... loading ...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1973 کے تحت لیبیا میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ‘نو فلائی زون’ تخلیق کیا گیا تھا۔ اس پورے معاملے میں فرانس پیش پیش تھا لیکن سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی منظر عام پر آنے والی 3 ہزار ای میلز سے ایسے ٹھوس شواہد سامنے آتے ہیں جو یہ بتانے کے لیے کافی ہیں کہ مغربی ممالک نیٹو کا استعمال کرتے ہوئے لیبیا کے رہنما معمر قذافی کا تختہ الٹنا چاہ رہے تھے، عوام کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ اس لیے کیونکہ انہیں قذافی کے ایک افریقی کرنسی کے اجرا کے منصوبوں کا علم ہوگیا تھا، جو مغربی ممالک کے مرکزی بینکاری نظام کی اجارہ داری کا مقابلہ کرتا۔
ہلیری کلنٹن کی ای میلز ظاہر کرتی ہیں کہ فرانس کی قیادت میں لیبیا کے خلاف شروع کی گئی نیٹو فوجی مہم کا ایک مقصد تو لیبیا میں تیل کی پیداوار میں بڑا حصہ حاصل کرنا تھا اور دوسرا فرانس کے زیر اثر افریقی علاقوں میں فرانسیسی اثر و رسوخ کم کرنے کی قذافی کی کوششوں کا خاتمہ بھی تھا۔
اپریل 2011ء میں ایک ای میل، جو وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو غیر سرکاری مشیر اور طویل عرصے سے ان کے محرم راز، سڈن بلومنتھیل نے بھیجی تھی، مغرب کی غارت گرانہ سوچ کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔ اس ای میل کا موصوع “فرانسیسی گاہک اور قذافی کا سونا” تھا۔ فارن پالیسی جرنل بتاتا ہے کہ:
یہ ای میل نشاندہی کرتی ہے کہ فرانس کے صدر نکولا سرکوزی لیبیا پر حملہ کرتے ہوئے پانچ مقاصد ہیں: لیبیا کے تیل پر قبضہ کرنا، خطے میں فرانسیسی اثر و رسوخ کو یقینی بنانا، مقامی سطح پر یعنی فرانس میں اپنی ساکھ بہتر بنانا، فرانس کی فوجی طاقت کا اظہار کرنا اور فرانسیسی بولنے والے افریقی علاقوں کو قذافی کے اثر و رسوخ سے بچانا۔
اس ای میل کا سب سے حیرت انگیز حصہ وہ ہے جس میں اُس بڑے خطرے کا خاکہ کھینچا گیا ہے جو قذافی کے سونے اور چاندی کے ذخائر سے درپیش ہے۔ 143 ٹن سونا اور لگ بھگ اتنی ہی چاندی، جو فرانسیسی فرانک کو افریقہ کی اہم ترین کرنسی کے طور پر پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔
ای میل واضح کرتی ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع نے اشارہ دیا تھا کہ لیبیا پر فرانس نے شدت اور سرعت کے ساتھ حملہ کیا وہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ اپنی بڑی طاقت کے اظہار کے لیے کیا گیا تھا، جس میں جس میں سامراجی کامیابی کے لیے نیٹو کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا، یہ ہرگز انسانوں کو بچانے کے لیے کیا گیا حملہ نہیں تھا جو عام طور پر عوام سمجھتے رہے۔
ای میل کے مطابق یہ سونا موجودہ بغاوت سے پہلے جمع کیا گیا تھا اور اسے ایک “پین-افریقن کرنسی” کے قیام میں استعمال کیا جانا تھا جو لیبیا کے طلائی دینار کی بنیاد پر ہوتی۔ یہ منصوبہ فرانسیسی بولنے والے افریقی ممالک کو فرانسیسی فرانک کا ایک متبادل فراہم کرنے کی حیثیت سے تیار کیا گیا تھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اس سونے اور چاندی کی مالیت 7 ارب ڈالرز سے زیادہ تھی۔ فرانس کے انٹیلی جنس افسران نے اس منصوبے کا سراغ موجودہ بغاوت کے آغاز پر ہی پا لیا تھا اور یہی اہم عوامل میں سے ایک تھا جس نے صدر نکولا سرکوزی کو لیبیا پر حملے کا فیصلے لینے پر آمادہ کیا۔
یہ ای میل محض ایک ہلکی سی جھلک فراہم کرتی ہے کہ اکثر و بیشتر خارجہ پالیسی کس طرح کام کرتی ہے۔ ذرائع ابلاغ میں پیش کیا گیا کہ مغرب کی مدد سے لیبیا میں کی گئی فوجی مداخلت انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ضروری ہے، جبکہ حقیقی محرک یہ تھا کہ قذافی ایک براعظمی کرنسی کے ذریعے خطے کی اقتصادی آزادی کا منصوبہ بنا رہے تھے، جو خطے میں فرانس کے اثر و رسوخ اور طاقت کو کم کر دیتی۔
یہ ثبوت ظاہر کرتا ہے کہ فرانس کے انٹیلی جنس حکام کو علم تھا کہ وہ مغرب کے مرکزی بینکاری نظام کا مقابلہ کرنے والی ایک کرنسی تخلیق کرنے جا رہے ہیں، یہیں سے معاملے کو فوجی انداز میں حل کرنے کا آغاز ہوا اور بالآخر نیٹو اتحاد شامل ہوگیا۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...