... loading ...

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے عراق پر حملے سے ایک سال قبل ہی امریکا کو یقین دہانی کرا دی تھی کہ اگر صدام حسین کے خلاف کارروائی کی گئی تو وہ امریکا کی مکمل حمایت کرے گا۔ یہ انکشاف برطانیہ کے اخبار ‘ڈیلی میل’ نے ایک نئی خفیہ دستاویز کے حوالے سے کیا ہے۔
اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے لیے ایک یادداشت میں وزیر خارجہ کولن پاول نے لکھا تھا کہ “ہم جیسے جیسے دہشت گردی اور عراق کے خلاف جنگ میں آگے بڑھیں گے، بلیئر بدستور آپ اور امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وہ آپ کی تزویراتی، تدبیراتی اور عوامی امور کی گفتگو کریں گے جو ان کے خیال میں ہمارے مشترکہ مقصد کے لیے عالمی حمایت کو بڑھائے گی۔”
یکم اپریل 2012ء کو ‘ڈی کلاسیفائی’ ہونے والی یہ یادداشت اپریل 2002ء کے اوائل میں برطانوی وزیراعظم کے دورۂ امریک سے قبل صدر جارج بش کو دی گئی ایک بریفنگ کا حصہ تھی۔ پاول نے بش کو بتایا تھا کہ “ٹونی بلیئر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آپ کے ساتھ کرافورڈ میں وقت گزارنا چاہتے ہیں تاکہ آپ اور لارا بش کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کو بھی مزید بہتر بنا سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “بلیئر افغانستان، عراق، مشرق وسطیٰ، روس اور نیٹو میں توسیع اور تجارت و ترقی کے موضوعات پر آپ سے بات کرنا چاہیں گے۔”
باہمی تعاون صرف عراق تک محدود نہیں تھا، یادداشت کے مطابق “بلیئر اور برطانیہ طویل عرصے سے ہمارے ساتھ افغانستان میں ہیں۔ وہ 1700 کمانڈوز پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں حالانکہ ان کے ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ برطانوی افواج سخت دباؤ میں ہیں۔ افغانستان میں بین الاقوامی سیکورٹی امدادی افواج (ایساف) کی قیادت پر ترکی کو مائل کرنے کے لیے متحرک سیاسی، عسکری اور مالیاتی امداد کا بھی برطانیہ خیرمقدم کرتا ہے۔”
“عراق کے خلاف اگر فوجی آپریشن ضروری ہوا تو بلیئر ہمارے ساتھ ہوں گے۔ وہ دو نکات پر قائل ہیں: خطرہ حقیقت پر مبنی ہے؛ اور صدام حسین کے خلاف یہ کارروائی مزید علاقائی کامیابیاں فراہم کرے گی۔ ان کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع قائل ہیں البتہ کابینہ تقسیم ہے۔ لیبر پارٹی اور برطانوی عوام عسکری کارروائی کی ضرورت پر قائل نہیں ہیں۔ اب بلیئر اپنے خیالات پیش کریں گے کہ عراق سے بین الاقوامی امن کو کیا خطرات درپیش ہیں؟ اور عراق کے پڑوسیوں کو اپنے ساتھ کیسے ملایا جائے؟ ساتھ ساتھ برطانیہ خطے اور یورپ میں حمایت کو بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ساتھی بنے گا اور یہ بھی ظاہر کرے گا کہ آنے والے دنوں کے لیے ہم نے کیا سوچ رکھا ہے۔
1997ء سے 2007ء تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہنے والے ٹونی بلیئر بارہا تردید کرچکے ہیں کہ انہوں نے عراق کے خلاف جنگ میں جلد بازی دکھائی تھی اور اب بھی یہی کہتے ہیں کہ صدام حسین کی حکومت کے خاتمے سے عراق سے دنیا کو درپیش ایک ممکنہ جوہری خطرہ ختم ہوا ہے۔
عراق پر حملے اور دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بارے میں مزید انکشافات بھی وقت کے ساتھ ساتھ ہوتے رہیں گے، لیکن عالمی سیاسی “رہنماؤں” پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ صرف عراق میں امریکی و اتحادی جارحیت سے 10 لاکھ افراد کی جانیں گئیں، اور ملک ہمیشہ کے لیے داخلی و خارجی مسائل سے دوچار ہوا۔ اس پر کسی کا احتساب شاید کبھی نہ ہو۔
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...
موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے ،ایوان میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کی مخالفت کی جائے( لطیف کھوسہ) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ایک بار پھر گرما گرمی، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جمل...
عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق و...
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...