... loading ...
ایران میں سینکڑوں مصنفین، محققین اور ثقافتی کارکنوں نے جن میں درجنوں معروف شخصیات بھی شامل ہیں ایران میں پھانسیوں کی نئی لہر کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق بیان پر دستخط کرنے والوں نے پھانسی جیسی “ان مذموم کارروائیوں” کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مصنفین اور محققین نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ہم اس بیان پر دستخط کرنے والے ایران کے عوام جو آزادی اور مساوات سے محبت کرتے ہیں کی پھانسیوں اور حکومت کی طرف سے اس منظم قتل کی مخالفت کا برملا اعلان کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سزائے موت کے منحوس اور ظالمانہ عمل کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ بیان پر دستخط کرنے والوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایک ایسی حکومت جو مظاہرین کی آوازوں پر کان نہیں دھرتی اور لوگوں کو اپنی رائے اور عقائد کے اظہار کا موقع نہیں دیتی، یہ حکومت دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کا سہارا لے کر اپنی قانونی حیثیت کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ پھانسیوں کے تسلسل سے بہت جلد اس (حکومت) کی طاقت کے ستون گرتے ہوئے دیکھیں گے۔ اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں سے داریوش آشوری، مراد فرہادپور، یوسف آبادزی، فیروزہ مہاجر، نازی عظیما، فاطمہ ولیانی، عباس مخبر اور محسن یلفانی شامل ہیں۔ ان مترجمین، مصنفین اور محققین کے بیان میں تہران حکومت کے خلاف عوامی بغاوت کے دو نوجوان مظاہرین کو پھانسی دیے جانے کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ محسن شکری کی پھانسی نے لوگوں میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی، لیکن حکومت نے اس ردعمل کو نظر انداز کر دیا۔ حکومت کا مقصد جابر قوتوں کو حمایت کا پیغام بھیجنا اور لوگوں کو ڈرانا تھا۔ بیان پر دستخط کرنے والوں نے مزید کہا کہ “مجید رضا رہنوارد کی رح محسن شیکاری کو پاس اپنی مرضی کا وکیل نہیں کرنے دیا گیا۔ اسے عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا موقع نہیں ملا تھا اور تشدد کے تحت ان سے جبری اعترافات لیے گئے تھے۔ اس پر سول لباس میں ملبوس دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام تھوپا گیا۔ ان کی پھانسی کی رفتار نے سوال کھڑے کر دیے۔ پچھلے تین مہینوں میں حکومت کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوانے والے سینکڑوں بے گناہ مظاہرین اور بچوں کے قتل کے بارے میں معاشرے کی عوامی رائے میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آیا ان نہتے لوگوں کے قاتل کون ہیں اور ان پر کب مقدمہ چلایا جائے گا؟ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی بنیاد پر تہران کی انقلابی عدالتوں نے اب تک 22 مظاہرین کوسزائے موت سنائی ہے اور ان میں سے زیادہ کو مظاہرے اور فساد فی الارض کے الزامات کا سامنا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ یہ وہ مقدمات ہیں جن کا سرکاری طور پر اعلان حکومت نے کیا ہے، لیکن کردستان، بلوچستان اور دیگر شہروں میں قتل اور پھانسی کا سلسلہ جاری ہے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...