... loading ...
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ وطن نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی، عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی ہامی بھری ہے ۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج مذاکراتی کمیٹی کی عمر ایوب کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی زرمبادلہ پاکستان نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی، 1971ء کے بعد کسی پارٹی کے حقوق چھینے گئے ، سول رائٹس اور ہیومن رائٹس کو معطل کیا گیا، الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا اس لیے یہ کال جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کو 31 جنوری 2025ء کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، عمر ایوب ڈیڈ لائن سے متعلق حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے ، عمران خان نے تمام مظالم کو معاف کرنے کی ہامی بھری ہے ، انھوں نے وزیراعلیٰ کے پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے انھوں نے فسطائیت کا سامنا کرنے والے تمام پارلیمنٹرین اور کارکنوں کو اپنا فخر کہا ہے اور کرم ایجنسی کے معاملے کو فوری حل کرنے کا کہا ہے ۔حامد رضا نے کہا کہ ہمارے مطالبات دو ہیں، اول یہ کہ نو مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں، 9 مئی میں دوسری سائیڈ ذمہ دار ہے ایک کمیشن بنے جو سینئر موسٹ ججز پر بنے ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں جو لوگوں کو اُکسا رہے تھے ان کا تعین ہوسکے ، 26 نومبر پر ہمارا موقف ہے کہ گولی چلی، 13 شہید ہیں، 64 زخمی ہیں یہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے ہم 26 نومبر پر بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے دوسرا مطالبہ پیش کیا کہ مختلف جیلوں میں ہمارے لوگ قید ہیں انہیں رہا کیا جائے ان کی رہائی ہمارا ایجنڈا ہے اور آخر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی عمل میں لائی جائے ان کی رہائی کسی ڈیل پر نہیں عدالتوں سے ہوگی، ہم نے پیغام دیا ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے وہ آئینی قانونی اور عدالتی طریقے سے رہا ہوں، پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی تھی لیکن ایک اور مقدمے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔حامد رضا کا کہنا تھا کہ افغانستان پر حملے پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کسی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتے، انہوں نے بانی افغانستان پر فضائی حملے کی مذمت کی ہے اور افغانستان سے تمام تنازعات بات چیت کے تحت حل کرنے پر زور دیا ہے۔ حامد رضا نے مزید کہا کہ اب دو تاریخ کو حکومت سے مذاکرات ہوں گے اور تمام مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں ۔
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...