... loading ...
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی، نئی قیمتوں کااطلاق فوری طورپرہوگیا۔ منگل کومیڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 16 جولائی کو96.26 ڈالرسے بڑھ کر31 جولائی کو 111.46 ڈالرفی بیرل ہوگئی، اسی طرح خام تیل کی قیمت 16 جولائی کو 89.14 ڈالرفی بیرل تھی جو 31 جولائی کو97.39 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہونا تھا مگراس میں تاخیراس لئے ہوئی کہ ہم آدھی رات تک اوگرا کے ساتھ کام کرتے رہے اورہماری کوشش تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگرکوئی کمی جاسکتی ہوں تووہ کی جائے، آج صبح ہم نے وزیراعظم محمدشہبازشریف سے بھی اس معاملے پربات چیت کی، وزیراعظم نے بھی کہا کہ عوام کوریلیف دینے کیلئے جوکچھ بھی کیاجاسکتاہو وہ کیا جائے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پوری قوم کومعلوم ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جس پروگرام پراتفاق ہواہے اوراگر وہ نہ ہوتا تو اس صورت میں حکومت پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کی مدمیں کمی کرکے عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافہ کابوجھ اٹھالیتی اوراضافہ کی شرح کم ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ نہ صرف معاہدے سے روگردانی کی بلکہ جاتے جاتے قیمتوں کو کم کیا جس سے ملک کو مشکل صورتحال کاسامنا کرنا پڑا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ان حالات کے تناظر میں اورملکی مفاد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273.40 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے کااضافہ کردیا گیا ہے اورفی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت272.95 روپے ہوگئی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ عوام کوجتنا بھی ریلیف دیا جاسکے، وہ دیا جائے، ہم نے حالیہ مہینوں میں ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے تک کی بھی کمی کردی تھی۔
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...