... loading ...
بھارتی ریاست اترپردیش میں جہاں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ہے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی اکثریت کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہے۔ لکھنو میں قائم ہیلتھ اینڈ ویلنیس (wellnewss) اسٹارٹ اپ کی جانب سے ریاست کے 9 اضلاع میں ایک سروے کیا گیا جس میں 3 ہزارسے زائد اسکولوں کے طلبا کو شامل کیا گیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق اسکول جانے والے 76 فیصد طلباء کے طبی مسائل کی شناخت کی گئی۔ ڈاکٹر ایس حیدر کی قیادت میں ایک ٹیم نے باڈی ماس انڈیکس کا جائزہ لیا اور لکھنو شہر سمیت 9 اضلاع کے 12 اسکولوں کے 3 ہزار 114 طلبا کی جسمانی فٹنس کا تجربہ کیا۔ سروے کے مطابق 47 فیصد بچوں کا BMI صحت مند حد حالت سے زیادہ تھا جبکہ 59 فیصد طلباء کی آنکھوں اور بینائی کے مسائل سامنے آئے جبکہ نصف سے زیادہ تعدا دمیں بچے قدو قامت اور جسامت کے معیار تک نہیں پہنچ سکے۔ سروے کے مطابق 52 فیصد بچوں کو دانتوں اوردیگرمسائل کاسامنا تھا۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے مختلف پیرامیٹرز پر سر سے پاؤں تک صحت کی اسکریننگ کی تاکہ کسی بھی طبی حالت کی مہلک شکل اختیار کرنے سے پہلے اس کی نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر حیدر نے کہا سروے کی بنیاد پر، ہم اسکول کے نصاب کے ایک حصے کے طور پر باقاعدگی سے ہیلتھ اسکریننگ کو شامل کرنے کی سفارش کر رہے ہیں اور ہر طالب علم کے تعلیمی رپورٹ کارڈ کے ساتھ ایک ہیلتھ رپورٹ کارڈ بھی تقسیم کیا جانا چاہیے تاکہ طلباء کو درپیش طبی مسائل کے بارے میں پتہ چل سکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم ہی کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے...
بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے مصنوعی ذہانت کے خلاف عدالتی جنگ میں تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے۔ اداکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا ہوا تھا تاکہ ان کے شخصیتی حقوق، ان کے نام، تصاویر، مشابہت، آواز اور دیگر چیزوں کا ڈیجیٹل میڈیا میں غلط استعمال نہ ہوسکے۔ عدالت نے سماعت...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27ستمبر...
چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے۔ حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کر دیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ...
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا لیا اور وہ جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے لندن کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ مریم ...
راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لئے صبح سویرے آپریشن شروع کیا اور لال حو...
پاکستانی کوہ پیما سرباز علی اور نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مائونٹ مناسلو سر کرلی، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8...
آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستان ٹیم میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔ بھارت 5 اکتوبر سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، اس ایونٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی ناموں کا اعلان نہیں کیا ۔آئی سی سی کی جانب سے 15 نام جمع کروانے ک...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو آج میں شاہد آفریدی بھی نہ ہوتا۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سے شو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ ایک کمرے میں ٹی وی پر اننگز چل رہی ہیں، ایک کرکٹر کی اننگ آپ بار بار دیکھیں گے، ایک کھلاڑی کی اننگ ایک بار...
دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا۔ پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قرار دے دیے۔ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ غیرملکی میڈیا ک...
کینیڈا میں سکھ اور مسلم رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کی برادریوں کے خلاف ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ اور مسلم رہنماؤں کا مطالبہ ا یسے موقع پر سامنے آیا، جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل ...