وجود هفته 15 نومبر 2025
اندھیری راہ یاحیرت انگیز خوشحالی؟

علامہ اقبال اور جدید سیاسی نظام وجود جمعه 14 نومبر 2025
علامہ اقبال اور جدید سیاسی نظام

ظہران ممدانی: دہلی کے بے گھر بچوں کے خواب سے نیویارک تک وجود جمعه 14 نومبر 2025
ظہران ممدانی: دہلی کے بے گھر بچوں کے خواب سے نیویارک تک

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر