... loading ...
ویسے تو18ویں آئینی ترمیم کےبعد کوئی بھی صوبائی حکومت اپنے آپ کو کرپشن اور کمیشن سے بالکل بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی لیکن وفاقی حکومت اور سندھ کی حکومت اس کرپشن اور کمیشن کے معاملے میں ایک دوسرے سے قریب قریب محسوس ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے گزشتہ روز تھر پار کر میں بچوں کی ہلاکت کی سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے نہ صرف سیکرٹری صحت سندھ پر برہمی کا اظہار کیا تھا بلکہ آغاخان اسپتال کے چیف ایگزیکٹو کو ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی اور ساتھ ہی یہ ریمارکس بھی دیئے کہ رپورٹ دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ آپ تو بےقصور ہیں۔لیکن چیف جسٹس صاحب اس سے قبل آپ نے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی بیماری کی سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ایک آزاد بورڈ تشکیل دیاتھا جس بورڈ نے عدالت عظمیٰ کویہ توبتادیاہے کہ شرجیل میمن کی سرکاری بورڈ کی رپورٹ تضادات پرمبنی ہے لیکن بورڈ نے شرجیل میمن کا معائنہ کرکے اپنی نئی طبی رپورٹ پیش نہیں کی جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ سرکاری بورڈ بھی سیاسی دبائو میں ہے لیکن آپ کا تشکیل کردہ بورڈ بھی آزاد نہیں ہے اس صورتحال میں جب انصاف کے حصول میں سپریم کورٹ جیسی اعلیٰ عدلیہ کی راہ میں رکاوٹیں ہوں توان رکاوٹوں کورکاوٹ ڈالنے والے تودور نہیں کریں گے لہٰذا اس معاملے پربھی عدالت عظمیٰ کو مناسب حل تلاش کرناہوگا۔ اس بار ڈاکٹروں کی ترقیوں اورتقرریوں کا معاملہ بھی زیر سماعت آیا جناب چیف جسٹس آف پاکستان ڈاکٹروں کی ترقیوں کیلئے معاملہ کتنے سالوں سے لٹکا ہوا ہے اس کی تفصیل کا آپ کواچھی طرح سے علم ہے لیکن آپ کی جانب سے ایک سے زائد بار ڈاکٹروں کی ترقیوں میں سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹرفضل اﷲ پیچوہو کومہلت دینے کا معاملہ بھی طبی حلقوں میں ہی نہیں عوام کے سامنے اب مذاق بن چکا ہے گزشتہ رمضان المبارک کے مہینے میں سیکریٹری صحت نے ڈاکٹروں کی ترقیوں کے حوالے سے سیکریٹریٹ کی ہفتہ واری دونوں تعطیلات ختم کرنے کا ڈرامہ رچایا تھا اس کے باوجود اس سماعت پربھی 300ڈاکٹروں کی ترقی کوجلدپورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما اورمذکورہ کیس کوسپریم کورٹ تک لانے والے ڈاکٹر عثمان ماکوٹھوس ثبوت کے ساتھ ڈاکٹروں کی ترقیوں کی شفافیت کوچیلنج کررہے ہیں لیکن یہ تو عدالت عظمیٰ محکمہ صحت کی سنگین بے قاعدگیوں کا کوئی نوٹس لے رہی ہے اورنہ ہی تاخیری حربوں پرسیکریٹری صحت کے سروس رولز کے مطابق انہیں ڈی گریڈ کرنے جیسی کسی انظباطی کارروائی سے گزار رہی ہے جبکہ خود چیف جسٹس صاحب آپ کوشاید یاد نہیں کہ آپ نے ڈاکٹروں کی ترقی کے عمل کے بغیر ان کے کسی اورمحکمے میں تبادلے پرپابندی عائد کی ہے اورپھر آپ خود ی بغیر کسی سزا کے انہیں دوسرے محکمے میں خدمات انجام دینے کا مشورہ دے رہے ہیں جناب چیف جسٹس صاحب یہ آپ کے علم میں ہوگا کہ سیکریٹری صحت کامنصب نبھانے سے قبل ڈاکٹر فضل اﷲ پیچوہو سیکریٹری تعلیم تھے ۔جہاں کے وزرائے تعلیم نے نامزدگی کے باوجود ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا اوریہ وہاں سے نیب کے مقدمے کے اعزازکے ساتھ محکمہ صحت میں آئے ہیں جہاں محکمہ تعلیم کی طرح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے جہاں5400ڈاکٹروں کی بھرتی یہ کہہ کرکی گئی ہے کہ یہ ڈاکٹرز بھرتی نہ ہوئے تو محکمہ صحت سندھ میں تالا لگ جائے گا لیکن5400ڈاکٹروں کے انٹرویو کیلئے سیکریٹری صحت نے گریڈ20کے سینئر اورایمان دار افسران کو پبلک سروس کمیشن میں بھیجنے کے بجائے گریڈ19کے جونیئر ڈاکٹروں ڈاکٹر محمود قریشی ،ڈاکٹر خلیل پٹھان کونامزد کیا جودونوں سکریٹری صحت کے کلاس فیلو ہونے کی شہرت رکھتے ہیں اورڈاکٹرخلیل پٹھان محکمہ صحت میں کرپشن کا مجسمہ ہیں جولیاری جنرل اسپتال میں واٹرکمیشن کے چیئرمین جناب جسٹس (ر)امیرمسلم ہانی کے ہاتھوں کرپشن کے مبینہ ثبوت کے ساتھ پکڑے گئے ہیں5400نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی تقرریاں محکمہ ریونیو کے فہیم چاچڑ کو سیکشن افسر بناکرکروڑوں روپے کمائے گئے 5400ڈاکٹروں کا میڈیکل فٹنس ان کے اضلاع کے بجائے کراچی میں کرایاگیا ان ڈاکٹروں میں خواتین ہندو ڈاکٹروں کی اکثریت ہے جن کا تعلق ضلع تھرپارکر سے ہے۔ پھرعدالت عظمیٰ میں تھر کے اسپتالوں میں سینکڑوں اسامیاں خالی ہیں کی رپورٹ جمع کرائی جاتی ہے جناب چیف جسٹس صاحب بتانے کو ابھی اوربھی بہت کچھ ہے لیکن محکمہ صحت کوایمرجنسی میں بچانے کے لئے جے آئی ٹی بنانا اب بہت ضروری ہے۔
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...
سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو خبردار کیا غزہ پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے پانچ گھنٹے طویل اجلاس کا ایجنڈا غزہ پر قبضہ تھا، قیدیوں کو لاحق خطرات پر تشویش اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ث...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...