... loading ...

ایران نے اپنے جوہری ری ایکٹر کا حساس مرکزی حصہ نکال دیا ہے اور اقوام متحدہ کے معائنہ کار اب جوہری معاہدے کی یہ اہم شرط مکمل ہونے کے بعد ری ایکٹر کا معائنہ کریں گے۔
اراک میں واقع اس جوہری تنصیب میں سے ری ایکٹر کا اخراج ایران کی نیوکلیئر بم بنانے کی صلاحیتوں کا تقریباً خاتمہ کردے گا۔ یہ امریکا سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات اور معاہدے کی سخت ترین شرط تھی، اور اب یہ معاملہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ایران کی جوہری توانائی انجمن کے ترجمان بہروز کمالوندی نے بتایا کہ اراک ری ایکٹر کا مرکزی حصہ نکال دیا گیا ہے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اہلکار اس کی تصدیق کے لیے مقام کا دورہ کریں گے اور ایجنسی کو اطلاع دیں گے۔ “اب ہماری نظریں یومِ نفاذ پر ہیں۔” کمالوندی کے الفاظ میں یہ وہ دن ہوگا جب معاہدے کے تحت ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ہٹائی جائیں گی اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دن بہت جلد آئے گا۔
ادھر واشنگٹن میں محکمہ داخلہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ “میرا نہیں خیال کہ یومِ نفاذ کا دن اتنا قریب ہے،” البتہ انہوں نے تصدیق کی کہ اراک ری ایکٹر کا مرکز بند کرکے اسے کنکریٹ سے بھر دیا گیا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ جان کیری نے بھی کہا ہے کہ ان کے ایرانی ہم منصب نے بتایا ہے کہ مرکزی حصہ نکال دیا گیا ہے اور اسے کنکریٹ سے بھر کر تلف کردیا جائے گا۔
ایران اور امریکا سمیت چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جولائی 2015ء میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرے گا جس کے بدلے میں اس پر عائد معاشی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ البتہ ان پابندیوں کا خاتمہ اس وقت ہوگا جب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) تصدیق کرے گی کہ ایران نے معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کیا ہے۔ ویسے ایران دیگر تنصیبات سے بھی سینٹری فیوجز نکال چکا ہے اور کئی ٹن کم افزودہ یورینیم روس بھیج جاچکا ہے۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...