... loading ...
رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاورز انتظامیہ کے ساتھ سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کردیے۔ عجائب گھروں اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی تہذیب کی ترویج کے ادارہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے پر ایسوسی ایشن کی جانب سے انڈر سیکریٹری برائے ایگزیکٹو امور نایف الشریف اور کلاک ٹاورز کے سی ای او عبدالعزیز الموسی نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد پیغمبر اسلام کی سیرت اور قدیم اسلامی تہذیب کے مواد کو مختلف ذرائع سے اجاگر کرنا ہے۔ ان ذرائع میں تکنیکی نمائش، عجائب گھر، اٹلس، مجسمے، جمع کی گئی اشیا کی پیشکش اور مختلف بین الاقوامی زبانوں میں اشاعتیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر العیسی نے وضاحت کی کہ یہ معاہدہ رابطہ عالم اسلامی کے پاس سائنسی اور دستاویزی مواد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان اشیا کو جدید ترین انداز میں پیش کیا جائے گا اور ممتاز مہارت کی مدد سے سرگرمیوں تک بڑھایا گیا ہے۔ یہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں منفرد طور پر بین الاقوامی ہے جو پیغمبر اسلام کی سیرت اور بھرپور اسلامی تاریخ کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے کہا اسلام کی تاریخ مملکت سعودی عرب سے شروع ہوتی ہے، سعودی عرب اسلام کا قلب ہے، یہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ موجود ہیں۔ سعودی عرب ہی بین الاقوامی عجائب گھروں اور نمائشوں کے لیے مضبوط آغاز کا مرکز ہے، مملکت میں اسلامی تاریخ کے حقائق کا خصوصی اور دستاویزی ماخذ موجود ہے۔ اسلام کے اہم ترین اور نمایاں ترین ابواب یہیں موجود ہیں۔ ڈاکٹر العیسی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی اور کلاک ٹاورز میں یہ تعاون سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت آتا ہے۔ اس ویژن کے مطابق عمرہ اور حج کرنے والے زائرین کے ایمان کو تقویت دینے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو متعارف کرنا شامل ہیں۔ اس کا مقصد سعودی عرب کی طرف سے اسلامی امور کی عمومی خدمت کیلئے کی جانے والی تاریخی اور غیر معمولی کوششوں کو بھی نمایاں کرنا ہے۔ خاص طور پر ان روحانی اور سائنسی مسائل پر روشنی ڈالنا ہے جو اس عظیم اعزاز کے پختہ حقدار کی تصدیق کرتے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کیلئے پوری طرح تیار رہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...