... loading ...
بزنس ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کا ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا ہے جس میں عمران خان کی اہلیہ کو ایک کام کے عوض ہیرے کے تحفے کا ذکر ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے آڈیو ٹیپ میں ملک ریاض کو ان کی بیٹی عنبر مبینہ طور پر فرح گوگی سے ہونے والی بات چیت اور اس کی فرمائشوں سے متعلق تفصیلات کا ذکر کررہی ہیں۔آڈیو ٹیپ میں عنبر اپنے والد کو کسی کام کے عوض ہیرے کی انگوٹھی کا ذکر کررہی ہیں جو مبینہ طور پر سابق خاتون اول کو ان کی دوست فرح گوگی کے ذریعے دی گئی۔ٹیلی فونک گفتگو میں عنبر اپنے والد کو فرح گوگی سے بات چیت اور فرمائشوں کا ذکر کررہی ہیں۔عنبر اپنے والد کو پنجابی زبان میں کہتی ہیں کہ اس (فرح گوگی) کا فون آیا تھا، وہ کہہ رہی ہے کہ انگوٹھی منگوالیں ، میں نے منگوالی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ہفتے کو میری ملاقات ہے اس سے پہلے انتظام کرلیں جس پر ملک ریاض اپنی بیٹی کو کہتے ہیں کہ انگوٹھی منگوا دو، جواب میں عنبر نے کہا کہ میں نے اویس کو کہہ دیا ہے پرسوں آجائے گی۔جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ اسے کہو کہ یہیں سے تیار کرکے منگوالو۔ عنبر نے جواب نے کہا کہ وہ کہتی ہے کہ مجھے ہیرا منگوا دو، انگوٹھی میں یہیں سے بنوالوں گی، جو پیسے بنیں وہ دے دینا۔ملک ریاض کو ان کی بیٹی مزید کہتی ہیں کہ اس نے کہا کہ خان صاحب کا فون آیا تھا، صبح آپ کی سائیٹ کے تالے کھل جائیں گے۔ جو رپورٹ جمع کرائی ہے ، خان صاحب نے کہا ہے کہ میری گارنٹی ہے ختم کرادوں گا اور لیٹر بھی کل آپ کو مل جائے گا۔عنبر مبینہ طور پر کہتی ہیں کہ میں نے اس (فرح گوگی) پر پوری چڑھائی کی ہے، میں نے کہا ہے کہ کہ فرح دیکھو ایک کام نہیں ہوا، عمران خان صاحب نے بھی 4 دن لے لئے ہیں، ابھی تک لیٹر نہیں آیا ، تالے بھی لگے ہیں، عدالت میں رپورٹ بھی جمع ہوگئی ہے، ہمارا کیا بنے گا۔ جس پر فرح گوگی نے کہا کہ تم پینک (فکر مند) نہ ہو، اس کے بعد مجھے خود فون آیا کہ بی بی کہہ رہی ہیں کہ کل لازمی لیٹر مل جائیگا۔آڈیو ٹیپ میں ایک اور کال بھی شامل ہے جس میں ملک ریاض کو ان کی بیٹی کہتی ہیں کہ اس کا فون آیا تھا کہ بی بی معذرت کررہی ہیں، جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں بس ٹائم لے لیں۔عنبر اپنے والد کو کہتی ہیں کہ اس (فرح گوگی) نے کہا ہے کہ جو چیز تم نے بھیجی ہے وہ مجھے اچھی نہیں لگی، وہ خاتون اول ہیں، ان کے پاس یہ تو عام چیز ہے، وہ کہتی ہے کہ یہ واپس لے لو۔ملک ریاض جواب میں کہتے ہیں کہ وہ جو کہتی ہے وہ دلا دو، جس پر عنبر کہتی ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ 5 کیرٹ کا ہیرا دے دیتی ہوں، اور وہ ( پچھلا ہیرا) ایک کروڑ روپے کا آیا تھا، میں نے کہا ہے کہ وہ واپس دے دو میں دوسرا منگوا دیتی ہوں۔ملک ریاض اپنی بیٹی کو کہتے ہیں کہ تمہیں پہلے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ کتنے کیرٹ کا ہیرا چاہیے۔ جواب میں عنبر نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ 5 کیرٹ کا منگوالوں جس پر اس نے حامی بھر لی ہے۔چند روز قبل بھی ملک ریاض کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ملک ریاض مبینہ طور پر آصف زرداری سے کہتے ہیں کہ عمران خان ا?پ سے مصلحت چاہتے ہیں۔ جواب میں ا?صف زرداری کہتے ہیں کہ اب ممکن نہیں ہے۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...