... loading ...
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق قرض کی ادائیگی پر بجٹ کا 64فیصد خرچ ہوا ہے ۔دستاویز کے مطابق قرض کی ادائیگی پر اخراجات بڑھنے کی وجہ بلند شرح سود ہے ، صرف سود کی ادائیگی پر 402ٹریلین روپے خرچ ہوئے ۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران سود کی ادائیگی پر 2.6ٹریلین روپے خرچ ہوئے ، گزشتہ سال کے مقابلے میں اسی عرصے میں قرض کی ادائیگی پر 65فیصد رقم زیادہ خرچ ہوئی۔وزارت خزانہ نے رواں مالی سال میں قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے 7.3ٹریلین روپے رکھے ہیں، قرض اور سود کی ادائیگی پر بجٹ کا 58فیصد مختص ہے ، مقامی اور بین الاقوامی ادھار کا 80فیصد سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا ہے ، رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں جاری اخراجات کا 65.3فیصد سود دینے پر خرچ ہوا۔مقامی قرض کی ادائیگی پر 3.72ٹریلین روپے جبکہ بیرونی قرض کی ادائیگی پر 502ارب روپے خرچ ہوئے ، ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص 950 ارب روپوں میں سے صرف 158ارب روپے خرچ ہوئے ، حکومت کو مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ترقیاتی پروگرام پر 50فیصد خرچ کرنا ہوتا ہے ۔وفاقی حکومت کا مالی خسارہ 2.7ٹریلین روپے یا جی ڈی پی کے 2.5فیصد کے برابر ہو گیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے 6میں مالی خسارہ 1.78ٹریلین یا جی ڈی پی کا 2.1فیصد تھا، صوبوں کا کیش سر پلس 289ارب روپے رہا جو گزشتہ سال 101ارب روپے تھا۔وفاقی حکومت کا مجموعی خسارہ جی ڈی پی کا 2.3فیصد رہا، وفاقی حکومت کا مجموعی خسارہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 فیصد تھا، مالی خسارے کا 77فیصد مقامی ذرائع سے پورا کیا گیا۔جولائی سے دسمبر 2023 کے دوران وصولیوں میں 63فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس سے آمدن میں 30فیصد اور نان ٹیکس آمدن میں 117فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان کی مجموعی آمدن 4ٹریلین روپے سے زیادہ رہی، پاکستان کی مجموعی آمدن گزشتہ سال 2.5ٹریلین روپے تھی، رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران پرائمری سر پلس 1.8ٹریلین روپے رہا۔رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ایف بی آر کی آمدن 30فیصد اضافے سے 4.5ٹریلین روپے رہی، اس دوران نان ٹیکس آمدن 66.8فیصد سے زیادہ بڑھی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں ہونے والی آمدن سے 117فیصد زیادہ ہے ، سول حکومت اور دفاعی امور کے لے مختص بجٹ کا 42فیصد خرچ ہوا ہے ۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...