... loading ...

پہلے سے ہی پستی کے شکار پاک افغان تعلقات میں گزشتہ دوروز میں مزید زوال آیا ہے۔ اور دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے ماضی میں ظاہر کی گئی خوش گمانیاں تیزی سے تحلیل ہو رہی ہیں۔ جس کا واضح اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی طرف سے خطاب میں ہوا۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے 29 ستمبر بروز منگل اپنے خطاب میں کہا کہ ” ہم پاکستان سے اُن اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا کہہ رہے ہیں جن کا ہم سے چند ماہ قبل وعدہ کیا گیا تھا، جس کے تحت پاکستانی رہنماؤں نے معلوم شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔”
عبداللہ عبداللہ نے اپنے اس خطاب میں یہ بھی کہا کہ حملہ آور سرحد پار سے آتے اور اُن کے ملک کو غیر مستحکم کرتے ہیں۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو کا یہ خطاب ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ایک روز قبل قندوز پر طالبان نے ایک کثیر الجہتی حملے میں اپنا قبضہ مستحکم کر لیا تھا۔ اس خطاب کا ایک دوسرا تناظر بھی ہے۔ یہ خطاب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جس کی پاکستان شاید توقع نہ کر رہا ہو۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اس وقت اپنی تمام تر توجہ بھارت کے رویے پر مرکوز کر رکھی ہے۔ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے اقدامات پر اپنے جوابی اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ ایسے موقع پر افغانستان نے پاکستان پرتقریباً وہی الزام دُہرا دیا ہے جو بھارت عام طور پر عائد کرتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان بھی افغانستان سے کم وبیش اسی نوعیت کی شکایت رکھتا ہے۔ جس کا اظہار آج ہی کے دن پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے ہوا۔ جنرل راحیل شریف نے سینٹ کام ایشیا سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی میں یہ کہا کہ “آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پاک افغان سرحد کومحفوظ بنانا ضروری ہے۔ پاکستان میں استحکام سے ہی علاقائی ممالک میں اقتصادی تعاون فروغ پزیر ہوگا۔ اسی طرح پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات میں حصہ داری کی جاسکے گی۔”
جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کی بات کا مطلب ہی یہ ہے کہ اس معاملے میں کوتاہی کی تمام ترذمہ داری افغانستان پر ہی عائد ہوتی ہے۔
صرف ایک روز قبل افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے بھی کچھ اسی نوع کے خیالات کا اظہار ہوا۔ جس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر شکوک کے سائے مزید گہرے کیے۔ افغان صدر نے صرف ایک روز قبل 28 ستمبر کو اپنی مدت اقتدار کے ایک سال کی تکمیل پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات دو بھائیوں کے باہمی تعلق جیسے نہیں ہیں بلکہ یہ دو ریاستوں کے تعلقات ہیں۔ ”
مذکورہ انٹرویو میں افغان صدر نے پاکستان کے ساتھ اپنے دہرے رویے کو پوری طرح بے نقاب کیا اور اس میں پاکستان کے خلاف الزامات کو مختلف الفاظ کے ساتھ دُہرایا۔ اُنہوں نے یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں دیا جب طالبان نے قندوز پر چودہ سال بعد اپنا قبضہ واپس لیا۔ صرف دو روز کے ان واقعات پر ایک نظر ڈالی جائے تو پوری طرح واضح ہو جاتا ہے کہ پاک افغان تعلقات کس تیزی سے روبہ زوال ہے۔
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...
یہ میزائل سسٹم جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے،آئی ایس پی آر تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ،پاک فوج کے افسران نے کیا آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ...
آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا ہر سال 60لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری، وزیر مملکت صحت وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے 2050تک پاکستان کی آباد...
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...