... loading ...
پاکستان نے آنے والی انتظامیہ کے ساتھ جلد رابطہ قائم کرنے کی کوششوں کے تحت ٹرمپ کی عبوری ٹیم تک پہنچنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پاکستان نے ملکی مفادات کو نقصان سے بچانے کے لیے ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ سے ذاتی طور پر بات کرکے انہیں مبارک باد دینے اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل کھولنے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کے لیے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ جلد ہی ٹرمپ کی عبوری ٹیم سے رابطہ کرکے نئے امریکی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے لیے درخواست کرے گا۔واضح رہے ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں شاندار واپسی کے الیکشن جیتنے کے بعد عالمی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے پہلے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر رہنماؤں سے بات کرلی ہے ۔ یہ ایک رواج ہے کہ عالمی رہنما نئے امریکی صدر کو ٹیلی فون کرکے انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ تاہم صدر جو بائیڈن نے روایت کو توڑ دیا تھا اور نومبر 2020میں صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد کبھی کسی پاکستانی وزیر اعظم سے بات نہیں کی تھی۔دوسری جانب ٹرمپ نے نومبر 2016میں الیکشن جیتنے کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے بات کی تھی۔ انھوں نے نواز شریف سے بات کرنے کے لیے رسمی حلف برداری کا انتظار بھی نہیں کیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر تنقید کی تھی۔ ٹرمپ کے غیر روایتی انداز کو دیکھتے ہوئے پاکستانی حکام امید کر رہے ہیں کہ وہ بائیڈن کی پالیسی پر عمل نہیں کریں گے اور جلد وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کریں گے ۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ہے جن کو اگر نافذ کیا جائے تو پاکستان پر منفی اثر پڑ سکتا ہے ۔ نئے امریکی صدر اپنے ملک آنے والی دیگر ملکوں کی تمام اشیا پر 10سے 20 فیصد تک کا ٹیرف لگانا چاہتے ہیں۔ امریکا پاکستان کی برآمدات کی سب سے بڑی منزل ہے اور ٹرمپ کا ایسا کوئی بھی نقطہ نظر اسلام آباد کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ۔اسی طرح پاکستان کے دونوں اہم پڑوسیوں ایران اور چین کے بارے میں ٹرمپ کا سخت گیر موقف بھی اسلام آباد کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ۔ تاہم کچھ سرکاری حلقوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی مشکل والی صورت میں سعودی عرب پاکستان کو بچانے کے لیے آگے آسکتا ہے ۔ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔محمد بن سلمان ان پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو ان کی انتخابی فتح کے بعد فون کیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتے اور محمد بن سلمان نے نئے امریکی صدر سے فون پر بات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب میں موجود تھے ۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...