... loading ...
الفلاح پولیس نے چند روز قبل باغ ملیر پلیہ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دونوں ڈاکو ہیں۔ تاہم مذکورہ پولیس مقابلے سے قبل پولیس اہلکار ایک ساتھ موجود دونوں بھائیوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لیکر جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ جس کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو اور بعدازاں زخمی حالت میں سڑک پر گرے ہوئے دونوں بھائیوں کی موبائل فون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس میں دونوں بھائی ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر دکھائی دیئے جبکہ ان کی موٹر سائیکل بھی سڑک پر گری ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بھی نہیں ہوتیں۔ان ویڈوز کے سامنے آنے کے بعد الفلاح پولیس کا مقابلہ مشکوک ہوگیا۔ اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر رشوت طلب کی اور نہ دینے پر دونوں بھائیوں کو پکڑ کر قبرستان کے قریب لے جا کر زخمی کیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ دونوں بھائی برگر کھانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ اہل خانہ نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس پی لانڈھی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 27 جولائی جمعرات کی شب پولیس مقابلے کے بعد ایس ایچ او الفلاح ہدایت حسین نے دعوی کیا تھا کہ پولیس نے مشکوک جان کر موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دونوں زخمی ہوگئے اور ان کی شناخت 20 سالہ نور محمد اور 19 سالہ فہیم کے نام سے کی گئی جو کہ سگے بھائی ہیں۔
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...
الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کو شوکاز جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 26 اکتوبر 2026 کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، سیاسی جماعت نے مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026...
عالمی مالیاتی ادارے کا 15 ہزار 264 ارب کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مالیا...
عدالت عالیہ نے سانحہ پمز کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا جسٹس آف پیس کا حکم معطل کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز میں بچوں کی اموات کا مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ سمیت مکمل ریکارڈ...
شہباز شریف کا بس چلے تو کابینہ کے 55 وزیروں میں سے 52 یا 53 فارغ ہوں گے اور 2 یا 3 ہی بچیں گے، حذیفہ رحمان وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کی ذہانت کا موازنہ معروف سائنسدان آئزک نیوٹن سے کیا ہے۔نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کا...