... loading ...
نیشنل بینک آف پاکستان میں اربوں روپے کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، ایگری ٹیک کمپنی کے شیئرز مہنگے داموں خریدنے سے قومی ادارے کو 2 ارب 33 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ بینک انتظامیہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی میں ناکام ہو گیا۔ دستاویزات کے مطابق نیشنل بینک کی انتظامیہ نے سال 2012 سے 2014 اور سال 2017 میں میسرز ایگری ٹیک کے شیئرز مہنگے داموں خریدے، نومبر 2012 میں 8 کروڑ 29 کروڑ20 ہزار 6 سو 8 شیئرز خریدے گئے، ایک شیئر 35 روپے میں خرید ا گیا جبکہ ایگری ٹیک کے شیئر کی مارکیٹ میں قیمت صرف 13 روپے تھی جس کی وجہ سے بینک کو فی شیئر 22 روپے نقصان ہوا، اس خریداری سے بینک کو ایک ارب 82 کروڑ 42 لاکھ روپے نقصان ہوا۔ نیشنل بینک انتظامیہ کی ایگری ٹیک کے شیئرز کی خریداری میں نقصان کے باوجود آنکھیں نہ کھلیں اور مبینہ طور پر کمپنی کو فائدہ دینے کے لیے جولائی 2014 میں 2 کروڑ شیئرز مزید خرید لیے، اس بار بھی ایگری ٹیک کا فی شیئر 35 روپے میں خریدا گیا جبکہ کمپنی کے شیئر کی مارکیٹ میں اس وقت قیمت صرف 10 روپے تھی جس سے قومی ادارے کو فی شیئر پر 25 روپے کا نقصان ہوا جس کے باعث این بی پی کو اس باربھی 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا،نیشنل بینک انتظامیہ نے دسمبر 2017 میں ایک بار پھر ایگری ٹیک سے گھاٹے کا سودا کیا اور 2لاکھ 42 ہزار 55 شیئرز خریدے، این بی پی نے اس بار بھی ایگری ٹیک کافی شیئر 35 روپے میں خریدا لیکن تب مارکیٹ میں کمپنی کے شیئر کی قیمت صرف 4 روپے 87 پیسے تھی جس کی وجہ سے نیشنل بینک کو فی شیئر 30 روپے نقصان ہوا۔ اس بار 2لاکھ 42 ہزار شیئرز پر 72 لاکھ 93 ہزار شیئرز کا نقصان ہوا، ایگری ٹیک کے شیئرز کی خریداری میں نیشنل بینک کو مجموعی طور پر 2 ارب 33 کروڑ 15 لاکھ46 ہزار روپے نقصان ہوا۔ نومبر 2012 میں اس وقت مہنگے شیئرز خرید ے گئے جب اس سال ایک ارب 44 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، بینک انتظامیہ نے نقصان میں جانے والی میسرز ایگری ٹیک کمپنی کے شیئرز کی مسلسل خریداری سے یہ ثابت کیا کہ وہ قومی ادارے کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہے۔ بینک کے شعبہ سرمایہ نے فیصلہ کرکے زیادہ قیمت پر شیئرز خریدے ،جس کی وجہ سے قومی ادارے کو نقصان ہوا، جبکہ انتظامیہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی ذمے دار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ شیئرز کی خریداری کے اس گورکھ دھندے میں بینک کے اعلیٰ افسران کے ذاتی مفادات شامل تھے۔ جن کے نام اور تفصیلات اگلی اشاعتوں میں منظر عام پر آئیں گی۔ اس ضمن میں بینک انتظامیہ سے اُن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی، مگر افسران جواب دینے سے کنی کتراتے رہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...