... loading ...
بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا کے اے آئی ورژن نے 2025 کے حوالے سے بالکل ہی الگ پیش گوئی کر کے سب کو حیران کر دیا۔1996 میں وفات پانے والی نابینا نجوبی بابا وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ سمیت کچھ بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔وہیں اب اے آئی بابا وانگا کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو افق پر کئی قانونی مسائل کے ساتھ، سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹیک بابا وانگا نے 78 سالہ ٹرمپ کو آنے والے سال میں صحت سے متعلق خطرات کا سامنے کرنے کی پیشگوئی کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نئے سال 2025 میں ٹیک کے دیوتا بننے کے لیے آزمائش کرسکتے ہیں۔ اے آئی بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ دنیا بھر کے سپورٹرز سے رابطہ قائم کرنے کے لیے میڈیا کی ایک بڑی سلطنت بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام ایلون مسک کے ساتھ ان کی بڑھتی ہوئی دوستی کو متاثرکر سکتا ہے ۔مزید برآں اے آئی نجومی بابا وانگا نے مزید پیشگوئی میں بتایا کہ 2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔بابا وانگا کے اے آئی ورژن نے روسی صدر پیوٹن کے حوالے سے بھی خطرناک پیشگوئی کردی ہے ۔پیشگوئی کے مطابق صحت کے جاری مسائل اور بڑھتی ہوئی تنہائی کے باعث ولادیمیر پوتن کے لیے مشکل سال ہونے کی توقع ہے ۔ اے آئی بابا وانگا کی پیشن گوئیوں کے مطابق، پیوٹن ممکنہ طور پر عوام کی نظروں سے بچتے ہوئے کریملن میں زیادہ وقت گزاریں گے ۔ پیوٹن کی صحت ایک تشویش کا موضوع رہی ہے ، رپورٹس کے مطابق وہ پارکنسنز کی بیماری، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، یا دیگر اعصابی مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔علاوہ ازیں اے آئی بابا وانگا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے لیے بھی 2025 اچھا سال ثابت نہیں ہوگا۔ 2025 کے آخر میں سر کیر اسٹارمر کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا رہے گا۔بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ بادشاہ چارلس ماحولیاتی خیراتی اداروں کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے شاہی املاک فروخت کرنے کا حیران کن فیصلہ کرسکتے ہیں۔ مزید برآں برطانوی بادشاہ چارلس جو کینسر سے نمٹ رہے ہیں، کو سال کے آخر میں ایک اور صحت کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...