... loading ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی جنرل باجوہ کی تھی۔یہ بات وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 6رکنی وکلا کے گروپ نے ملاقات کی۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کی سیریز چل رہی ہے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ان مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں، ہمارے کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں۔فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات میں سانحہ 9مئی اور 26 نومبر احتجاج پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ دہرایا ہے، ہمارے 21 اسیران کو ضمانتیں ملی ہیں۔فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں طالبان اسٹیبلشمنٹ کے معاملے پر جنرل باجوہ نے حکمت عملی دی تھی، افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، بات چیت ایک موثر راستہ ہے مگر یہاں اسپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ملٹری عدالتوں سے سزائیں متنازع ہیں، ان ٹرائلز میں انصاف ہوتا نظر نہیں آتا، ان ٹرائلز میں شفافیت کا عنصر غائب ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کی حفاظت کی جائے اور ہیومن رائٹس کا خیال رکھا جائے، ہم مذاکرات میں رعایت نہیں ، انصاف مانگتے ہیں ہمارے لیڈر کی سیاسی ٹارگٹنگ ہورہی ہے ہم حکومت کی سنجیدگی دیکھنے کے لیے 31جنوری کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے معاملے پر عمران خان نے فوری مسئلہ حل کرنے کی ہدایات دی ہیں، اس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، پارا چنار کا معاملہ سندھ اور بلوچستان میں پھیل رہا ہے، اس کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ہم سندھ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دو تاریخ کو مذاکرات میں شریک ہوں گے، ہم 26 ویں ترمیم کی واپسی اور الیکشن مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے پیچھے ہٹے ہیں، اس وقت حکومت فیئر فیکٹر کی بنیاد پر کی جارہی ہے، غصے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، ہماری اکانومی کو نقصان ہوا ہے، اس کے اثرات پاکستانی شہری برداشت کرتے ہیں۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری پارٹی کا فرض ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...