... loading ...
حکومت سازی کیلئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں مرکز میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم نے اپنی شرائط سمیت پیپلز پارٹی سے متعلق اپنے کچھ تحفظات بھی پیش کئے ، دونوں جماعتوں نے ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اورمصطفی کمال پر مشتمل وفد جاتی امراء رائے ونڈ پہنچا جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مریم نواز، اسحاق ڈار ، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ، رانا ثنا اللہ خان، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب اور رانا مشہود نے قیادت کی معاونت کی ۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے انتخابات میں کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مرکز میں حکومت سازی سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے ے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مرکز میں سامنے آنے والے نمبرز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوںمیں سیاسی تعاون اورمل کر چلنے پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے سامنے پیپلز پارٹی سے متعلق کچھ تحفظات بھی پیش کئے جس پر نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ ایم کیو ایم نے کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ لینے کی شرط بھی پیش کی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ امریکی میڈیا فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، ج...
دہشت گردی کے خلاف ہیں،،ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے، گفتگو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نش...
صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا سکتی، سلمان اکر م راجہ کے ریمارکس وزیرِ اعلیٰ کے پی کی گرفتاری کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں گے، ہماری لیڈرشپ کو رہا کیا جائے، بیرسٹر گوہر ہمارے اراکین کو اٹھایا جا رہا ہے، صوبے کے اندر بے امنی کا کہا گیا او...
مقصد پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون میں اضافہ کرنا ہے، ایرانی حکام پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران دورے پر پہنچے ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق ان کے دورے کا تعلق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے بھی ہے...
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...