وجود

... loading ...

وجود

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!

اتوار 15 جون 2025 آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!

ماجرا/ محمد طاہر
۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ مدینتہ الرسولۖ کے مہکتے گلشن کا پھول تھے، دائم جن کی خوشبو رہے گی۔ حضرت عمر پابہ رکاب تھے۔ سامنے جنگ نہاوند تھی۔ 642 عیسوی میں مسلمانوں اور ساسانی سلطنت کے درمیان ایران میں معرکہ درپیش تھا۔ حضرت عمراسلام کا مستقبل تھے ، حضرت علی سے بہتر کوئی نہ جانتاتھا،مودب آگے بڑھے، فرمایا:جنگ تو ایک ہِنڈولا ہے،کبھی اِدھر تو کبھی اُدھر ۔ آپ کو کچھ ہو گیا تو اسلام کا کیا ہوگا”؟ جنگ، ایران میں لڑی گئی، جس میں مسلمانوں کو فیصلہ کن فتح ہوئی اور ساسانی سلطنت کا خاتمہ ہوا۔ تاریخ نے اسی جنگ کو’ فتح الفتوح’ سے یاد رکھا ہے۔ اب زمانے بیتتے ہیں مگر حقیقتوں کی حقیقت یہی ہے ”جنگ ایک ہِنڈوولا ہے، کبھی اِ دھر تو کبھی اُدھر”۔ مگر ہوا کے گھوڑوں پر سواروں کی بات دوسری ہے۔ اسرائیل نے حملہ کیا تو ردِ عمل کے انتظار کی زحمت تک نہ کی۔ پاکستانی دانشوروں کی بات چھوڑئیے، زندگی کو ڈیل کے ہم معنی بنانے والے ہڑبونگ کے شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اُتاؤ لے دکھائی دیے۔
اسرائیل نے ایران پر جمعہ کے روز حملہ کیا تو یہ ایسا غیر متوقع نہ تھا۔ اس میںصرف نقصان کی نوعیت غیر متوقع تھی۔ امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے کچھ سفارت خانوں کو بہ عجلت عام خالی کرایا، شہریوں کو انتباہ جاری کیااور امریکی صدر نے صحافی کے سوال کے جواب میں کندھے اُچکا کر کہا کہ آپ خود ہی دیکھ لیں گے جو ہوگا، تو مطلب واضح تھا۔ سفارتی دنیا میںایک بھونچال تھا۔ مغربی اخبارات، خبریں شائع کر رہے تھے۔ پھر بھی ایران اپنی اہم ترین عسکری قیادت کے تحفظ میں ناکام رہا۔ اس نے کسی حد تک لوگوں کو مایوس کیا۔ اسرائیل کے ایران پر حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4اعلیٰ فوجی افسران اور 9جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔ یورینیم کے پلانٹس تباہ ہوئے۔ سیکورٹی سسٹم دکھائی ہی نہیں دیا اور بیلسٹک میزائل کا اڈہ بھی نشانہ بنا۔ لوگ حیران تھے ایران کو یہ کیوں اندازا نہیںہو سکا کہ اُن کی تمام اعلیٰ قیادت خطرے میں ہے؟دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے ابتدا میں اسرائیلی حملے سے لاتعلقی ظاہر کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے الفاظ میں کوئی ابہام نہیں تھا: ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں”۔امریکا ایسا کیوں کہہ رہا تھا؟ یہ سوال ابھی زیرگردش تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نقصانات عیاں ہونے لگے۔ جس میں واضح ہوا کہ اسرائیل چھ ایرانی سائنسدانوں ،مسلح افواج ، ائیرفورس اورپاسداران انقلاب کے سربراہان سمیت اہم شخصیات کو تاک تاک کر نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مغربی اخبارات میں یہ سوال اُٹھایا جارہا تھا کہ اگر وہ حملے میں شامل نہیں تھے تو کیا وہ اس سے بے خبر بھی تھے؟ کیا نتن یاہو اتنا بڑا قدام خود سے اُٹھا سکتے تھے؟ انڈیپنڈنڈنٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹراور کالم نگار شان اوگریڈی(Sean O’Grady) نے امریکی صدر کو اپنی سالگرہ کی پریڈ کا لطف اُٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ
”Trump can shout, but no one is listening”
یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ کیا اسرائیل کامُدَمغّ وزیراعظم نتن یاہو امریکی صدر کی بھی بات نہیں سنتا؟ اسی تناظر میں اسرائیل کے حملے کو مغربی اخبارات نے ٹرمپ کے ایران کے ساتھ معاہدے کو تباہ کرنے کے تیور سے دکھایا، یہاں تک کہا گیا کہ نتن یاہو نے دنیا کے سامنے ٹرمپ کو ایک بے وقوف شخص کے طور پر پیش کیا ہے؟لیکن یہاں گھمنڈ اور کاروبار کی ملی جلی نفسیات میں امریکی صدر نے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی اور کہا ” ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا اور آج اس کا61 واں دن ہے” ۔اس طرح امریکی صدر نے اپنے پچھلے بیان کے بالکل برعکس خود کو اس منصوبے کے اہم حصے دار کے طور پر پیش کیا۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ امریکی صدر جب چِلّا رہے تھے تو ایران نے اپنے کان بندکر لیے ، اس کی نظریں تل ابیب پر تھیں۔نتن یاہو سنتا ہو یا نہیں، مگر ایران ثابت کر رہا تھا امریکی صدر کی سنتا کون ہے؟فارم سینتالیس کے پاکستانی حکمرانوں کو دل پر یہ بوجھ لینے کی چنداں ضرورت نہیں۔
ایران نے اسرائیل کی طبیعت صاف کرتے ہوئے رات گئے جوابی ردِ عمل دیا۔ یہ تل ابیب کے لیے ایک مختلف رات تھی۔اسرائیلی عوام اور صیہونیوں کے لیے خیالی دنیا سے نکلنے کا لمحۂ انصاف آپہنچا تھا۔ ایران نے تین وقفوں کے ساتھ مجموعی طور پر 150سے 200میزائل اسرائیل پر داغے ۔ حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک 32منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ ایرانی حملوں سے تل ابیب میں 5مقامات پر تباہی ہوئی ۔وسطی اسرائیل میں 9مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس میں اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا ، جبکہ حملوں کے نتیجے میں 4اسرائیلی ہلاک اور 63سے زائد زخمی ہوئے ۔ایران نے ابتدا میں دو اسرائیلی لڑاکا طیارے گرانے اور ایک پائلٹ کو حراست میںلینے کا دعویٰ کیا تھا۔ اگلے روز ایران نے اسرائیل کا تیسرا ایف 35لڑاکا طیارہ بھی مار گرایاجبکہ ایک مزید پائلٹ بھی گرفتار ہوا۔ یہ بالکل ابتدائی اطلاعات ہیں، ظاہر ہے کہ ابھی درست اعداد و شمار سامنے آنے ہیں جس سے حقیقی نقصان آنکا جا سکے گا۔ ایران کا ”آپریشن وعدہ صادق سوم” جاری ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کے حملے بھی ہو رہے ہیں۔
اس میںکوئی شبہ نہیں کہ ایران کا نقصان زیادہ ہے ، مگر اہم بات یہ ہے کہ وہ 57اسلامی ریاستوں میں تنہا مزاحم ہے ۔ اُسے زبانی کلامی بھی بہت کم ممالک کی حمایت حاصل ہے۔دوسری طرف اسرائیل تمام مغربی ممالک کی کھلی اور مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک کی بھی درپردہ حمایت رکھتا ہے۔ اسرائیل کو ہر قسم کا مالی اور جنگی تعاون امریکا سے حاصل ہے۔ پھر ایران کے جوابی وار میں اُس کے میزائلوں کا راستہ روکنے کے لیے مغربی ممالک کے خطے میں موجود تمام عسکری اڈے فعال ہیں۔ ایسے میں ایران کے لیے صرف استقامت کے ساتھ کھڑے رہنا بھی قابل ستائش ہے چہ جائیکہ وہ اسرائیل کی زمین گرم کر دے اور فلسطین میں دکھائے گئے مناظر تل ابیب میں دُہراکر دے۔ یہ اس لیے غیر معمولی صورت ِ حال ہے کہ فتح وشکست کو اب محض اعداد وشمار سے نہیں پرکھا جاتا۔ جنگوں میں اہمیت اب نتائج اور اثرات کی ہوتی ہے۔ اسرائیل کے ایران پر حملے نے جوہری معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے بجائے دراصل اسے ایران کے لیے توازنِ قوت پیداکرنے کا واحد آپشن بنادیا ہے۔ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار کا مطلب مشرق وسطیٰ میں طاقت کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا۔ سعودی عرب بھی اس میں شامل ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔ یوںاسرائیل یا امریکا نے یہ جنگ جس مقصد کے لیے شروع کی، یہ پہلے ہی قدم میںناکام ہوگئی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران میں ”رجیم چینج” کا واضح اعلان کر دیا ہے۔یوں نتن یاہو کے پاس جنگ کے مرحلے میں ایران کی موجود حکومت سے معاملات طے کرنے کی گنجائش بھی ختم ہوگئی جو کہیں نہیں جارہی۔ یہ خطرہ ایران سے زیادہ خود اسرائیل میں موجود ہے کہ کسی مرحلے میں عوام نتن یاہوکو اکھاڑ پھینکیں۔ خود امریکا بھی خطے میں اپنے مفادات کو خطرے میں دیکھ کر نتن یاہو سے جان چھڑانے میں ہی عافیت محسوس کرے گا۔ دوسری صورت میںجنگ پھیلتے ہی خطرہ ہے کہ امریکا کو اس جنگ میں کودنا پڑے۔ یہ ٹرمپ کے لیے ایک مستقل دردِ سر ہوگا۔ پھر اس جنگ سے دیگر خلیجی ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ مشرق وسطیٰ کے حکمران آگ کے الاؤ پر بیٹھے ہیں اور عوام کی امنگوں کے برخلاف بروئے کار ہیں۔یہ ممالک گزشتہ برسوں میں عوامی بیداری کی ایک لہر کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ جبر طوفانوں کو زیادہ دیر تک نہیں روک سکے گا۔ یہ ایک خطرناک منظرنامہ ہوگا۔ جس کی آگ میں امریکی مفادات بھی راکھ ہو سکتے ہیں۔ جنگ ایک ہنڈولا ہے جو کبھی اِ دھر ہوتا ہے اور کبھی اُدھر۔ نئی دنیا کی تشکیل کے اس منظرنامے میں آپ خود کو خوش آمدید کہہ سکتے ہیں، جہاں ابھی تو نتن یاہو نے اپنے بیٹے کی صرف شادی منسوخ کی ہے۔آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!


متعلقہ خبریں


مضامین
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا! وجود اتوار 15 جون 2025
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!

بجٹ میں نظرانداز ہونے والے شعبے وجود اتوار 15 جون 2025
بجٹ میں نظرانداز ہونے والے شعبے

مودی کی عالمی دہشت گردی وجود اتوار 15 جون 2025
مودی کی عالمی دہشت گردی

تم نے چھپ کر محاذ کھولا ہے ،تم سے کھل کر مقابلہ ہوگا وجود اتوار 15 جون 2025
تم نے چھپ کر محاذ کھولا ہے ،تم سے کھل کر مقابلہ ہوگا

پاک بھارت جنگ کے پوشیدہ حقائق وجود هفته 14 جون 2025
پاک بھارت جنگ کے پوشیدہ حقائق

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر