... loading ...
عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا خواب چکنا چور ہوا تو وہ فرط جذبات سے کورٹ میں رو پڑیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی زندگی کا آخری گرینڈ سلیم کھیلنے جب آسٹریلیا کے کورٹ میں اتریں تو انہوں نے اس سے قبل اعلان کیا کہ یہ ان کا آخری گرینڈ سلیم ہے۔ دلچسپ امر ہے کہ ثانیہ مرزا اپنا آخری گرینڈ سلیم جیت کر کورٹ سے نکلنا چاہتی تھیں کیونکہ یہ میچ دیکھنے کے لیے ان کا بیٹا بھی موجود تھا۔ افسوسناک امر ہے کہ ثانیہ مرزا کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی اور ان کا خواب اس طرح چکنا چور ہوا کہ وہ آسٹریلیائی اوپن 2023 کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں اپنی ساتھی روہن بوپنا کے ساتھ یہ میچ ہار گئیں جب کہ برازیل کی لوئیسا اسٹیفنی اور رافیل میٹوس کی جوڑی نے 6-7، 2-6 سے کامیابی حاصل کر لی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثانیہ مرزا جب رنر اپ ٹرافی لینے پہنچیں تو کورٹ میں موجود تما م افراد نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا اور انہیں ٹینس کورٹ سے الوداع کہا۔ ثانیہ مرزا نے اس موقع پر جب الوداعی خطاب کرنے کی کوشش کی تو ان کا گلا رندھ گیا، آواز بھرا گئی اور فرط جذبات سے وہ رو پڑیں۔ اس وقت کورٹ میں موجود تمام افراد نے تالیاں بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرا سفر 2005 میں میلبرن سے شروع ہوا تھا اس وقت میں 18 سال کی تھی اور سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راڈ لیور ایرینا ہمیشہ میرے لیے خاص رہا ہے، میرے آخری گرینڈ سلیم کے لیے اس سے بہتر جگہ ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے گرینڈ سلیم کھیلوں گی، اگر میں اس وقت روتی ہوں تو اسے خوشی کے آنسو سمجھیے۔ میں اسٹیفنی اور میٹوس سے اس لمحے کو چھیننا نہیں چاہتی جس کی وہ حقیقتا مستحق ہیں۔ شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ٹینس سے ریٹائر ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے’۔ ۔شعیب ملک نے مزید لکھا کہ’ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیرئیر پر ڈھیروں مبارکباد’۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...