... loading ...
طالبان نے کہا ہے کہ جب تک بیرون ملک موجود افغان شہریوں کے حالات بہتر نہیں ہوجاتے وہ مزید شہریوں کو انخلا کی اجازت نہیں دیں گے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے تو جب تک اس بات کی ضمانت نہ مل جائے کہ ان کی زندگیاں خطرے سے باہر ہیں، انخلا روک دیا گیا ہے۔ امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے انخلاء اور طالبان کے کابل پر قبضے کے 2ہفتوں بعد 31اگست تک ایک لاکھ 20ہزار سے زائد افغان شہری اور دُہری شہریت کے حامل افراد افغانستان چھوڑ کر جاچکے تھے۔ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سیکڑوں مزید افراد کو ملک چھوڑ کر جانے کی اجازت دی گئی لیکن فضائی راستے سے ملک چھوڑ کر جانے والے مسافروں کی آخری پرواز یکم دسمبر کو روانہ ہوئی تھی البتہ بذریعہ پاکستان زمینی راستے سے اب بھی انخلا جاری ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ قطر اور ترکی میں موجود ہزاروں شہری بہت بری حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل میں کی گئی کارروائیوں میں طالبان فورسز نے درجنوں اغواکاروں اور اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے، کلیئرنس آپریشن دو روز قبل دارالحکومت اور اس کے پڑوسی صوبوں میں شروع کیا گیا تھا جو جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد ہتھیار جمع کرنا اورملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیاب رہا اور اس میں سیکڑوں کی تعداد میں بھاری ہتھیار قبضے میں لیے گئے جس میں راکٹ لانچر اور گرینیڈز شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران گولیوں کے 60ہزار رانڈز بر آمد کیے گئے جبکہ 13بکتر بند گاڑیاں اور 13ٹن دھماکا خیز بارود بھی برآمد ہوا۔اس موقع پر ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان پر پابندیوں میں نرمی کرنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا، امریکا کی جانب سے افغانستان کے لیے نئے جنرل لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے جس کے ذریعے افغان تاجر اور دیگر افراد رقوم کی لین دین کرسکیں گے۔تاہم ان افراد میں انفرادی طور پر طالبان کے اراکین شامل نہیں ہیں۔طالبان کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکا پابندیوں میں نرمی کرتا رہے گا۔افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے امریکا میں منجمد ہیں جو امداد پر انحصار کرنے والے ملک کے اداروں کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔دریں اثناء طالبان فورسز کی جانب سے کی گئی مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 9 اغوا کاروں، داعش کے 6 اراکین اور 53 چوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2 گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...