... loading ...

نواز حکومت نے پاناما لیکس پر مسلسل دباؤ کے بعد اب ایک جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجود ڈاٹ کام کو ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ نوازشریف نے مسلم لیگ کے بعض رہنماوؤں کوپاناما لیکس کے مسئلے پر ایک جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ اُنہیں باور کرایاگیا ہے کہ حکومت کو اب کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں اور حزب اختلاف ، بالخصوص تحریک انصاف کے دباؤ میں آنے کے بجائے اُنہیں اپنے دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی جائے۔ یہ ہدایت مسلم لیگ کے اُن رہنماوؤں کو کی گئی ہے جو عام طور پر ذرائع ابلاغ کی زینت بنے رہتے ہیں اور مریم نواز کی سربراہی میں قائم میڈیا کنٹرول کے ادارے کی مسلسل ہدایات کے تحت بروئے کار آتے ہیں۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق نواز حکومت نے پاناما لیکس پر پیدا ہونے والے دباؤ کو ایک مرتبہ پھر اُن حلقوں کی کارستانی باور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو عمران خان کے پچھلے دھرنے کے دنوں میں پس پردہ متحرک رہی ہیں اور جسے عمران خان دھرنے کے دنوں میں امپائر کی اُنگلی اُٹھنے کے حوالے سے اکثر موضوع بحث لاتے تھے۔ جسے بعدازاں طنزاً “اُنگلی والی سرکار” سے بھی تعبیر کیا جاتا رہا۔ وجود ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطابق نواز حکومت دھرنے کے دنوں میں نظام کے حساس شعبوں میں کارگزار اُن اہم ترین لوگوں کی سرگرمیوں کا ذکر سیاسی طور پر کرنا شروع کردیا تھا۔ اور اس طرح اُنہیں پسپائی پر مجبور کیا تھا۔ نواز حکومت کے حلقوں میں باور کیا جاتا ہے کہ اسی طرح کی حکمت عملی سے ایک مرتبہ پھر اُن “قوتوں ” کو پسپا کردیا جائے گا جو پس منظر میں نواز حکومت کے اندازوں کاے مطابق مبینہ طور پر کارگزار ہو سکتی ہیں۔
مبصرین کے نزدیک یہ ایک دو دھاری تلوار بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ دھرنے کے دنوں میں پس پردہ جاری رہنے والی سرگرمیان اہم ترین اداروں کے اہم ترین افراد کے انفرادی طرزِ عمل کا نتیجہ تھیں جسے کسی بھی سطح پر ادارہ جاتی حمایت حاصل نہیں تھی۔ مگر اب یہ معاملہ ایک مختلف ڈگر پر بھی جاسکتا ہے۔ کیونکہ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے ادارے کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ایک خطرناک ردِ عمل بھی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...