... loading ...
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس میں پولیس نے 3 شہریوں کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جبکہ عدالت عالیہ نے 12سال سے لاپتہ شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کی تصاویر عوامی مقامات پر لگانے کا حکم دیدیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکن...
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، اشیائے صرف و خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور من مانی قیمتوں میں فروخت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی و کرپشن نے اشیائے صرف و خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے...
الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے معاملے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے 2رکنی بینچ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔علی امین گنڈا پور کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے توسط سے نوٹس جار...
وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے۔پیرکووزیراعظم شہباز شریف کی 19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا اور وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی ہوا۔کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے۔ شہباز شریف کی کابینہ میں محمد اورنگزیب کو خزانہ کے ساتھ ریونیو کا اضافی چارج بھی...
رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مختارکاروں کو چھاپوں کااختیاردے دیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سیکشن افسران کے تجربہ کارنہ ہونے پرفیصلہ کیاحکومت سندھ نے 11افسران کو رمضان میں قیمتوں پرکنٹرول کیلئے چھاپوں کا اختیاردیاتھا مختیارکاراضافی ریٹ لینے پردکانداروں پربھاری جرم...
کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کے اپنے ہی بنائے رولز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔نئے بھرتی اساتذہ کے 3سال ٹرانسفر پر پابندی کے باوجود تبادلے کردیئے گئے، سیکرٹری تعلیم شیریں مصطفی من پسند اساتذہ پر مہربان ہوگئے جبکہ 13نئے بھرتی اساتذہ کے رولز کے خلاف تبادلے کردیئے گئے۔پرائمری ٹیچرمس شکیل...
سندھ سے 12 سینٹرز ریٹائر ہوگئے سینٹ کی 12 نشتوں پرپیپلزپارٹی کے11امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے ۔سندھ سے سینٹ کی ایک جنرل نشست پرایم کیوایم حاصل کرسکے گی سندھ سے سینٹ میں فنکشنل لیگ کی نمائندگی ختم ہوگئی سینٹ کی خالی نشستوں پر7جنرل،دو ٹینکو کریٹس،دو خواتین اورایک اقلیت کی نشست پرا...
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران لاہور، پشاور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20سے زائد کارکنان کو گرفتار کرل...
سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ اور محسن نقوی کو وزیر داخلہ کا قلم دان ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون، عطااللہ تارڑ کو اطلاعات اور خواجہ محمد آصف کو دفاع کی وزارت دی جائے گی سینیٹر مصدق ملک کو پیٹرولیم اور شزا فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوج...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخ...
جماعت اسلامی نے 27رمضان کو ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں طرف ملک لوٹنے والے بیٹھے ہیں، اسمبلی اجلاسوں میں غزہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔سراج الحق نے کہا کہ امریکی سفارت خانوں پر ملین لوگوں کے ساتھ آئیں گے۔ان کا ک...
بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے باعث 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف پہنچ گئی، علاقے کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں ایس...
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کا سیلاب امڈ آیا، گراں فروشوں نے سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیے، سبزیاں، پھل، گوشت اور مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے رجحان نے اپنی گرفت اور مضبوط کرلی ہے، رمضان میں ک...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8مارچ کوخواتین کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کو منانے کامقصد صنف نازک کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رواں برس خواتین کا عالمی دن ترقی کیلئے خواتین پر سرمایہ کاری کے عنوان سے منایاگیا۔ بد قسمتی سے تقریباً نصف آباد...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزآفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جمعہ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔مرزا آفریدی نے کہاکہ اع...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یار خان کا دورہ کیا ، کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، جب آپ پنجابی زبان سے دور ہوتے ہیں تو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کلچر ڈے پر تقریب میں خصوصی شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ب...
کراچی بنارس چوک پر پارک کی زمین پر قبضہ کرکے دس دکانیں تعمیر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ عدالت نے پارک کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کراکے دو اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بنارس چوک پر پارک کی زمین پر قب...
چوکی انچارج لالہ زار کی سرپرستی میں ہر گلی محلے میں سرعام جرائم کے اڈے کھل گئے ایس ایس پی کیماڑی کے لیے چیلنج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تھانہ ڈاکس کی حدود میں قائم پولیس چوکی لالا زار کے زیرِ کنٹرول ایریا سلطان آباد اور نیو حاجی کیمپ کے مقامات پر آرگنائز کرائم کی منڈی کا...
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی طے شدہ پالیسی کے مطابق صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں بنی، جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی ناجائز، غیر جمہوری ہے۔لاہور سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور کابینہ جعلی الیکشن کی بنیاد پر عہ...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خط پربیان جاری کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاہم معاشی استحکام اور نمو کے لیے آئینی ماحول کی اہمیت...
عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے قوم کی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دستور سے محروم کرکے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کیلئے ہماری خواتین کو بطورِ خاص جبر و فسطائیت کا نشانہ بنایا گیا۔ اپنے بیان میں بانی چیئرمین عمران خ...
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا بلکہ اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دیا جائے، ہم ایک ادارے کی ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے لہذا اپنی حدود میں رہو۔لاہور میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی ...
کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے خلاف سب سے بڑی اجناس منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ بند کردی۔جوڑیا بازار میں ہول سیلرز نے دکانیں اور گودام بند کردیئے جس کے بعد پورے صوبے میں اجناس کی سپلائی معطل ہوگئی۔چئیرمین ہول سیل ایوسی ایشن رئوف ابراہیم نے کہا کہ کمشنرکراچی نے دالوں کی قیمت میں 40 روپے ت...