... loading ...

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی تخلیق اور فلسطین پر غیر قانونی قبضے اور ظلم و ستم پر برطانیہ کی حکومت کے خلاف دعویٰ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خلیجی اخبار “گلف نیوز” کے مطابق محمود عباس کہتے ہیں کہ وہ 1917ء کے اعلان بالفور پر برطانیہ کے خلاف مقدمہ کریں گے جس میں فلسطین کے “یہودیوں کا قومی وطن” قرار دیا گیا تھا۔ یہ اعلان ان کی جانب سے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کیا۔ وہ ماریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوت میں عرب لیگ کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ ریاض المالکی نے کہا کہ یہ مقدمہ عالمی عدالت میں دائر کیا جائے گا البتہ اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
اعلان بالفور نے مستقبل کی اسرائیلی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی تھی، جس کے بعد برطانیہ کے قبضے میں موجود فلسطین کی جانب یہودیوں کی بڑی تعداد نے ہجرت کی تھی۔
مقدمہ تیار کرنے والی فلسطینی ٹیم میں شامل ڈاکٹر ھنا عیسیٰ کے مطابق فلسطینی کوشش دراصل برطانیہ کی حکومت کو پیغام دینے کی کوشش ہے کہ وہ اپنی تاریخی ذمہ داری قبول کرے اور جرمنی کی مثال کی پیروی کرے کہ جس نے نازی ہولوکاسٹ کے شکار افراد پر ہونے والے ظلم کو تسلیم کیا اور اس کی تلافی بھی کی۔
اسرائیل نے 1948ء میں برطانیہ کا مینڈیٹ مکمل ہوتے ہیں “آزادی” کا اعلان کیا اور اس کے بعد عرب ممالک کے خلاف ہونے والی جنگ بھی جیتی۔
ریاض المالکی نے کہا کہ اعلان بالفور ایک خفیہ سیاہ اعلان تھا جو انہوں نے کیا جو اس زمین کے مالک نہیں تھے اور ان لوگوں کے ساتھ جو اس کے حقدار نہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلان بالفور مکمل طور پر غیر قانونی اور عالمی قوانین کے لحاظ سے ناجائز تھا۔ برطانوی حکومت نے وہ سرزمین دے دی جو اس کی نہیں تھی، وہ بھی ان کو جو غیر مستحق تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت نے اعلان بالفور کو عملاً نافذ کیا اور صیہونی تحریک کو چار اہم افواج بنانے میں مدد دی کہ جنہوں نے 531 شہروں اور دیہات کی تباہی میں حصہ ڈالا۔ فلسطینی عوام کے مصائب و آلام اس وقت سے شروع ہوئے اور آج تک جاری ہیں۔ برطانیہ کی حکومت کو لازماً کرنی چاہیے جو آج بھی اسرائیل کی سب سے بڑی اتحادی اور شراکت دار ہے۔

خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...