... loading ...
وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے سے اپنے آپ کوصادق اور امین قراردینے والاجھوٹاثابت ہو گیاہے، سابق سلیکٹڈ وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، قانون کے مطابق سیاسی جماعتیں غیر ملکی کمپنیوں اور شہریوں سے فنڈز نہیں لے سکتیں، 2014سے 2018 تک کے کھاتے کھلے تو اوربہت کچھ سامنے آئیگا، اب وفاقی حکومت قانون کے مطابق قدم اٹھائے گی، وزارت قانون اور قانونی ماہرین فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں،8 سال بعد فیصلہ آیا ہے تو اس معاملے کو جلد سے جلد نمٹانے کی کوشش کریں گے، ضروری ہے ایسے معاملات کی سماعت فل کورٹ کرے۔ منگل کوپی آئی ڈی میں سپریم کورٹ بارکے سابق صدر اور جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا کیس پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے دائرکیاتھا جو اس بات پر پریشان تھے کہ ان کا چیئرمین کس طرح قانون توڑ رہاہیاور دھوکہ دہی کررہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ8 سال کے بعد یہ فیصلہ آیا ہے، 68 صفحات پر مشتمل فیصلے میں یہ ثابت ہو گیا ہے عمران خان نہ توپہلے صادق اور امین تھااور نہ اب ہے، اس پر مہر لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی 2014 سے فتنہ ، فساداور فاشزم پھیلارہی ہے ،انہیں باہر سیسرمایہ مل رہاتھاحالانکہ ملک کاقانون اجازت نہیں دیتاکہ کوئی سیاسی جماعت غیر ملکی شہری یاکمپنی سے فنڈز لے، انہیں آسٹریلیا، یورپ اوردیگر ممالک سیفنڈنگ ہوئی ہے ،پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق سلیکٹڈ وزیراعظم نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ انہوںنے کہاکہ صادق اور امین کادعوی کرنے والے کاحلف جھوٹانکلا ہے،پی ٹی آئی والے فالودے والے کیدوسروں پر الزامات لگاتے تھے،ان کے تواپنے کیس میں یہودی فنڈنگ نکل آئی ہے،سیاسی جماعتوں پر بیرونی فنڈنگ لینے کی پابندی اسی لئے ہے کیونکہ اگروہ غیر ملکی کمپنیوں اور شہریوں سے فنڈز لیں تو پھر ان کے سیاسی و خارجہ پالیسی ایجنڈے کیلئے انہیں اپنے ملک کے خلاف بھی کا م کرنا پڑیگا۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز لیناغیر قانونی ہے،پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ 2017 اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے،ایک سابق وزیراعظم کو اس لئے سزا دی گئی کہ وہ اڑھائی لاکھ روپے جو لیسکتے تھے وصول نہیں کئے اور عدالت نے کہاکہ یہ آپ کا اثاثہ ہے آپ نے ظاہر نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ دوسری طرف ایک سابق سلیکٹڈ وزیراعظم نے نہ صرف سرکاربلکہ پاکستان کے شہریوں اور اوور سیزپاکستانیوں کو بھی دھوکہ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس 2008 سے 2014 تک کاہے ،اگر 2014 سے 2018 تک کے کھاتے کھل گئے تو مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ فاشسٹ پارٹی کے سربراہ اور ان کے رہنما دوسروں پر کیچڑ اچھالتے تھے اورخود پاکبازی کیدعوے کرتے تھے ، اب یہ کیچڑ ان کے اپنے اوپر آن گرا ہے۔؎
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...