... loading ...
سوال:کیا نیل پالش لگاسکتے ہیں یا نہیں ؟میں نے کسی سے سناہے کہ اگرکسی نے نیل پالش لگائی اور اس کا اسی حالت میں انتقال ہوجائے تواس کا غسل بھی نہیں ہوتا۔کیا یہ بات ٹھیک ہے؟
جواب:ناخن پالش لگانے سے اس کی تہہ جم جاتی ہے،جب تک اسے صاف نہ کردیا جائے پانی نیچے نہیں پہنچ سکتا،ناخن پالش کو صاف کیے بغیروضو اور غسل نہیں ہوتا۔نیز اگرکسی کاانتقال اس حال میں ہوجائے کہ ناخن پالش لگی ہوتو علماء نے لکھا ہے کہ ناخن پالش صاف کرکے اسے غسل دیا جائے گا۔شہیداسلام حضرت مولانامحمدیوسف لدھیانویؒ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریرفرماتے ہیں:
سوال:اگرکہیں موت آگئی توناخن پالش لگی عورت کی میت کاغسل صحیح ہوجائے گا؟
جواب:اس کا غسل صحیح نہیں ہوگا،اس لیے ناخن پالش صاف کرکے غسل دیاجائے۔[آپ کے مسائل اوران کاحل،عنوان:ناخن پالش والی میت کی پالش صاف کرکے غسل دیں،جلد:3،صفحہ:151،مطبوعہ:مکتبہ لدھیانوی کراچی]فقط واللہ اعلم
شادی کے لیے وظیفہ
سوال:اگرشادی میں رکاوٹ ہوتواس کاکیاحل ہے کونسی دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب:نمازعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِییفْ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔
معدوم شیء کی بیع کرنا
سوال:سوال یہ ہے کہ حق تعلی یعنی صرف فضاء کی بیع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟اور چونکہ آج کل یہ مسئلہ بہت زیادہ لوگوں کو پیش آتاہے ،عمارت وجود میں نہیں آتی پہلے سے فلیٹیں فروخت کردی جاتی ہیں وغیرہ۔،لہذااگرکوئی متبادل صورت شریعت میں ہو تواس سے آگاہ فرمائیں۔
جواب:حق تعلی یعنی فضاکی بیع کوعدم مال ہونے کی بناپرفقہاء کرام نے ناجائزلکھاہے۔البتہ یہ صورت اختیارکی جاسکتی ہے کہ وجودمیں آنے سے قبل کسی شئی کی خریدوفروخت کی بجائے وعدہ بیع کرلیاجائے اوروعدہ بیع کی صورت میں کچھ رقم ایڈانس کے طورپررکھی جاسکتی ہے۔اورجب وہ شئی وجودمیں آجائے پھرمکمل طورپرخریدوفروخت کی بات کردی جائے۔ (الھدایۃ 3/46ط:المکتبہ الاسلامیۃ)
نیند کے لیے وظیفہ
سوال:مجھے نیندنہیں آتی ،بے سکونی ہوتی ہے،براہ کرم کوئی دعا بتلادیں۔
جواب:حدیث شریف میں ہے کہ حضرت خالدبن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نیندنہ آنے کی شکایت فرمائی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مندرجہ ذیل دعاانہیں سکھائی۔اَللّھْمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَمَا اَظَلَّت وَرَبَّ الارَضِینَ وَمَا اقَلَّت وَرَبَّ الشَّیَاطِینِ وَمَا اضَلَّت ْ کن لی جَارًا مِن شَرِّ جَمِیعِ الجِنِّ وَالاانسِ ، واَن یْفرَطَ عَلَی اَحَد مِنھم اون یْؤیذِیَنی عَزَّ جَارْک وَجَلَّ ثَنَاؤْک وَلا اِلَہَ غَیرْکہَ.[المعجم الکبیرللطبرانی،جلد:4،صفحہ:174،مطبوعہ:بیروت]لہذا اس دعاکے پڑھنے کااہتمام کریں۔
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...
تختِ مظفرآباد کیلئے سیاسی بساط بچھ گئی، امیدواروں کے ناموں پر پراسرار خاموشی،اگلا صدر اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے، آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ 30 روز کے اندر صدارتی انتخاب کا عمل مکمل کیا جانا ضروری ہے،نون لیگ اپنا صدر لائے گی(راجا فاروق حی...
تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے س...
ریکارڈ روم کاتالا لگا ہونے پر افسران کا اظہاربرہمی،تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لے گئے ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں، ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ...
نیتن یاہوکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ایران کے معاملے پر گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق بورڈ عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا،رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس اقدام میں...
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...