... loading ...
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی، بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 128 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اور ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 9 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم 10 رنز بنانے کے بعد 43 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان ٹیم نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالیے، اس موقع پر بارش کے باعث میچ روکا گیا تھا لیکن میچ بارش رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو تین رنز کے اضافے کے بعد محمد رضوان 2 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ تیس رنز کی پارٹنرشپ کے بعد 77 کے مجموعے پر فخر زمان بھی دم توڑ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا، فخر نے 50 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ میچ میں چہرے پر گیند لگ کر زخمی ہونے والے سلمان علی آغا 32 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد 96 کے مجموعے پر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ شاداب خان بھی کلدیپ یادیو کی گیندوں کو نہ سمجھ سکے اور چھکا لگانے کی کوشش میں ان کی گیند پر بانڈری پر کیچ دے بیٹھے، شاداب نے 10 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔ پاکستان کو ساتواں نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کلدیپ یادیو کی ہی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان کی آٹھویں اور آخری وکٹ فہیم اشرف کی صورت میں گری، انہیں بھی کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔ بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے صرف 25 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہادیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ لی۔ کولمبو میں بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر جانے والے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ریزرو ڈے پر پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوا۔ وکٹ پر موجود ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے پہلے محتاط انداز اپنایا اور پھر جارحانہ کھیل شروع کیا۔ کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔ پاکستانی بولرز بھارتی بلے باز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے، یوں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنا لیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...