... loading ...

عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان کی پہلی اور اہم تحریر برطانیہ کے معروف روزنامے گارجین میں چھپی ہے لیکن نیوزویک پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تحریر دراصل اس کے لیے لکھی گئی تھی، بلکہ اس میں تمام ترامیم بھی اسی کے عملے نے کیں اور اسے قابل اشاعت بنانے کے بعد جب چھپنے کا مرحلہ آیا تو ریحام خان نے 35 ہزار پاؤنڈز کی خطیر رقم کا مطالبہ کردیا، جو پاکستانی روپے میں 56 لاکھ روپے سے بھی زیادہ کی رقم بنتی ہے۔
یہ اہم ترین انکشاف نیوزویک پاکستان کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ریمل محی الدین نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ریحام خان کا گارجین میں چھپنے والا مضمون دراصل نیوزویک پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا اور تدوین مکمل ہوجانے کے بعد ریحام کی حال ہی میں ملازمت پر رکھی گئی پریس نمائندہ نے 35 ہزار پاؤنڈز کا مطالبہ کردیا جس پر ہم نے انتہائی مہذب انداز میں انہیں منع کردیا۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں گارجین میں فیچرز کمیشننگ ایڈیٹر نوشین اقبال بھی میدان میں آئیں، جن کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار سے اس تحریر کا کوئی معاوضہ نہیں لیا گیا۔ جس کے بعد جواب در جواب کا سلسلہ شریک ہوگیا۔ نیوزویک نے نوشین سے کہا کہ جس تحریر کی آپ نے تدوین کی ہے، وہ دراصل ہماری ایڈٹ کردہ تھی۔ جس پر نوشین نے کہا کہ وہ اس معاملے سے آگاہ نہیں ہیں، انہیں تو اصل تحریر کے طور پریہ مواد دیا گیا تھا۔

بالآخر ریحام خان بھی میدان میں کود پڑیں اور نیوزویک کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اخبارات ادائیگی نہیں کرتے اور میں نے صرف ساکھ کی وجہ سے بڑے اخبار کا رخ کیا۔

اس سہ مکھی جنگ کو دیکھتے ہوئے عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی معاملے پر تبصرے شروع کردیے جس پر ایک کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ مجھے کسی تحریر یا انٹرویو کا کوئی معاوضہ نہیں ملتا اور ایک مرتبہ پھر کہا کہ گارجین میں تحریر مفت چھاپی گئی تھی۔

آزاد ذرائع سے اس معاملے کی اب تک تحقیق نہیں ہوئی ہے لیکن بعد ازاں نیوزویک تمام تر ثبوتوں کے ساتھ میدان میں آیا۔ جس نے بتایا کہ 3 نومبر کو ریحام خان کو بتایا گیا تھا کہ ادارہ 10 روپے فی لفظ کے حساب سے اپنے لکھاریوں کو ادائیگی کرتا ہے اور یہ نرخ اس وقت تک قابل بحث نہیں بنے تھے جب تک 8 نومبر کوریحام نے اپنا مضمون واپس نہ لے لیا حالانکہ ایک روز قبل نیوزویک کے عملے نے اس کی تدوین بھی مکمل کرلی تھی اور ریحام اسے قبول بھی کرچکی تھیں۔ اس کے بعد ریحام کی پریس نمائندہ میدان میں آ گئیں، جن کو حال ہی میں اس عہدے پر رکھا گیا تھا اور آگے نیوزویک کے ساتھ خط و کتابت انہوں نے کی۔ انہوں نے سب سے پہلے تو یہ حکم جاری کیا کہ تحریر کو فوری طور پر روک دیا جائے اور جب تک معاوضے کا معاملہ طے نہ پا جائے اسے نہ چھاپا جائے۔ جب نیوزویک نے اپنی پرانی پیشکش کے بارے میں بتایا تو شازانہ راجہ نامی ریحام کی نمائندہ نے کہا کہ یہ بہت کم ہیں اور اس تحریر کے لیے ان کا ممکنہ ہدف 35 ہزار پاؤنڈز ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے نیوزویک کے دیگر بین الاقوامی ایڈیشنز میں بھی اس تحریر کی اشاعت کی ضمانت مانگی اور کہا کہ نیوزویک پاکستان میں یہ تحریر ‘کور اسٹوری’ کی حیثیت سے چھپے۔

مطالبات کی اس طویل، اور بھاری فہرست، کے سامنے آنے کے بعد نیوزویک نے اپنی تدوین شدہ تحریر ہی چھاپنے سے معذرت کرلی۔ جس کے چند دن بعد 13 نومبر کو شازانہ راجہ کی ایک اور ای-میل آئی جس میں معاملے پر دوبارہ غور کے لئے کہا گیا تھا لیکن پہلے تجربے کے بعد نیوزویک نے اسے مزید آگے بڑھانے سے انکار کردیا۔

ایک ہفتہ بھی نہ گزرا تھا کہ یہی تحریر، جسے نیوزویک پاکستان کے عملے نے ایڈٹ کیا تھا، برطانوی روزنامے میں چھپ گئی۔ واضح رہے کہ اس تحریر میں ریحام خان نے اپنی طلاق کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ عمران خان کے موجود دباؤ کو کم کرنا چاہتی تھیں، اس لیے اپنا راستہ الگ کرلیا تاکہ عمران خان اپنے اصل مقصد پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...