... loading ...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپانی کے شہریوں کے پاس ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں جاپان کے شہریوں کو میانمار تک ویزا کے بغیر رسائی کا حق مل گیا جس کی بدولت ان کے شہری 190 ملکوں میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ء ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے تحت فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جس کے شہریوں کو 189 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے جبکہ دنیا کا تیسرا طاقتور ترین پاسپورٹ جرمنی کا ہے جس کے شہری 188ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
ازبکستان نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو فرانس کے شہریوں کے ویزا پر عائد شرائط کو ختم کردیا تھا جس کے بعد اب فرانس اس فہرست میں چوتھے جبکہ پانچویں پوزیشن پر جنوبی کوریا موجود ہے۔امریکا اور برطانیا کے شہریوں کو 186ملکوں تک سفر کے دوران یہ سہولت میسر ہے جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر ہیں جہاں 2015 میں ان دونوں ملکوں کے شہریوں کا پاسپورٹ سب سے طاقتور تصور کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ عرصے میں نئی حدود متعارف نہ ہونے کے سبب دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ جلد یہ اعزاز حاصل کرنا مشکل نظر آتا ہے۔
رواں سال ستمبر میں تائیوان نے روس کے شہریوں کو ویزا کی پابندی سے استثنیٰ دیا لیکن اس کے باوجود وہ درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہے اور فہرست میں 47ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ دہائی کے دوران سب سے زیادہ ترقی متحدہ عرب امارات نے کی ہے جو 2006 میں اس فہرست میں 62ویں نمبر پر موجود تھا لیکن اب اس کا 21واں نمبر پر ہے۔سینٹ لوشیا اور میانمار تک رسائی ملنے کے باوجود حیران کن طور پر چین اس فہرست میں 71ویں نمبر پر موجود ہے، لیکن 2017 سے اب تک 14درجے ترقی بھی کی ہے۔اس کے برعکس جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں جن کو صرف 30 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے، جبکہ صومالیہ اور شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 32 ملکوں میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی ان میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا کے سب سے کم ملک میں یہ سہولت میسر ہے اور سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر موجود ہے کیونکہ اسے صرف 33 ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ویزا دستیاب ہوتا ہے۔
طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان 104ویں نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہریوں کو دنیا کے 193مقامات تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔مضبوط ترین پاسپورٹ کی فہرست میں بھارت کا 81واں نمبر ہے جس کے شہری 60 ملکوں میں اس سہولت کو استعمال کر سکتے ہیں جبکہ 43 مقامات کے ویزا تک رسائی کی بدولت اس کا فہرست میں 98واں نمبر ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دراصل انٹرنیشنل ٹرانسپورت اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا انڈیکس تیار کرتا ہے جو 199 پاسپورٹ اور 227 مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...