... loading ...

شمال مشرقی انگلینڈ کے دو مسلمانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کی جانب سے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ مسلمان برادری کے اندر جاسوسی کریں، اور اس کے بدلے میں مراعات کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ معلومات اس وقت منظر عام پر آئیں جب ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران برطانیہ کی سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی کے 7 واقعات کو قبل از وقت روکا۔ اقدامات کے بارے میں سوال پر انسداد دہشت گردی کے ماہر رافیلو پنٹوچی کہتے ہیں کہ “دراصل ایجنسی ایک مخصوص گروہ پر نظر رکھے ہوئے ہے، وہ ان کی نگرانی کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اس کے خدشات حقیقی ہیں۔” مخصوص گروہ سے سمجھ جائیں ان کا اشارہ کس طرف ہے، ظاہر ہے مسلمانوں کی طرف۔ خیر، موصوف مزید کہتے ہیں کہ آپ کے علم میں ہوگا کہ اس معاملے مین توازن برقرار رکھنا بڑا مشکل کام ہے۔ آپ کو ایسے لوگ بھی ملیں گے جن کا اس کام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور جب انہیں علم ہوگا تو انہیں خوف بھی محسوس ہوگا۔ لیکن اگر برطانیہ کو درپیش دہشت گردی کے خطرات دیکھیں تو سیکورٹی ایجنسیوں کا یہ کام بہت ضروری بھی دکھائی دیتا ہے۔
بہرحال، ٹی سائیڈ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ایک رکن حسن سے پولیس اور اسپیشل برانچ کے افراد کی چند ملاقاتیں ہوئیں اور ایک روز انہیں ایک کال آئی۔ انہیں ایک ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا، وہ بھی ایسے افراد کے ساتھ جنہیں وہ نہیں جانتے۔ ان کے پاس کوئی بزنس کارڈ نہیں تھا اس لیے شبہ مزید بڑھ گیا کہ یہ خفیہ اہلکار ہیں۔ ملاقات کے دوران حسن سے پوچھا گیا کہ وہ برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے؟ آخری مرتبہ پاکستان کب گئے تھے؟ کیا کبھی کسی شدت پسند گروپ سے ملاقات ہوئی؟ وغیرہ۔ حسن نے جواب دیا کہ نہیں ان کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی اور واضح کیا کہ ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے اور وہ تعطیلات منانے کے لیے وہاں جاتے ہیں۔
حسن کہتے ہیں کہ ان اہلکاروں کی خواہش تھی کہ میں مسلمانوں کے اندر رہتے ہوئے ان کے لیے جاسوسی کروں۔ اگر میں دیکھوں کہ کسی غلط سوچ کا حامل ہے یا وہ کسی مجرمانہ سرگرمی کا منصوبہ بنا رہا ہے تو مجھے فوری طور پر خفیہ اداروں کو آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے بدلے مجھے پرکشش پیشکشیں کی گئیں جیسا کہ ٹریفک چالان کی صورت میں مجھے ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی، خاندان بیرون ملک رہتا ہے تو اسے بھی بلوا لیا جائے گا اور اس کے ویزے کے تمام معاملات بالکل آسانی سے حل کیے جائیں گے۔ جس پر حسن نے ان سے کہا کہ یہ سہولیات دینے کی ضرورت نہیں، اگر میں کچھ غلط دیکھوں گا تو خود ہی اس کی اطلاع کردوں گا۔
اس کے بعد تو گویا ملاقاتوں کا سلسلہ ہی چل نکلا۔ حسن کو ہر ہفتے بلایا جانے لگا، یہاں تک کہ ایک مرتبہ انہیں ایک شخص کی تصویر بھی دکھائی گئی اور پوچھا گیا کہ اس کو جانتے ہو؟
اس معاملے پر ابھی تک وزارت داخلہ نے تبصرہ نہیں کیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ سیکورٹی ایجنسیوں کے کام کے حوالے سے عام تبصرہ نہیں کرتی۔
حسن کہتے ہیں کہ کئی ہفتوں تک کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ میں سخت پریشان ہو گیا ہوں۔ وہ مجھ سے کیوں ملتے ہیں؟ میں کوئی مجرم تو نہیں۔ میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا اور جاسوس بھی نہیں بننا چاہتا۔
چند حلقوں کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں پر اتنے سنگین الزامات کا یوں سرعام ذرائع ابلاغ پر آجانا بھی ایک خفیہ منصوبہ ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں مسلمان برادری کے اندر عدم اعتماد اور خلش کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...