... loading ...
چین میں دو بندروں کو اسی تکنیک کی مدد سے کلون کیا گیا ہے جس سے 1996 میں مشہورِ زمانہ ڈولی بھیڑ کو کلون کیا گیا تھا۔ژونگ ژونگ اور ہُوا ہُوا نامی یہ دونوں کلون کردہ بندر چین کی ایک لیبارٹری میں کئی ہفتے پہلے پیدا ہوئے تھے۔یہ بندر جینیاتی طور پر ایک دوسرے کے مماثل ہیں اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان پر تحقیق سے انسانی بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔تاہم ناقدین کے مطابق اس سے اخلاقی سوالات اٹھتے ہیں اور دنیا انسانی کلوننگ سے مزید قریب ہو گئی ہے۔چینی سائنس اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنس کے چیانگ سن نے کہا کہ کلون کردہ بندر بعض اقسام کے سرطانوں، مدافعتی نظام کی بیماریوں اور میٹابولک بیماریوں جیسے امراض پر تحقیق میں مدد دیں گے۔ یہ ایسی بیماریاں ہیں جن کی بنیاد جینیات میں ہے ۔ پرائمیٹ جانوروں کی حیاتیات کے بارے میں بہت سے سوالات ہیں جنھیں اس اضافی ماڈل کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے۔ژونگ ژونگ آٹھ ہفتے قبل اور ہوا ہوا چھ ہفتے قبل پیدا ہوا تھا۔تحقیق کاروں کے مطابق ان بندروں کو بوتل سے دودھ پلایا جا رہا ہے اور ان کی نشو و نما نارمل ہے۔ انھیں توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید بندر کلون کیے جائیں گے۔لندن میں واقع فرانسس کرک انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر روبن لوول بیج نے کہا کہ جو تکنیک ان بندروں کو کلون کرنے میں استعمال کی گئی ہے وہ بہت ‘غیرموثر اور غیر محفوظ ہے۔ شائع شدہ تحقیق ایسی نہیں جس پر چل کر انسانی کلون پیدا کیے جا سکیں۔برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیرن گرفن کہتے ہیں کہ اس سے انسانی بیماریوں کو سمجھنے میں مدد تو ملے گی لیکن اس سے اخلاقی سوال اٹھتے ہیں۔اس اخلاقی معیار کا محتاط جائزہ لینا ہو گا جس کے تحت ایسے تجربات کیے جاتے ہیں۔سائنس دانوں نے 20 سال قبل سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں ڈولی نامی بھیڑ کو کلون کر کے تاریخ رقم کی تھی۔اس کے بعد سے متعدد ممالیہ جانور کلون کیے جا چکے ہیں، جن میں گائے، سور، کتے، بلیاں اور چوہے شامل ہیں۔تاہم یہ دو چینی بندر پہلے پرائمیٹ (بندروں کی نسل، جس میں انسان بھی شامل ہے) ہیں جنھیں کلون کیا گیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوب خان کو قبر سے نکال کر بھی آرٹیکل 6 لگانا چاہیے اور اُسے قبر سے نکال کر پھانسی دینا چاہیے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر...
پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جا...
پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو پکتیکا میں نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ایک وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے یا کسی پاکستانی وفد کے اتوار کے ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان ...
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہلِ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اب حکومت کو تجاویز کارکن دیں گے۔حیدر آباد میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیا...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنیکی تجویز سامنے آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں...
سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت ہی میں ہے ، بات چیت کے لئے اپنی کوشش کرتے رہیں گے ، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کو اچھی صحت اور اچھے موڈ میں پایا، 6ججز کے خط سے متعل...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں ہے ۔لاہور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، روپے کی قدر مستحکم اور افراط زر میں کمی آرہی ہے ، پچھلے 8 سے 10 ماہ میں میکرو ا...
سمیع اللہ ملک میں اس خوفناک لمحات سے بھی واقف ہوں جب ایٹمی بریف کیس کابٹن دبانے کی مکمل طاقت رکھنے والے امریکی صدرٹرمپ کے بارے میں ایک مشہورزمانہ امریکی ماہرنفسیات بھرپوردلائل کے ساتھ عالمی میڈیاپرببانگ دہل ٹرمپ کی دماغی صحت پر اپنے شک وشبہ کا اظہارکرتے ہوئے اپنے خدشات کااظہار ک...
آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری شدید احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 16 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں می...
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں،توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔ قمرالزمان کائرہ نے ایک انٹرویومیںکہاکہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ...
پاکستان تحریک انصاف نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیان دئیے ہیں جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے ۔بانی چئیرمین نے واضح ہد...