... loading ...
کراچی شور کی آلودگی کے حوالے سے خطرناک زون میں ہے۔ لیکن اس خوفناک صورتحال پر نہ تو متعلقہ اداروں نے اب تک کچھ کیا ہے اور نہ ہی حکومت اور انتظامیہ کو اس حوالے سے کوئی تشویش اور فکر ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے باوجود شہر میں کچرا اٹھانے کے بجائے متلعقہ منتخب نمائندے بے شرمی سے کچرا نہ اٹھانے کے بہانے ڈھونڈرہے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ای این ٹی کے معروف سرجن ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے ’’روزنامہ جرات‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شور کی آلودگی سے 60 فیصد سے 65 فیصد لوگوں کے متاثر ہونے کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے ملک میں طبی سہولیات کی مثالی صورتحال نہ ہونے کے باعث لوگ اپنی صحت کا عمومی طور پر اس وقت تک کوئی نوٹس نہیں لیتے تاوقتیکہ انہیں اپنی صحت کے حوالے سے کسی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہ کرناپڑے۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ شور کی آلودگی کی نارمل صورتحال ڈی بی 85 ہے۔
جسے ایک معیاری ماحول قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن کراچی کے گنجان ترین علاقے جن میں اولڈ سٹی ایریا سر فہرست ہے ۔ایم اے جناح روڈ،شاہراہ پاکستان، شاہراہ فیصل،ٹاور،ایمپریس مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ ، آئی آئی چندریگر، منگھوپیرروڈ میں شور کی آلودگی 90ڈی بی سے لے کر115سے 120 ڈی بی تک شور کی آلودگی ہے۔ جس میں صبح کے وہ اوقات جب لوگ دفاتر، اسکولز، کالجز اورملازمتوں پر جاتے ہیں اور شام کو گھروں کو لوٹتے ہیں۔ شور کی آلودگی گاڑیوں کے انجنوں کی آواز، بغیر سائلنسر والی گاڑیاں، ایمبولینسز، وی آئی پی موومنٹ میں شامل گاڑیوں کے ہوٹرز اور سب سے بڑی با ت غیر ضروری ہارن بجانا فیشن بن گیا ہے۔ جو ہماری سوسائٹی کاالمیہ ہے اور دنیا کے کسی بھی ٹریفک نظام میں یہ سب کچھ نہیں ہے جو میں نے پہلے بیان کیا ہے۔ دنیا بھر میں ہارن ایمرجنسی کے علاوہ استعمال کرنا جرم ہے ۔ شادی بیاہ کے اور خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ بھی شور کی آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔
ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ شور کی آلودگی کی وجہ سے شہرکی 65فیصد آبادی سماعت کی بیماری کے کسی نہ کسی مرحلے پر ہے۔ اور بتدریج ان کی قوت سماعت کم ہوتی جارہی ہے۔ بلکہ شور کی آلودگی سے ہائی بلڈ پریشر ، شوگر اور امراض قلب جیسے موذی امراض کی شرح میں نمایاں اضافہ ہورہاہے۔ بلکہ پھیپھڑوں کی ٹی بی اور حلق کے کینسر کی دیگر وجوہات کے علاوہ شور کی آلودگی اور دھویں کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ اور لوگوں کے مزاج میں بڑھتا ہوا چڑچڑے پن کی نفسیاتی بیماری میں اضافہ بھی شور کی آلودگی کا ہی نتیجہ ہے۔
ٹو اسٹروک رکشہ پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ لیکن ٹو اسٹروک رکشہ محتاط اندازے کے مطابق کم و بیش 50ہزار کی تعداد میں کراچی کی سڑکوں پر دوڑ رہے ہیں۔
اس کے لیے کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن کا محکمہ ان کے نمبر کیوں منسوخ نہیں کررہاہے۔ ٹریفک پولیس کو انہیں پکڑ کر ضبط کرنے سے کون روک رہاہے؟؟ وزارت ٹرانسپورٹ سندھ دھواں چھوڑتے، بغیر سائلنسرشور مچاتے ان آٹو رکشہ کو روکنے اور عدالت کے حکم پر عمل نہ کرنے کے حوالے سے اس کے پاس کیا جواز ہے؟؟ یاد رکھیے کہ دنیا میں صحت عامہ کی کامیابی کے نظام کا راز بیماریوں کے اسباب اور محرکات کو روکنے کے باعث ہے۔ ہم 70سال گزرنے کے باوجود قانون کی بالادستی نہ ہونے کے باعث نہ مرنے میں ہیں اور نہ ہی جینے میں۔
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...