وجود

... loading ...

وجود

بھارت کو زناٹے دار تھپڑ

منگل 13 مئی 2025 بھارت کو زناٹے دار تھپڑ

حمیداللہ بھٹی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندھا دھند جذباتی کاروائی نہیںقومیں جذبے،تدبر اور حکمتِ عملی سے فتح مند ہوتی ہیں۔ پاکستانی قوم کو حافظِ قرآن سپہ سلار جنرل عاصم منیر نے یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے بھارتی جیسے دشمن نے تو رات کے اندھیرے میں میزائلوں سے مساجد ،مدرسوں کے ساتھ رہائشی آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے امن پسندی کو کمزوری سمجھ کرپاکستان پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز کی بارش کردی۔ مزید دبائو ڈالنے کے لیے لائن آف کنٹرول پر فوجی جھڑپوں کاآغاز کر دیا لیکن پاک فوج نے کمال صبروتحمل کا مظاہرہ کیاجس کا ایک ہی مقصدسمجھ آتاہے کہ دوجوہری طاقتوں میں ٹکرائو نہ ہو مگر بھارت کی جنونی حکومت نے یہ پیغام سمجھنے کی بجائے ریشہ دوانیوں کو بڑھا دیا جس پر راقم سمیت اکثر پاکستانی فوج سے جوابی کاروائی کا مطالبہ کرنے لگے مگر پاکستان نے عالمی سطح پرسفارتی اور دفاعی زرائع پر روابط میں اضافہ کیا دوست ممالک کو اعتماد میں لیا ۔ پہلگام واقعہ کی کُھلے دل سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی اِس بناپر پاکستانی موقف کودنیا امن پسندانہ اور درست تصور کرنے پر مجبورہوئی لیکن بھارتی حکومت پاکستان کومزید سبق سکھانے کا عزم ظاہر کرنے لگی اِس میں اُن کا میڈیا بھی جارحانہ عزائم کی حوصلہ افزائی کرتانظر آیا مگر پاکستان نے کمال حکمت و تدبر سے مقاصد حاصل کرلیے اور دنیاپر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا آزاد زرائع کہنے لگے بھارت نہ صرف جھوٹ بول رہا بلکہ جارحیت کے بہانے تلاش کررہا ہے یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی تھی مگر راقم سمیت اکثر پاکستانی اِس کا ادراک نہ کر سکے اور پھر پاک فوج نے زمینی جبکہ فضائیہ نے فضائوں سے آگ و بارود کی وہ بارش کی کہ دنیادنگ رہ گئی اور اب پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کاہرجگہ اعتراف کیا جارہا ہے بھارت خطے کا سلطان بننے کی کوشش میں آج شکست کے زخم چاٹنے پر مجبورہے۔
دس مئی ہفتے کی صبح بھارت کی مغربی سرحد فجرکی نماز کے بعد دھماکوں سے گونجنے لگی دراصل جنرل عاصم منیر نے عالمی سطح پر امن پسندی کے مقاصد حاصل ہوتے ہی بھر پور اور فیصلہ کُن جواب کا فیصلہ کر لیا فجر کی نماز ادا کی اللہ سے اپنی اور اپنی قوم کی عزت رکھنے کی دعا مانگی اِس کے ساتھ ہی بری فوج ، فضائیہ اور بحریہ نے بھارت پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیے زمین و آسمان سے پاکستانی حملوں ہونے لگے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایسے کسی ردِ عمل کی توقع ہی نہیں تھی اسی بناپر حملے کی خبروں سے دنگ اور پریشان ہو گیا لیکن یہ اِکا دُکا حملے نہیں تھے بلکہ فجر کی نماز کے بعد سے مسلسل جاری رہے اور شام تک دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستان کو اگر فوری طور پر روکانہ گیا تو بھارت ٹوٹ جائے گا کیونکہ پاکستان نے قلیل وقت میں ہی نہ صرف ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے روسی ساختہ ایس 400جیسے دفاعی نظام کو فتح میزائلوں سے تباہ کردیا بلکہ متعددائر فیلڈز بھی اُڑا دیں درجنوں فوجی ٹھکانوں کے ساتھ براہموس میزائل مرکز بھی مٹی میں ملا دیا طاقت کے نشے میں یہ موقع خود بھارت نے پاکستان کے فضائی مراکز کونشانہ بناکر فراہم کیا اور جبکہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص(سیسہ پلائی دیوار)کے نام سے پیش قدمی کی تو نمازِ فجر کے بعدسے شروع ہونے والے حملوں نے نمازمغرب سے قبل ایک دن میں ہی فتح واضح کر دی جس سے گھبرا کر بھارت اپنے عالمی سہولت کاروں سے روابط میںجنگ رکوانے کی اپیلیں کرنے لگا اور پھر وہی امریکہ جو کہہ رہا تھا کہ جہاں ہمارا مفاد نہ ہو وہاں ہم دخل نہیں دیتے پاکستان پر حملے روکنے کے لیے دبائو ڈالنے لگاشکریہ حافظ صاحب آپ نے سمجھا دیا کہ دشمن کی عقل کیسے ٹھکانے لائی جاتی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی عسکری اور جمہوری حکومت سے رابطہ کیا اور صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کے لیے خدمات پیش کیں لیکن پاکستان کا ردِ عمل توقع کے خلاف حوصلہ افزاکی بجائے سردمہری پر مبنی تھا جس سے اندازہ ہوگیا کہ بات بننا مشکل ہے چین سے تو امریکہ اِس حوالے سے مددطلب کر نہیں سکتا تھا کیونکہ ٹیرف نے دونوں ممالک کو مدِ مقابل لاکھڑا کیا ہے اِس لیے سعودی عرب اور ترکیہ سے مددلی جس پر دونوں ممالک نے پاکستان سے اعلٰی سطح پر رابطے کیے اور جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اِن دونوں ممالک سے پاکستان کے دفاعی اور معاشی مفادات وابستہ ہیں اِس لیے پاکستان نے اہداف حاصل کرنے کے بعد دوست ممالک کی بات مان لی لیکن واضح کردیا کہ اگر بھارت مزید طاقت کا مظاہرہ کرے گا تو پاکستان بھی ردِ عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گا یہ واضح طورپر دھمکی تھی جو دونوں ممالک نے امریکہ تک پہنچا دی وہاں سے بھارتی حکام کے گوش گزار بھی کردی گئی اِس کے باوجود بھارت نے ہر قیمت پر جنگ رکوانے پر رضامندی ہوا کیونکہ ہر گزرتا لمحہ جوہری ٹکرائو کوقریب تر کررہا تھا یہ جوبھارتی حکام کہتے ہیں کہ دونوں ممالک نے خود جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے یہ غلط ہے بارہ مئی کو دونوں ممالک کی ابھی اِس حوالے سے بات چیت ہونا ہے جس میں مستقل جنگ بندی کی تفصیلات طے ہونا ہیں۔
دس مئی کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر دفاعی حوالے سے واضح برتری حاصل ہے بھارت خطے کا بدمعاش بنتے بنتے بیمار اور لاغر ثابت ہو گیا ہے اِس تناظر میں اب خطے میں آئندہ چند برسوں میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں چین ،روس ،ایران ،پاکستان اور چند مزید ممالک ایک بڑا بلاک تشکیل دے سکتے ہیں جو دفاعی اور معاشی حوالے سے دنیا کی قیادت کر سکتا ہے یوں طاقت مغر ب سے مشرق منتقل ہو سکتی ہے اب خطے میں بھارت کے لیے اسرائیل کی طرح کا مقام حاصل کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے اِس کے ساتھ ہی بھارت کی جنونی مزہبی بے جے پی حکومت کا مستقبل بھی اندھیروں کا شکار ہو سکتا ہے عین ممکن ہے کشمیر ،آبی معاہدوں اور سرحدوں پر غیر قانونی تجارت جیسے مسائل حل کرنے کے لیے مزاکرات کوکچھ طول دیا جائے کیونکہ بھارت میں چند ریاستوں کے انتخابات قریب ہیں اور امریکہ ہر قیمت پر بھارت کی سہولت کاری کا تہیہ کر چکا ہے لیکن جنگ کسی کی سہولت کاری سے نہیں جذبوں اور حکمتِ عملی سے لڑی جاتی ہیں پاکستان کے پاس وسائل بھی ہیں جذبہ اور حمکت بھی،ایک دلیر ،بُردباراور تجربہ کار حافظ قرآن سپہ سلار بھی ہے پاکستان نے سفارتی حوالے سے اگر نرمی نہ دکھائی تو کشمیر کی ختم کی گئی خصوصی حثیت کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ بھی ہمیشہ کے لیے بحال قرار پا سکتا ہے۔
دس مئی کی جھڑبوں سے پاکستان کو بیش بہا معاشی فوائدبھی مل سکتے ہیں عرب ممالک میں نہ صرف بھارت کا بڑھتا اثر ختم ہو گا بلکہ وہ دفاعی حوالے سے پاکستان پر انحصار بڑھائیں گے جس سے پاکستان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ پاکستان نے اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ کاروائیاں نہ صرف ناکام بنائی ہیں بلکہ ایسا سبق سکھایا ہے کہ اب شاید دونوں ممالک مزید ٹکرانے سے باز رہیں ایسے مواقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات بہت یاد آتی ہیں آرمی چیف کی تقرری پر نواز شریف کا اڑجانا بھی یاد آتاہے جب انھوں نے صاف کہہ دیا کہ جنرل عاصم منیر کو فوج کی قیادت سونپی جائے جس پر انھیں
بتایا گیا کہ وہ تو دودن بعد سبکدوش ہونے والے ہیں تو نواز شریف نے طریقہ کار کی رہنمائی کی بھی رہنمائی کردی جنرل عاصم منیر صاحب آپ نے قوم کو نیا جوش و ولولہ دیا جس کا ہم جیسے کوتاہ اندیش بروقت ادراک نہ کر سکے آپ کی پالیسیوں سے ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان کودفاعی حوالے سے ناقابلِ تسخیر اور معاشی طورپر مضبوط اور خوشحال بنانا ہے تو موجودہ حکومت اور عسکری قیادت کی پالیسیوں پر اعتماد کرنا ہوگا۔ بھارت کوزناٹے دار تھپڑ رسید کرنے پرایک بار پھرشکریہ حافظ صاحب۔ایک صدی یعنی سوبرس میں آذربائیجان جیسے مسلم ملک نے جنگ میں فتح حاصل کی تو دنیا کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے ایک صدی میں مسلم دنیا کو دوسری فتح مبارک۔


متعلقہ خبریں


مضامین
بھارت کی شکست کے معنی کیا ہے؟ وجود منگل 13 مئی 2025
بھارت کی شکست کے معنی کیا ہے؟

بھارت کو زناٹے دار تھپڑ وجود منگل 13 مئی 2025
بھارت کو زناٹے دار تھپڑ

ترقی کا پیمانہ وجود منگل 13 مئی 2025
ترقی کا پیمانہ

واہگہ بارڈر پرجشن فتح وجود منگل 13 مئی 2025
واہگہ بارڈر پرجشن فتح

پاک فضائیہ کی بھارت پر میزائلوں کی بارش وجود پیر 12 مئی 2025
پاک فضائیہ کی بھارت پر میزائلوں کی بارش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر