... loading ...
آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے ، چھ پلانٹس سے معاہدہ ختم کردیا
سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ آگے ہے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے ، وزیر توانائی
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے ، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے ، رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے ۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے شرکا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے ، چھ پلانٹس سے معاہدہ ختم کردیا ہے ، 2002ء کی پالیسی والے پاور پلانٹس کو ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں رقم ملے گی، منافع کی شرح کم کردی ہے جتنی صلاحیت ہے اتنی ہے کیپسٹی ملے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاور پلانٹس کے ریٹس کم کرنے پر بات چیت جاری ہے ، ونڈ اور سولر کے 45 پاور پلانٹس سے بات چیت جاری ہے ان پاور پلانٹس کو ٹیک اینڈ پے پر لائیں گے ، گیس اور فرنس آئل کے پاور پلانٹس سے اضافی ادائیگی واپس کردی، گردشی قرض پر کام جاری ہے ، گردشی قرض کا اسٹاک ختم کریں گے ، گردشی قرض کا سود معاف کرایا جائے گا باقی حکومت بینکوں سے فکس کاسٹ پر قرض لے کر ادا کرے گی۔اسپیشل اسسٹنٹ برائے توانائی محمد علی نے بتایا کہ جن پاور پلانٹس سے معاہدے ختم کیے ان کی مدت پانچ سے دس سال رہ رہی ہے ، ہم نے آئی پی پیز کے ڈالر ریٹ کو 168پر کردیا ہے ، گزشتہ دور میں ڈالر تھا ہی 168 روپے کا اور اب ڈالر 278 پر ہے ، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں باہمی مشاورت سے تبدیلی ہورہی ہے ، ہم نے کہا تھا یا فرانزک آڈٹ کریں ان پلانٹس یا یا معاہدوں پر نظرثانی کرنی ہے اگر آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرتے تو وقت لگتا اس لیے ہم نے معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔اسپیشل اسسٹنٹ برائے توانائی محمد علی نے ہم نے فرانزک آڈٹ کے لیے گزشتہ حکومت سے دو کروڑ روپے مانگے ، ہمیں حکومت نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کیلئے رقم نہیں دی، ہمارے پاس دو آپشن تھے یا فرانزک آڈٹ کریں یا بات چیت کرلیں، جو آئی پی پیز بات چیت پر نہیں آرہے ان کا فرانزک آڈٹ ہوگا، ہم نے پاور سیکٹر میں 300ارب روپے کا لیٹ پے منٹ سرچارج معاف کرایا، ہم نے 35ارب روپے أئی پی پیز سے اضافی ادائیگیاں واپس کیں، اس ملک میں دو کروڑ واپس کراکے دکھادیے ۔شبلی فراز نے کہا کہ نیب والے بھی لوگوں سے ریکوریز کررہے ہیں۔ محمد علی نے کہا کہ نیب 25 فیصد پر پلی بارگین کرتا ہے ، ہم نے سو فیصد ریکوری کروائی سو فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرایا۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز سے زور زبردستی سے معاہدے تبدیل نہیں کرائے ، آئی پی پیز سے باہمی مشاورت رضامندی سے معاہدے تبدیل ہوئے ۔وزیر توانائی نے واضح کیا کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے ، آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا جسے بہت اچھے سے ہینڈل کر رہے ہیں، مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے ، رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے ، آج ہی رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی کی ہدایات جاری کردوں گا۔کمیٹی میں صحافی کی جانب سے فوٹیج بنانے پر وزیر توانائی اویس لغاری بول پڑے کہ کمیٹی اجلاس میں صحافی کیا وڈیو آڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں؟ کیا رولز میں ریکارڈنگ کرنے کی ایسی کوئی بات لکھی ہے ؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ اگر انہوں نے غلط خبر دی تو پیکا قانون تو ہے ۔صحافی نے جواب دیا کہ اے پی پی اور نیشنل اسمبلی سے کمیٹیوں کی فوٹیج بروقت نہیں آتیں، اے پی پی تو ایک سال سے کمیٹیوں کی فوٹیج اپ لوڈ نہیں کررہا، ٹی وی پر چلانے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس کی فوٹیج لازمی ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کمیٹی ٹی وی پر نہ چلے تو بے شک روک دیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے صحافیوں کو فوٹیج بنانے کی اجازت دے دی۔
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...
حماس غزہ میں انتظامی ذمہ داریاںفلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے تیار صدرٹرمپ کی سربراہی میںکمیٹی جنگ کے بعد غزہ کے روزمرہ انتظامی امور چلائے گی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے ...
خیبر پختونخوا حکومت فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے، جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے، خیبر پختو...
وادی تیراہ کے جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور زندہ نہیں رہ سکتے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی س...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی (رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کن...
کراچی مسائل کا حل صوبائی یا وفاقی کنٹرول نہیں، بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہے، حافظ نعیم یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک...