... loading ...
پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے ہم ساتھ دیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے فرینڈلی فائر کو خوش آمدید کہتے ہیں،سابق اسپیکر رہنما تحریک انصاف اسدقیصر
مریم نواز کے ر یمارکس پر پیپلز پارٹی کی ناراضگی ابھی تک برقرار،حکومتی ٹیم سے ملاقات ہوئی حالات نہ بدلے،ہمارا پیسہ ہمارا پانی ، ہماری مرضی ، یہ اس کا کیا مطلب ہے، نوید قمر
پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی پیشکش کر دی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسدقیصر نے پیشکش کی ہے کہ پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے ہم ساتھ دیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے فرینڈلی فائر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ر یمارکس پر پیپلز پارٹی کی ناراضگی ابھی تک برقرار ہے۔پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے جمعہ کے روز بھی واک آؤٹ کردیا تھا حکومتی ارکان مناکر واپس ایوان میں لے آئے تھے۔نوید قمر نے کہا حکومتی ٹیم سے ملاقات ہوئی حالات نہ بدلے،ہمارا پیسہ ہمارا پانی ، ہماری مرضی ، یہ اس کا کیا مطلب ہے، یہ ہمارا ملک ہے، یہ سب کا ملک ہے، معاملہ حل ہونے تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہونے کے بعد واک آؤٹ کا فیصلہ کرلیا۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کریں گے اور پی پی کے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کریں گے۔ پی پی رہنما کے خطاب کے بعد جماعت اجلاس سے واک آؤٹ کریں گے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایوان میں بیٹھنا ممکن نہیں، پنجاب سے جب تک معذرت نیہں کی جاتی معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، پنجاب میں پی پی پارلیمانی لیڈر سے سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔مریم نواز کے نہروں سے متعلق ایک بیان کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماوں کا ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بار پھر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مریم نواز حکومت کو نتقید کا نشانہ بنایا تو اس کے بعد پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنی ڈیڈ لائن اپنی جیب میں رکھیں۔ یہاں جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوں گے کراچی جیسے بوگس نہیں ہوں گے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ ایک صوبے کے اندر زبردستی گھس کر لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میرا پانی میری مرضی ایسے ہی ہے، جسیے مرسو مرسو پانی نہ دیسو۔ آپ دن رات پانی پر مرسو مرسو کریں اور پنجاب پر تنقید کرتے رہیں تو ایسا نہیں چلے گا۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...