... loading ...
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ کمیشن معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں جاری توہینِ کمیشن کی کارروائی کے خلاف سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔منگل کو چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے م...
صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔ اس سلسلے میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ کر کہا گیا کہ صدرمملکت کے سیکریٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں۔ ایوان صدر نے گریڈ 22 کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکریٹری مق...
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین خواتین زخمی ہوگئیں۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر...
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے مالی سال 2022-2023 کی رپورٹ پیش کر دی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آڈٹ عمل مزید موثر بنانے کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے، آڈیٹر جنرل ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزی...
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم ملک کی پہلی اسپیشل عدالت نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی اسپیشل عدالت قائم کر دی گئی جس میں سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصا...
جناح ہاؤس حملے میں گرفتار تحریک انصاف کی سابقہ وزیر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11، 11 دن کی توسیع کر دی گئی۔ مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، عسکری ٹاور پر حملہ آور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کی رہنما اور ساب...
لاہور کی احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج زبی...
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جج ابوالحسن...
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان نے کھانے سے منع کر دیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ بے ہوش ہونے کے باوجود ڈاکٹر سے ...
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں اسپیشل عدالت قائم کر دی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا۔ جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی ...
سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا سائفر معاملے میں 161 کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے توشہ خانہ کیس کے بعد سائفر معاملے میں حقائق کھول کر رکھ دیے، اعظم خان کا بیان بدھ کے روز ریکارڈ کیا گیا۔ اعظم خان کے بیان کے بعد ہی ای...
اسلام آباد کی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ایک روزکے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیر کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عد...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کوسائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے موکل اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنم...
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ایم کے جلسہ میں شرکت کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر ...
حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم فور کے قریب پک اپ وین اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 20مسافر جھلس کر جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں ۔ حادثہ اتوار...
صوبہ سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد اب صوبے کے آئی جی کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، رفعت مختار آئی جی سندھ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 21 پن...
سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام کابینہ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز ب...
سندھ کابینہ تحلیل ہوئے 8 روز گزرنے کے باوجود صوبائی وزراء نے گاڑیاں واپس نہیں کیں، الیکشن کمیشن نے 15 اگست کو سابق کابینہ سے گاڑیاں واپس لینے سرکاری رہائش خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ سندھ کابینہ تحلیل ہوئے 8 روز گزر گئے وزراء نے گاڑیاں واپس نہیں کیں، سندھ کابینہ کے متعدد سابق وزر...
بلوچستان اور خیبرپختونخوا بار کونسلز نے ملک میں آئین کے مطابق عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابات میں تاخیر پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی۔ بلوچستان بار کونسل کے ممبر راحب بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ملک بھر میں نگراں سیٹ اپ کے قیام کا خیر مقدم او...
وزارتِ مذہبی امور ، کوہسار بلاک میں نگران وزیر انیق احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حج 2024 کے لیے درخواستیں جلد طلب کرنے اور لانگ ٹرم حج پالیسی کے اجرا پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی، ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری حج اور ڈی جی حج نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو ہفتے کو اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ شاہ محمود کے سیکریٹری توصیف عباسی نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بت...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ عام انتخابات اور نئی مردم شماری کے بعد ...